06/04/2022
** اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ **
*** صبح بخیر زندگی ***
افطار کے وقت اللہ چاہتا ہے کہ سارے دن کے صبر کے عوض اُس کا بندہ اُس سے کچھ مانگے اور بندے کے تشنہ_لبوں پر اُس وقت بھی پانی کی طلب سے زیادہ اللہ کا نام دعا کی مانند مچل رہا ہو تو اللہ کتنا خوش ہوتا ہوگا ۔ وہ رب بہت قدردان ہے۔۔ اسکو خوش کرنے کے لئے بڑے بڑے معرکے ضروری نہیں، وہ چھوٹے چھوٹے آنسووں، ہمارے چند قدموں، ہماری ادنی سی کوششوں پر بھی راضی ہو جاتا ہے۔۔۔
وہ رب ہم سے صرف اخلاص والے اعمال چاہتا ہے، کہ ہم بس اسکے لئے کریں، جو بھی کریں، اسکے سوا ہماری چاہ کوئی نہ ہو، اسکی رضا کے سوا ہمارا ان اعمال کے پیچھے مقصد کوئی نہ ہو۔۔۔
عبادت کی تھکاوٹیں تو اُتر جاتی ہیں مگر نامہ اعمال میں اس کا اجر موجود ہوا کرتا ہے اس لیے ہمیں اس جسم کو خوب تھکانا چاہیے۔۔۔۔
مؤمن کو چاہیے کہ نیکی کر کرکے تھکے اور تھک تھک کر نیکی کرے.
پچھلے سال رمضان میں آپ نے جو عبادتیں کیں آج آپ کو اس کی تکلیف اور تھکاوٹ یاد نہیں ہے مگر آپ کے نامہ اعمال میں اس کا اجر موجود ہے۔۔۔
*رمضان* میں طبيعت جب بھی سُستی کی طرف جائے، اسے قرآن کے یہ دو لفظ یاد دلاؤ:
*أيّامًا مَعْدُودَات*
*"گنتی کے چند دن"*!!!
ان شاء اللہ ان دو جملوں میں روزوں کی ساری تھکاوٹ سستی دور ، " بس چند دن اور" ذہن میں آتے ہی ترو تازہ ہو کر روزوں کی عبادات میں شگفتگی قدرتی طور پر عطا ہوگی
اے اللہ ہمیں اپنے لئے بہت خالص کر لے۔ ہمیں دنیا سے بے نیاز کر دے ہمارے اعمال کو قبول فرما ۔ اے اللہ اس ماہ کی رحمتوں برکتوں کو صحیح معنوں میں سمیٹنے کی توفیق عطا فرما ۔ اس ماہ کا احترام کرنے کی اور زیادہ سے زیادہ عبادات کرنے کی توفیق عطا فرما اے اللہ تُو ہی ہمارا حامی و ناصر ہو۔ اس ماہ میں ہماری تمام عبادات کو دعاؤں کو قبول فرما
***آمیـــن ثمہ آمین یا رب العالمین ***