23/07/2023
سلطانِ کربلا کو ہمارا سلام ہو۔۔
جانانِ مصطفیٰ ﷺ کو ہمارا سلام ہو۔۔
عباسِ ؓ نامدار ہیں زخموں سے چُور چُور،
اُس پیکرِ رِضا کو ہمارا سلام ہو۔۔
اکبر ؓ سے نوجوان بھی رن میں ہوئے شهید،
ہم شکلِ مصطفیٰ ﷺ کو ہمارا سلام ہو۔۔
بھائی بھتیجے بھانجے سب ہو گئے شہید،
ہر لالِ بےبہا کو ہمارا سلام ہو۔۔
اصغر ؓ کی ننھی جان پہ لاکھوں درود ہوں،
مظلوم و بے خطا کو ہمارا سلام ہو۔۔
ہو کر شہید قوم کی کشتی تیرا گئے،
اُمت کے ناخُدا کو ہمارا سلام ہو۔۔
ناصر ؔ ولاۓ شاہ میں کہتا ہے بار بار،
مہمانِ کربلا کو ہمارا سلام ہو...!
انتخاب:*مھر عاجز رضوی اوکاڑاوکاڑوی*