پرانے خون کے اصیل مرغے

پرانے خون کے اصیل مرغے یہ پیج برصغیر کی بندگدی کی پرانی اور نایاب نسلوں کی اہمیت کو اجاگر اورانہیں بچانے کے لیے بنایا گیاہے

پیور پاکستانی پٹھی کا شوق کریں         #اصیل  #مرغ
12/03/2026

پیور پاکستانی پٹھی کا شوق کریں

#اصیل #مرغ

بڑے جوڑے کے علاوہ سارے پرندے زائع ہو گئے ہیں۔ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے پر اپنی طرف سے پوری  کوشش اور خدمت کیا ک...
07/03/2026

بڑے جوڑے کے علاوہ سارے پرندے زائع ہو گئے ہیں۔ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے پر اپنی طرف سے پوری کوشش اور خدمت کیا کریں ان جانوروں کی۔اچھی خوراک دیں، گرمی سردی کی شدت کا خیال رکھیں، دوائی اور ویکسین وغیرہ ٹائم پر کریں۔
اور ایک چیز اور شوق بانٹنے سے بڑھتا ہے اپنے جانور مختلف جگہوں پر رکھیں تاکہ قیمتی بلڈ لائن محفوظ رہے۔ اللہ پاک سب بھائیوں کا شوق سلامت رکھے آمین ❤️

آپ کی دعائوں کا طالب فضل عباس کھچی ۔پاکستان بند گری مرغ گروپ ننکانہ صاحب

#اصیل #مرغ fans

01/11/2025

fans

18/10/2024

گرمیوں میں پرندوں کا خاص خیال رکھیں. شکریہہسدے وسدے رہوو تے دعاواں وچ یاد رکھو. ❤️
13/05/2024

گرمیوں میں پرندوں کا خاص خیال رکھیں. شکریہ
ہسدے وسدے رہوو تے دعاواں وچ یاد رکھو. ❤️

اصیل مرغوں کی بیماریاں اور ان کا سستا انگریزی علاجاصیل مرغوں کی بیماریاں جس سے ہر شوقین پریشان ہوتا ہے اور جس کی وجہ سے ...
12/05/2024

اصیل مرغوں کی بیماریاں اور ان کا سستا انگریزی علاج

اصیل مرغوں کی بیماریاں جس سے ہر شوقین پریشان ہوتا ہے اور جس کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کا شوق ختم ہو جاتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ بروقت علاج نہ کرنا ہے۔ پاک اصیلز کے اس بلاگ آرٹیکل میں آپ کو اصیل مرغوں کی بیماریاں اور ان کے آسان اور سستے انگریزی علاج کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

سبز ، سفید یا خونی بیٹ کرنا

بظاہر معمولی دکھنے والی اس بیماری کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو اس سے آپ کے اصیل مرغوں کی بیماریاں مزید بڑھ سکتی ہیں جیسا کہ پوٹا بند ہو جانا اور کمزوری وغیرہ۔ آپ کے اصیل مرغے جب سبز سفید یا خونی پیچش کریں اور اک جگہ پہ اداس کھڑے ہو جائیں اورکھانا پینا بند کر دیں تو انکو ایک گولی موٹیلیئم صبح شام کھلا دیں۔ صرف دو خوراکیں دینے سے ہی پیچش رک جائیں گے۔ اگر مسئلہ برقرار رہے تو آپ کچھ دنوں تک یہی طریقہ کار جاری رکھیں۔ آپ کا اصیل مرغ ضرور صحت یاب ہو جائے گا۔

Motilium (domperidone) 10mg

نزلہ زکام گلے کی خرخراہٹ کیلئے

ایسے اصیل جو نزلہ زکام کا شکار ہوں یا جن کے گلے سے خرخر کی آوازیں نکلیں انکو تین دن تک مسلسل بلا ناغہ رات کو ایک کیپسول آکسی ٹیٹرا سائکلین روزانہ کھلا دیں۔ انشا اللہ آپ کا اصیل ضرور ٹھیک ہوجائے گا۔ یہاں اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اگر آپ کا اصیل ایک یا دو خوراک کھانےسے ٹھیک بھی ہو جائے پھر بھی کم از کم تین دنوں تک متواتر اس کو آکسی ٹیٹرا سائکلین کا ایک کیپسول رات کو ضرور دینا ہے ورنہ آپ کے اصیل کو دوبارہ بیماری لگ سکتی ہے۔ اگر تین دنوں کے کورس سے افاقہ نہ ہو تو آپ یہ کورس پانچ یا سات دنوں تک بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔
Oxytetracycline

کمزور ٹانگوں اور کمزور جسم والے مرغے کا علاج

اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ بڑے قد کاٹھ کے اصیل مرغے یا انکی بریڈ جب جسم کی بڑھوتری شروع کریں تو انکی ٹانگیں مڑ جاتی ہیں یا پھر کمزور ہو جاتی ہیں۔ ایسے اصیل مرغے کو روز ایک گولی نیوروبیان یا میتھی کوبال کھلائیں۔ یہ طریقہ کار کم از کم پندرہ روز تک جاری رکھنے سےانکے جسم تندرست اور پٹھے مضبوط ہو جائیں گے اور ٹانگوں کی کمزوری اور جسم کا لاغر پن ختم ہو جائے گا۔

Neurobion
Methycobal

گرمی کی وجہ سے ہونے والے بخار کیلئے

جن دوست احباب کے جانور گرمی کی شدت کی وجہ سے نڈھال ہو جاتے ہوں یا بخار میں مبتلا ہو جاتے ہوں وہ روز دولیٹر تازہ پانی میں ایک پیراسیٹامول یا پیناڈال ڈال کر اپنے اصیل مرغوں کو پلائیں۔ یہ طریقہ کار اپنانے سے آپکے اصیل مرغے کو گرمی کی شدت کی وجہ سے ہونے والے بخار سے آرام مل جائے گا۔

Paracetamol
Panadol tablets

اصیل مرغے کی آنکھوں یا ناک سے پانی بہنا

اصیل مرغوں کی بیماریاں ان کی صحت پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہیں اور ان کا بروقت علاج نا کرنے سے آپکے جانور موت کا شکار بھی ہو سکتے ہیں ۔ اگر آپ کے اصیل مرغے کے ناک یا آنکھوں سے پانی بہتا ہو تو پھر ایک کیپسول ویبرامائیسین پانی میں ڈال دیں اور اسے اچھی طرح مکس کرکے وہ پانی پینے کیلئے انکے آگے رکھ دیں۔ یہ طریقہ کار کم از کم تین دن تک مسلسل بلا کسی ناغے کے جاری رکھنے سے آپ کے اصیل مرغے کی آنکھوں یا ناک سے پانی آنا بند ہو جائے گا۔

Vibramycin Capsules
Vibramycin Capsules

اصیل کےجرثومے بنانے کیلئے

عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ جیسے انسانوں کو کئی بیماریوں لاحق ہو جاتی ہیں اسی طرح عمر میں اضافے سے اصیل مرغوں کی بیماریاں بھی ان کا تعاقب کرنے لگ جاتی ہیں۔ ایسے اصیل بریڈر یا بڑی عمر کی اصیل مادیاں جو جوڑے نہیں بناتے اور سست ہو جائیں اور ان کے جرثومے کمزور ہو جائیں تو انکو ہر روز ایک کیپسول ای_ویان 400 کھلائیں۔ ایسا کرنے سے چند دنوں بعد ہی جوڑ ے بنانے لگ جائیں گے۔

Evion

اصیل کے بدن کو موٹا اورسرخ کرنا

اوپر آپ کو اصیل مرغوں کی بیماریاں اور ان کا علاج بتایا گیا ہے اگرچہ اس پیرا میں کسی بیماری یا اس کے علاج کا تذکرہ تو نہیں کیا گیا البتہ فیفول وٹ اور سینگوبیان کیپسول کھلانے سے آپ کے اصیل پٹھے پٹھیاں صحت مند اور اعصابی طور پر مضبوط ہو جائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کا رنگ بھی سرخ ہو جائے گا۔ بدن کی نشوونما بھی بہترین ہو جائے گی اور ان کے قد کاٹھ میں بھی اضافہ ہو گا.
Sangobion
FefolVit

پاک اصیلز کے اس بلاگ آرٹیکل میں آپ کو اصیل مرغوں کی بیماریاں اور ان کے انگریزی علاج کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کی گئیں تاکہ آپ اپنے قیمتی اصیل مرغوں کا بروقت علاج کر کے انکو موت کے منہ میں جانے سے بچا سکیں۔ اگر ہماری یہ کوشش آپ کے لئے مدد گار ثابت ہو تو دعاؤں میں یاد رکھیں اور یہ معلومات اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کا فائدہ ہو سکے۔


#اصیل #مرغا

Let's connect with us 💕آو ساڈے نال اس پلیٹ فارم تے جڑ جاؤ                                                               ...
12/05/2024

Let's connect with us 💕
آو ساڈے نال اس پلیٹ فارم تے جڑ جاؤ







































11/05/2024

اصیل کو گرمی سے بچانے کی ہدایات
Aseel Murga care in summer
***گرمیوں میں مرغوں کو گرمی اور سٹریس سے بچانے کی ہدایات*** :-
👈ہمیشہ تازہ پانی رکھیں دن میں دو بار لازمی پانی تبدیل کریں۔ لیکن سخت سے سخت گرمی میں بھی برف والا پانی استعمال کرنے کی غلطی نہ کریں
👈کھڈوں میں ریت ڈالیں اور صبح شام اس پر پانی کا چھڑکاو کریں یا ڈالیں ۔
👈صبح ریت پر پانی ڈالنے سے قبل جھاڑو سے بیٹھیں ایسے صاف کریں کہ گردا یا دھول نا اٹھے۔
👈جن بھائیوں نے چھتوں پر رکھے ہیں وہ اپنے پنجروں سے اوپر 8/10 فٹ پر کپڑے کی چادریں سلائی کر کے تان دیں تاکہ ڈاریکٹ دھوپ نہ پڑے ۔ أپ کو پتا ہونا چاہیے 70 فیصد گرمی ڈاریکٹ دھوپ سے پڑتی ہے یار رہے چادریں ہلکے رنگ( سفید )کی ہونی چاہیں یہ لنڈے سے 50/100 روپے کی ایک چادر مل جاتی ہے ۔
👈جو کسی وجہ سے ریت نہیں ڈا سکتے وہ ہوا کے آنے والے رُخ پر پتلی گیلی بوری ڈالیں اور ایسا انتظام کریں جس سے بوری پورا دن گیلی ہوتی رہے۔
👈جو دوست خرچہ کرنے کی پوزیشن میں ہیں وہ ایک دو سولر کولر اور پلیٹیں لے کر لگا سکتے ہیں بہت ہی زیادہ فائدہ ہو گا ایک بار کا خرچہ ہے ۔
👈 مرغوں کو او آر ایس کبھی کبھار دیں پوری گرمیوں میں ایک ادھی بار ہی دیں لیکن اس میں پانی کی مقدار چار گنا بڑھا دیں۔
👈املی اور سوکھے آلو بخارے رکھ لیں رات کو حسب ضرورت بھگو دیں دن کو پانی میں یہ شربت دیں کافی فائدہ ہوگا ۔
👈وٹامن سی اور الیکڑولائیٹ کی کوئی اچھی فارمولیشن پولٹری مارکیٹ سے خرید کر رکھ لیں وہ پانی میں دیں تاکہ الیکڑولائیٹس کی کمی نا ہو اس سے پرندے کم ہانپیں گے
👈پانی میں شدید گرمی کے دوران گلوکوز بھی ملائیں کیونکہ گرمیوں میں جانور کھانا کم کر دیتے ہیں گلوکوز انکی کچھ حد تک غذائی ضرورت پوری کرنے میں مدد دیتی ہے۔
👈 بڑے مرغوں کو فیڈ ہر گز مت دیں یہ گرم ہوتی ہے البتہ چھوٹے چوزوں کو فیڈ صبح کے وقت اتنی ڈالیں جتنی وہ ایک گھنٹے میں کھا لیں باقی فیڈ اٹھا لیں اور دانہ وغیرہ جو دیتے ہیں یا روٹی گیلی کر کے وغیرہ وہ رکھ دیں ۔
👈سبز پتے، سبزیاں اور فروٹ اگر ممکن ہو وہ لازمی دیں جنھیں تربوز میسر ہو وہ تربوز صاف برتن میں ڈال کر رکھیں مگر اس دوران جانوروں کے سامنے سے پانی اٹھا لیں تانکہ (diarrhea لوز موشن) نہ ھو جانوروں کو اس سے ڈی ہاہیڈریٹ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے.



#اصیل

Address

Nankana Sahib

Telephone

+923316900237

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پرانے خون کے اصیل مرغے posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to پرانے خون کے اصیل مرغے:

Shortcuts

Share