Kuch b

Kuch b cricket lover
cricket video
all matches highlight

19/12/2025

پاکستان U19 نے بنگلہ دیش U19 کو سیمی فائنل میں آٹھ وکٹوں سے ہرا کر U19 ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالئفائی کر لیا- پاکستانی ینگسٹرز کی بہت اچھی پرفارمینس ، سمیر منہاس کی عمدہ ففٹی اور عبدالسبحان نے چار وکٹیں لی ، شاباش پاکستان ٹیم 👏👏👏
فائنل میں پاکستان کا مقابلہ انڈیا سے ہو گا اور فائنل اتوار کو کھیلا جاے گا 🔥

18/12/2025

🏏🚨 پاکستان کا ویسٹ انڈیز ٹور 2026 — شیڈول سامنے آ گیا! 🇵🇰🆚🇯🇲
📅 تاریخیں: 15 جولائی سے 7 اگست 2026
🟢 وارم اَپ میچ: برائن لارا کرکٹ اکیڈمی
🏟️ پہلا ٹیسٹ: کوئینز پارک اوول
🏟️ دوسرا ٹیسٹ: برائن لارا کرکٹ اکیڈمی
اہم ٹور، سخت کنڈیشنز—پاکستانی ٹیم کے لیے بڑا چیلنج! 🔥🏏

18/12/2025

میرے ملک کا اپنا پی ایس ایل لیگ چل رہا ہےمجھے آئی پی ایل کھیلنے کی کیا ضرورت ہے سکندر رضا نے دبئی میں بھارتی صحافی روشن کمار کو ایسا جواب دے دیا کہ اس کی بولتی ہی بند ہوگئی
دبئی میں جاری آئی ایل ٹی 20لیگ میں زمبابوے ٹیم کے کپتان سکندر رضا جو کہ شارجہ واریرز کیلئے کھیلتے ہے بھارتی صحافی نے اسکندر رضا سے سوال کیا کہ آپ کو آئی پی ایل میں کسی فرنچائز نے پک نہیں کیا آپ پہلے آئی پی ایل کھیل بھی چکے اس پر آپ کو مایوسی ہے جس پر سکندر رضا نے کہا کہ یہ بات بھی آپ کو معلوم ہونی چاہئے کہ میں نے آئی پی ایل کیلئے رجسٹریشن ہی نہیں کرائی تھی کیونکہ میں اپنے لیگ پی ایس ایل میں کھیل رہا ہوں مجھے کیا ضرورت ہے جب میرا اپنے ملک کا لیگ ہے جہاں پر ایک کوالٹی کرکٹ دیکھنے کو ملتی ہے میں تو اس انتظار میں ہوں کہ پی ایس ایل شروع ہو کیونکہ اس لیگ کا الگ ہی مزہ ہے، بھارتی صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کو زیادہ پیسے ملتے ہیں جس پر سکندر رضا نے کہا سب کچھ پیسہ نہیں ہوتاہے پی ایس ایل میں بھی کھلاڑیوں کو بڑی رقم دی جاتی ہیں وہاں بھی دنیائے کرکٹ کے بڑے نام کھیل رہے ہیں ،میں پی ایس ایل صرف پیسے کیلئے نہیں کھیلتا وہ میرا اپنا لیگ ہے میرے لیے اپنے ملک کی لیگ میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے اور مجھے اس پر فخر ہے

18/12/2025

ڈاکٹر بیٹسمین سے گیند لگنے کی صورت میں کیا سوال پوچھتا ہے آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کی بیٹسمین کو سر پر گیند لگی، اور وہ کھڑا رہا اس کے باوجود باہر سے ڈاکٹر دوڑتا ہوا آیا اور بیٹسمین سے سوال جواب کرنے لگا اسے عجیب حرکتیں خروانے لگا تو میں بتاتا ہوں کہ وہ کیسے ٹیسٹ کرتا ہے کہ بیٹسمین کا ذہنی توازن خراب تو نہیں ہو گیا

پہلا مرحلہ: "آنکھوں کا جادو" (The Gaze Test)
ڈاکٹر سب سے پہلے بیٹسمین کی آنکھوں میں جھانکتا ہے۔ وہ اپنی انگلی یا پین بیٹسمین کی آنکھوں کے سامنے دائیں بائیں گھماتا ہے اور کہتا ہے: "صرف آنکھوں سے اس کا پیچھا کرو، سر نہیں ہلانا!"

مقصد: اگر کھلاڑی کی آنکھیں انگلی کے ساتھ جھٹکے کھا رہی ہوں یا وہ فوکس نہ کر پا رہا ہو، تو یہ دماغی چوٹ کی پہلی علامت ہے۔

2. دوسرا مرحلہ: "یادداشت کا امتحان" (The Memory Game)
یہ سب سے دلچسپ حصہ ہے۔ ڈاکٹر بیٹسمین سے ایسے سوال پوچھتا ہے جو اسے معلوم ہونے چاہئیں، لیکن چوٹ کی صورت میں وہ بھول سکتا ہے۔

ڈاکٹر کے سوالات کچھ یوں ہوتے ہیں:

"ابھی کون سا اوور چل رہا ہے؟"

"آپ نے پچھلی گیند پر کتنے رنز بنائے تھے؟"

"اس وقت کون سا باؤلر باؤلنگ کر رہا ہے؟"

"میچ کا سکور کیا ہے؟"

3. تیسرا مرحلہ: "توازن کا ٹیسٹ" (The Balance Check)
ڈاکٹر کھلاڑی کو کہتا ہے کہ وہ ایک سیدھی لکیر پر چلے یا ایک پاؤں پر کھڑا ہو۔ اگر کھلاڑی لڑکھڑائے تو ڈاکٹر فوراً اسے میدان سے باہر لے جانے کا حکم دیتا ہے۔

4. چوتھا مرحلہ: "لفظوں کا گورکھ دھندا" (The Word Repeat)
ڈاکٹر تین بے ربط الفاظ بولتا ہے، جیسے: "سیب، بادل، کرسی"۔ تھوڑی دیر بعد وہ دوبارہ پوچھتا ہے کہ میں نے کون سے تین الفاظ کہے تھے؟ اگر بیٹسمین سوچ میں پڑ جائے، تو سمجھیں کہ "کیس سیریس ہے"۔

اگر بیٹسمین فیل ہو جائے تو کیا ہوتا ہے؟
اگر ڈاکٹر کو ذرا سا بھی شک ہو کہ کھلاڑی کی طبیعت ٹھیک نہیں، تو وہ امپائر کو اشارہ کر دیتا ہے کہ "Retired Hurt"۔ اب کھلاڑی کو زبردستی باہر جانا پڑتا ہے، چاہے وہ جتنا بھی کہے کہ "میں ٹھیک ہوں، مجھے کھیلنے دو!"

کونکشن سبٹیٹیوٹ (Concussion Substitute): پہلے زمانے میں اگر کوئی کھلاڑی زخمی ہو کر باہر جاتا تھا تو ٹیم 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتی تھی، لیکن اب اس کی جگہ ایک ویسا ہی کھلاڑی (بیٹسمین کی جگہ بیٹسمین) میچ میں شامل ہو جاتا ہے۔
ان ٹیسٹوں کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ بیٹسمین ٹھیک ہے اور کھیل جاری رکھ سکتا ہے

18/12/2025

میرا دوسرا گھر بھارت ہے 2023 ورلڈکپ میں جب رحمان اللہ گرباز سے ایک شو میں سوال ہوا جہاں بھارت کے ہربجھن سنگھ بھی اس شو میں موجود تھے سوال ہوا کہ دنیا کا سب سے بہترین لیفٹ آرم فاسٹ بولر دنیا میں کون ہے جس پر ہربجھن سنگھ نے کہا تھا کہ یہ کوئی سوال ہی نہیں ہے وہ صرف ایک ہی آیا ہے اور وہ ہے وسیم اکرم ہے نا تو اس جیسا کوئی ہے اور نا ہی آئے گا
لیکن جب یہی سوال رحمان اللہ گرباز سے ہوا تو اس نے ایک ایسا عجیب جواب دیا کہ پروگرام میں بیٹھے ہوئے بھارتی خود بھی تعجب میں پڑگئے اس نے کہا بھارت کے اشیش نہرا سب سے بہترین لیفٹ آرم فاسٹ بولر ہے حالانکہ اشیش نہرا کو خراب پرافارمنس پر بھارتی ٹیم سے باہر کیا تھا اور اس کا کیریر وہی ختم ہوا
اب رحمان اللہ گرباز نے جس بھارت کو اپنا دوسرا گھر مان لیا تھا صرف آئی پی ایل کی خاطر اب اس آئی پی ایل نے باہر کرکے بتادیا کہ بھارت کی دوستی صرف مطلب تک محدود ہوتی ہیں

17/12/2025

🚨شاباش حیدر علی آتے ہی چھکے چھڑا دیئے🚨 حیدر علی نے پریزیڈنٹ کپ میں عاکف جاوید کو 6 گیندوں پر 6 چھکے لگا کر آخری اوور میں 36 رنز بنا کر میچ برابر کرا دیا
انگلینڈ سے پابندی ختم ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا میچ تھا اور عاکف جاوید کا کیرئیر برباد کر دیا 💥🔥
حیدر علی پریزیڈنٹ کپ میں 6 گیندوں پر 6 چھکے لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں
شاندار اننگز میں 84 رنز 32 گیندوں پر بناۓ

17/12/2025

کچھ عرصہ قبل افغان کرکٹر گرباز نے ایک بیان دیا تھا کہ انڈیا میرا دوسرا گھر ہے ، پیسے کے پیچھے پڑ کے کیا کیا کرنا پڑتا ہے ، مگر گرباز کو کسی بھی آئی پی ایل فرنچائز نے خریدنا گورا نہ کیا۔۔ پی ایس ایل میں ویسے ہی پابندی لگی ہوئی ہے ۔۔😂

17/12/2025

شاباش حسن نواز 💥🔥
حسن نواز سے بھارتی میڈیا کے نمائندے نے جب سوال کیا کہ آپ پاکستان کا مستقبل ہیں آپ کی ہٹنگ تو یوراج سنگھ جیسی ہے یقیناً آپ ان کی بیٹنگ دیکھ کر سیکھ رہے ہوں گے
اس پر حسن نواز کا جواب سننے لائق تھا کہا کہ کون یوراج سنگھ میں تو صرف اور صرف شاہد آفریدی کی بیٹنگ دیکھتا ہوں اور اس سے بہت کچھ سیکھا ہے 💥🔥
جس پر بھارتی میڈیا کا نمائندہ وہاں سے دبے الفاظ میں حسن نواز کو شکریہ کہتے بھاگ نکلا

16/12/2025

سرفراز احمد جسکو سلیکٹ کرئے اور پرفارمنس نا دے ایسا نہیں ہوسکتا ہے انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے سرفراز بھائی کی خصوصی ہدایت پر ٹیم میں شامل ہونے والے آل رؤنڈرعبدالسبحان نے اپنی سلیکشن بالکل درست ثابت کرتے ہوئے 8اوور میں 31 رنز دیکر 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے پاکستان کو اہم میچ میں کامیابی دلا کر سیمی فائنل میں پہنچا دیا

16/12/2025

شاداب خان نے آج جو پرفارمنس دی ہے اس سے ایک یو ٹیوبڑ کا بہت ہی برا حال ہوا ہو گا بہت تکلیف پہنچی ہو گی اسے ، وہ اپنے آپ کو اتنی بڑا کچھ سمجھتا ہے کے لگتا ہے محسن نقوی کو پی سی بی کے سٹریٹیجک فیصلے بھی اس کے مشورے سے کرنے چاہیے اور پاکستان کے پلیئرز کا مزاق اڑانا تو اس کے لیے معمول کی بات ہے - ویلڈن شاداب آپ نے آج بہت لوگوں کو خوش کردیا اور آپ کی پرفارمنس سے ایک بندے کو تکلیف پہنچی اس سے اپن کا دل گارڈن گارڈن ہوگیا 😊

16/12/2025

ویلڈن محمد عامر
میرے لئے میرے ملک سے بڑھ کر اور کچھ بھی نہیں ہے میں اس باراس لیگ کا حصہ ہرگز نہیں بناوں گا محمد عامر نے کیربین لیگ ویسٹ انڈیز میں کھیلنے سے انکار صرف اس وجہ سے کردیا ہےکہ جس ٹیم ٹیمٹرنباگو نائٹ کیلئے عامر کھیلتے تھے وہ بھارت کے مشہور شخص امبانی کے بیٹے کی ٹیم تھی اگلے سیزن کیلئے محمد عامر نے اپنا معایدہ ختم کردیا ہے عامرکا کہنا ہے کہ مانتا ہوں کے میرے پاس انگلینڈ کا پاسپورٹ ہے اور میں رہتا بھی انگلینڈ میں ہوں لیکن میرا ملک پاکستان ہے اور جو میرے ملک کی عزت نہیں کرئے تو میں اس کی ملک کی کیسے عزت کرسکتا ہوں اور اس کی ٹیم میں کھیلنا میرے لیے اب ممکن ہی نہیں ہے یاد رہے گزشتہ ہفتے امبانی کے بیٹے نے انگلینڈ میں پاکستان مخالف باتیں کی تھی

15/12/2025

میسی کا دورہ کینسل کر کے بھاگنے کے بعد پرتگال سے پہلا بیان کہتے ہیں کہ 💥🔥
جب بھارت کے کرکٹ میں پہنچا جہاں ویلکم تقریب تھی پہلی ہی نظر میں معلوم ہو گیا تھا کہ آگے کیا ہونے والا ہے جس کے بعد کچھ شدت پسندوں نے بوتلیں اور جوتے پھینکے شروع کر دیے بعد میں پتہ چلا کہ یہاں کچھ اور ہونے والا ہے آہستہ آہستہ لوگ پھلانگ کر اسٹیج کی طرف آنے لگے
پھر ہم بڑی مشکل سے وہاں سے بچ کر باہر آۓ اور پرائیوٹ ہیلی کاپٹر کے ذریعے دبی چلے آۓ یہ میری زندگی کا خطرناک وزٹ تھا جوکہ یہی پہلا اور آخری تھا 💥🔥

Address

ہری پور
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kuch b posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share