19/12/2023
شہدادپور خبر شامل کرتے ہیں پاکستان انفو 121 نیوزکے نمائندہ خصوصی ڈاکٹر جی ایم غوری کی رپورٹ کے مطابق
انجمن دائرۃ الاسلام ویلفیر ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس مرکزی دفتر دائرہ ہال شہدادپور میں منعقد ہوا اجلاس میں کراچی، حیدرآباد اور شہدادپور میں رہائش پذیر ممبران اور کھنڈیلہ برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس کی صدارت فنانس سیکرٹری سید فاروق اکرام نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویلفیئر کے فنڈ سے انجمن کے صدر سید عظیم الدین شاہ اور جنرل سیکرٹری سید محسن علی نے ممبران کی بناء اجازت اور اعتماد میں لئے بغیر حیدرآباد ایم سی بی بنک لطیف آباد برانچ سے اپنے دستطخوں سے دو کروڑ روپے کی رقم نکلوالی۔ایگزیکٹیو کمیٹی کی منظوری کے بغیر قواعد و ضوابط میں تبدیلی کی گئی اور ایک خودساختہ ترمیم کے زریعے ایگزیکٹیو کمیٹی کے اختیارات خود حاصل کر لیئے۔اور اپنی پسند سے نئے عہدیدار مقرر کئے۔جو کہ غیر قانونی عمل تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ افراد اپنا اعتماد کھو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان افراد کے خلاف قانونی کاروائی کے لیئے وکلاء کی خدمات بھی لی جاری ہیں . علاوہ ازیں اجلاس میں انجمن دائرۃ الاسلام ویلفیر ایسوسی ایشن کےنئے صدر اور جنرل سیکریٹری سمیت دیگر عہدوں پر مشتمل 13 رکنی کابینہ کا بھی اعلان کیا گیا ۔جسکے مطابق صدر سید ذوالفقار علی ۔نائب صدر سید اقبال مہدی ۔جنرل سیکرٹری سید فیصل اکرام ۔جوائنٹ سیکرٹری ارسلان مرتضی ۔جوائنٹ سیکرٹری سید فاروق اکرام ۔سیکرٹری اطلاعات سید معین الدین جبک ممبران میں سید مجیب الدین۔سید غالب علی۔سید دانیال مہدی۔ ریحان سلیم خان۔سید محسن رحیم۔ سید احتشام الدین اور سید ہمایوں مہدی شامل ہیں۔ جس کی اجلاس میں موجود برادری کے موجود افراد نے ہاتھ اٹھا کر تائید کی۔