Herbal Essence

Herbal Essence Herbal Essence 🌿🍯
Bringing you the finest selection of pure honey and natural herbs for a healthier, more natural lifestyle.

Sustainably sourced, 100% natural, and packed with wellness benefits.Explore nature’s remedies with us Welcome to Herbal Essence 🌿🍯

At Herbal Essence, we offer pure honey and natural herbs to support your health and well-being. Our products are sustainably sourced and free from additives, bringing the best of nature straight to you. Whether you're looking for raw honey,

herbal remedies, or teas, we have everything you need for a natural lifestyle. Why Choose Us?
100% Natural: Pure honey and organic herbs. Quality Assured: Sourced from trusted farmers and beekeepers. Health Benefits: Promote wellness with nature's best. Shop with us on Facebook or message us directly for personalized recommendations! 🌿

18/02/2026
Best Quality Honey,
25/01/2026

Best Quality Honey,

سردیوں میں شہد کے 10 اہم فوائدمدافعتی نظام مضبوط کرتا ہےشہد میں اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی بیکٹیریا خصوصیات ہوتی ہیں جو جس...
18/11/2025

سردیوں میں شہد کے 10 اہم فوائد

مدافعتی نظام مضبوط کرتا ہے
شہد میں اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی بیکٹیریا خصوصیات ہوتی ہیں جو جسم کو موسمِ سرما کی بیماریوں سے بچاتی ہیں۔

نزلہ، زکام اور کھانسی میں فوری آرام
شہد گلے کی خراش، خشک کھانسی اور سینے کی جلن کو فوراً کم کرتا ہے۔

گلے کو نرم اور سکون بخش بناتا ہے
گرم پانی یا قہوے کے ساتھ شہد پینے سے گلا نرم ہوتا ہے اور تکلیف کم ہو جاتی ہے۔

توانائی فراہم کرتا ہے
سردیوں میں جسم سست رہتا ہے، شہد فوری توانائی دینے والا قدرتی ذریعہ ہے۔

ہاضمہ بہتر بناتا ہے
شہد معدے کو گرم رکھتا ہے، گیس، قبض اور بدہضمی کو کم کرتا ہے۔

انفیکشن سے بچاتا ہے
اس میں قدرتی اینٹی سیپٹک خصوصیات ہوتی ہیں جو انفیکشن کے خطرے کو کم کرتی ہیں۔

جلد کو نمی فراہم کرتا ہے
سردیوں میں خشک جلد کے لیے شہد بہترین قدرتی موئسچرائزر ہے۔

نیند بہتر بناتا ہے
رات کو شہد پینے سے جسم کو سکون ملتا ہے اور پرسکون نیند آتی ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار
صبح نیم گرم پانی میں شہد پینے سے میٹا بولزم بہتر ہوتا ہے اور چربی کم ہوتی ہے۔

دل کی صحت بہتر کرتا ہے
شہد کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور خون کی نالیوں کی کارکردگی بہتر بناتا ہے۔

18/09/2025

جب امریکہ نے ویت نامی انقلابیوں کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ کیا تو اس نے انہیں کہا کہ پیرس میں اپنا ایک وفد بھیجیں تاکہ جنگ بندی پر بات چیت ہوسکے۔ اُس وقت ویت نامی مجاہدین امریکی فوجیوں پر کاری ضربیں لگا چکے تھے اور ان کے ساتھ سخت سلوک بھی کیا تھا۔
چنانچہ ویت نامی انقلابیوں نے چار افراد پر مشتمل ایک وفد بھیجا—دو خواتین اور دو مرد۔ امریکی خفیہ اداروں نے اس وفد کے لیے پیرس کے اعلیٰ ترین ہوٹلوں میں قیام و طعام کا بندوبست کیا، ہر طرح کی آسائشیں، راحتیں اور نعمتیں مہیا کر دیں۔
لیکن جب وفد پیرس کے ہوائی اڈے پر اُترا تو وہاں موجود امریکی کاریں انہیں ہوٹل لے جانے کے لیے تیار کھڑی تھیں، مگر ویت نامی وفد نے ان میں بیٹھنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ اپنی مرضی سے قیام کریں گے اور وقت پر اجلاس میں پہنچ جائیں گے۔
امریکی وفد کو یہ سن کر حیرت ہوئی۔ انہوں نے پوچھا: "آپ کہاں قیام کریں گے؟"
وفد کے سربراہ نے جواب دیا: "ہم پیرس کے ایک مضافاتی علاقے میں مقیم ایک ویت نامی طالب علم کے گھر میں رہیں گے۔"
امریکی نمائندہ مزید حیران ہوا اور کہا: "ہم نے تو آپ کے لیے ایک شاندار اور آرام دہ ہوٹل کا بندوبست کیا ہے۔"
اس پر ویت نامی نے کہا:
"ہم تو آپ سے لڑائی کے دوران پہاڑوں میں رہتے تھے، چٹانوں پر سوتے اور گھاس پھوس کھا کر گزارا کرتے تھے۔ اگر اب ہماری زندگی بدل گئی تو ڈرتے ہیں کہ کہیں ہمارے ضمیر بھی نہ بدل جائیں۔ اس لیے ہمیں ہماری حالت پر رہنے دیں۔"
چنانچہ وفد نے اس طالب علم کے گھر میں قیام کیا، اور بعد ازاں یہی مذاکرات امریکی قبضے کے مکمل خاتمے کا سبب بنے۔
جب دونوں وفود ہوائی اڈے پر ملاقات کے لیے آئے تو امریکی نمائندہ مصافحہ کرنے کے لیے آگے بڑھا مگر ویت نامیوں نے ہاتھ بڑھانے سے انکار کر دیا اور ان کے سربراہ نے کہا:
"ہم اب بھی دشمن ہیں، ہمارے عوام نے ہمیں آپ سے مصافحہ کرنے کا اختیار نہیں دیا۔
جو اپنا ضمیر بیچ دے، وہ اپنا وطن بھی بیچ دیتا ہے۔"
🥺 ایک دن جنرل "جیاب"—جو ویت نامی انقلابی رہنماؤں میں سے تھے—نے ستر کی دہائی میں ایک عربی دارالحکومت کا دورہ کیا، جہاں فلسطینی "انقلابی" تنظیمیں موجود تھیں۔
وہاں جا کر اُس نے دیکھا کہ ان کے قائدین پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں: جرمن گاڑیاں، کوبائی سگری، اطالوی مہنگے سوٹ، اور فرانسیسی قیمتی خوشبوئیں۔ جب اس نے یہ سب اپنی ویت کانگ کے جنگلوں کی زندگی سے موازنہ کیا تو بے ساختہ ان سے کہا: 😡
"آپ کی بغاوت کبھی کامیاب نہیں ہوگی!"

انہوں نے پوچھا: "کیوں؟"
جنرل جیاب نے جواب دیا:
"کیونکہ انقلاب اور دولت اکٹھے نہیں رہ سکتے۔
وہ بغاوت جو شعور کے بغیر ہو دہشت گردی میں بدل جاتی ہے، اور وہ بغاوت جس پر مال و دولت برسائی جائے اس کے قائدین چور بن جاتے ہیں۔
اگر کوئی شخص انقلاب کا دعویٰ کرے مگر خود محلوں اور کوٹھیوں میں رہے، لذیذ کھانے کھائے، اور عیش و عشرت کی زندگی بسر کرے، جبکہ باقی عوام کیمپوں میں رہیں اور زندہ رہنے کے لیے بین الاقوامی امداد کے محتاج ہوں… تو سمجھ لو کہ وہ قیادت حقیقتاً انقلاب لانا ہی نہیں چاہتی۔
اور جس قیادت کو انقلاب کی کامیابی مطلوب ہی نہ ہو، اس کی بغاوت کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔"

17/09/2025

کیا آپ جانتے ہیں جس شخص نے پولیو ویکسین بنائی تھی اس نے پیٹنٹ کرنے سے انکار کردیا تھا، یعنی اس نے اپنے نام کا لائسنس لے کر پیسہ کمانے کے بجائے اس کا فارمولا پوری دنیا کو بتایا تاکہ دنیا اس بیماری سے بچ سکے۔۔آج بھارت سمیت پوری دنیا میں پولیو ختم ہوچکا ہے۔
لیکن بیلجئم کی ایک لیب آج بھی صرف پاکستان کے لئے پولیو ویکسین بنا رہی ہے۔۔

🔴اور اب یہ ایچ پی وی کیا ہے اور میں ویکسین کیوں لگواؤں؟

Human papilloma virus
انسانوں کو مختلف تکلیف دہ بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے۔۔ جس میں سروائکل کینسر بھی شامل ہے۔۔

ایچ پی وی صرف تعلق قائم کرنے سے نہیں پھیلتا۔۔
ایک اندازے کے مطابق
پاکستان کی تئیس فیصد آبادی ایچ پی وی کا شکار ہے، اور وہ بدکار نہیں ہیں۔۔ شاید بدنصیب ہیں۔۔
پاکستان میں بیس ملین خواتین میں ایچ پی وی ہے۔
جس کی وجہ سے پھیلنے والا سروائکل کینسر کی شرح اس وقت تیسرے نمبر پر ہے۔۔

🔴انگریزوں نے ہمیں یہ مفت میں کیوں دی؟

کیونکہ انسانی فلاح اور بہبود کے ادارے دنیا بھر سے ایسے وائرس ختم کرنا چاہتے ہیں ۔۔ یہ ویکسین بھی ڈبلیوبایچ او کی طرف سے ملی ہے۔۔ اور یہ پہلے ہی ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے دنیا کے ایک سو تین ممالک میں استعمال کئ جارہی ہے۔۔ تاکہ اگر ترقی پذیر ممالک کے وائرس زدہ افراد ان کے ملک میں جائیں تو یہ بیماری ان کے ممالک میں نہ لے جائیں۔۔ وہ آپ کی نہیں اپنی فکر کررہے ہیں۔۔
پاکستان کے کچھ پڑھے لکھے اور پیسے والے لوگ سالوں سے اپنے خرچے پر یہ ویکسین خود ہی لگواتے ہیں۔۔

پولیو کو بھی ختم کرنے کے لئے ایسی ہی کوششیں کی گئیں ہیں لیکن 😞

🔴اگر ویکسین ایکسپائر ہوئی؟

ایسکپائر ویکسین بے اثر ہوتی ہے، نہ فائدہ پہنچاتی ہے نہ نقصان ۔۔ اس کے لئے ویکسین کی سائنس سمجھ لیں۔۔ دراصل جسم کو نقصان پہنچانے کے لئے ۔۔ وائرس کی ایک مخصوس تعداد چاہئے ۔۔ اگر اس سے کم مقدار میں وائرس جسم میں متعارف کروایا جائے۔۔ تو سفید خلیے اپنی یاداشت بنا کر لڑنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔۔ اس طرح زیادہ وائرس آجانے کی صورت میں بھی بیماری نہیں لگتی۔۔ اگر ویکسین ایکسپائر ہو اس کا مطلب وائرس بے اثر ہوگیا ہے اور یاداشت بنانے میں مدد نہیں کرپائے گا۔۔

🔴کیااس سے بانجھ پن کا خطرہ ہے؟

ویکسین کی بناوٹ میں ایسی کوئی چیز شامل نہیں جو ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ تولیدی نظام پر اثر ڈالتی ہو، اور جہاں تک رہی بات مسلمانوں کی نسل کشی کی۔۔ اس کے لئے یہودی بہت بڑی بڑی سازشیں کررہے ہیں جس سے ہم کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرکے بیٹھے ہیں۔۔

🔴کیا یہ ویکسین لگا کر ہم پر تجربہ کیا جا رہا ہے؟

نہیں۔۔ اس کی دو وجوہات ہیں۔۔
پہلی تو یہ کہ۔۔ ویکسین سب سے پہلے انیس سو نوے میں بنائی گئی۔۔ اور پھر مختلف تجربات سے گزر کر ۲۰۰۶ میں یہ امریکہ میں متعارف ہوئی۔۔
دوسری اہم بات یہ کہ جب کوئی بھی دوا یہ کیمکل ٹیسٹ کرنے کے لئے کسی کو دیا جاتا ہے، تو پھر اسٹڈی کے لئے اور اس کے اثرات جاننے کے لئے اس گروپ کو ساتھ رکھا جاتا ہے، تاکہ ان اثرات کا باریکی سے اندازہ ہوسکے۔۔ اور دوا کو بہتر بنایا جاسکے۔۔

🙂اگر آپ اس کو درست نہیں سمجھتے تو بلکل نہ لگوائیں۔۔ اللہ ہمارے بچوں کو امراض سے بچائے 🙏🏻

وردہ 🖋

نظر کی کمزوری کو دور کرنے کے لیے بہترین سپلیمنٹآنکھوں کے پٹھوں کو مضبوط کرنے میں مدد کرتا ہےآنکھوں کی تھکاوٹ کو دور کرنے...
17/09/2025

نظر کی کمزوری کو دور کرنے کے لیے بہترین سپلیمنٹ
آنکھوں کے پٹھوں کو مضبوط کرنے میں مدد کرتا ہے
آنکھوں کی تھکاوٹ کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے
آنکھوں کی بینائی اور نسوں کو مضبوط کرنے میں مدد کرتا ہے
الٹرا وایلیٹ شعاعوں کو فلٹر کرنے اور ان سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے
اینٹی آکسیڈینٹ سپورٹ فراہم کرکے آنکھوں کی صحت بحال کرتا ہے
بڑھتی عمر کے ساتھ میکولر کی کمی کےاندیشے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے

Address

Pasrur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Herbal Essence posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Herbal Essence:

Share