Hayatabaad Milk Supplier Peshawar

Hayatabaad Milk Supplier Peshawar Milk supply for Hayatabaad Peshawar

25/02/2026

دودھ ملاوٹ والا ہے یا خالص صرف 1 منٹ میں پتہ لگائیں… دودھ کی اصل حقیقت معلوم کرنے کے 4 آسان طریقےدودھ کا شمار اللہ کی ان...
03/09/2023

دودھ ملاوٹ والا ہے یا خالص صرف 1 منٹ میں پتہ لگائیں… دودھ کی اصل حقیقت معلوم کرنے کے 4 آسان طریقے

دودھ کا شمار اللہ کی ان نعمتوں میں کیا جاتا ہے جو کہ روز اول سے ایک مکمل اور صحت بخش کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ مگر کچھ ابن الوقت لوگوں نے اس نعمت کو بھی زحمت بنا دیا ہے۔ لوگ اس دودھ میں ملاوٹ کر کے اس میں ایسی اشیا شامل کر دیتے ہیں جو کہ انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ عام طور پر دودھ کے خالص اور نا خالص ہونے کی تصدیق لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے ہی ہوتی ہے مگر آج ہم آپ کو کچھ ایسے آسان طریقے بتائيں گے جن کی مدد سے آپ گھر بیٹھے دودھ کو چیک کر سکتے ہیں-

دودھ میں پانی کی ملاوٹ کا ٹیسٹ
اس ٹیسٹ کے لیے آپ کو اسٹیل کے ایک ٹرے کی ضرورت ہو گی اس کو دیوار کے ساتھ اس طرح رکھ دیں کہ ایک سلائڈ سی بن جائے اس کےاوپر دودھ کا ایک قطرہ ڈالیں- اگر دودھ کا قطرہ نیچے کی طرف بہنا شروع ہو جائے اور اس کے پیچھے ایک سفید رنگ کی لکیر سی بنتی جائے تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دودھ خالص ہے- اگر دودھ کا قطرہ تیزی سے نیچے کی جانب بہنا شروع کر دے اور پیچھے کوئی لکیر بھی نہ چھوڑے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ دودھ میں پانی شامل ہے اور وہ ملاوٹ زدہ ہے-


کھویا بنانے کا ٹیسٹ
اس ٹیسٹ کے لیے تھوڑی مقدار میں دودھ کسی برتن میں لے لیں اور اس کو چولہے پر رکھ دیں- اس دوران تھوڑے تھوڑے وقفے سے اس میں چمچ بھی ہلاتی جائيں یہاں تک کہ وہ خشک ہونا شروع ہو جائے۔ جب دودھ اچھی طرح خشک ہو جائے تو کھویا حاصل ہو جائے گا اس کو چیک کریں اگر اس کو ہاتھ لگانے سے ہاتھ چکنے ہو جائيں تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دودھ خالص ہے اور اگر کھوئے میں چکنائی نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کی گئی ہے-

اسٹارچ ٹیسٹ
اکثر افراد یہ دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں کہ ہمارے گھر تو خالص دودھ آتا ہے اور اس کے ثبوت کے طور پر ان کا یہ کہنا ہوتا ہے کہ دودھ کو ابالنے کے بعد ایک موٹی تہہ بالائی کی آتی ہے جس کی وجہ سے ان کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ دودھ خالص ہے- مگر حقیقت میں گوالے حضرات دودھ میں پانی ملانے کے بعد اس کا پتلا پن ختم کرنے کے لیے اس میں اسٹارچ یا نشاستہ گھول کر شامل کر دیتے ہیں اس سے ایک جانب تو دودھ گاڑھا ہو جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ دودھ پر بالائی کی بھی ایک موٹی سی تہہ آجاتی ہے- اس کو چیک کرنے کے لیے ایک پیالی دودھ لے لیں اور اس میں آیوڈين والے نمک کا ایک چمچ شامل کر کے کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اگر دودھ کا رنگ نیلا ہو گیا تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دودھ ملاوٹ شدہ ہے خالص دودھ کا رنگ تبدیل نہیں ہوگا-


دودھ کے نام پر سفید محلول کو جانچنے کا ٹیسٹ
مارکیٹ میں لوگوں نے دودھ میں ملاوٹ کا تکلف کرنے کے بجائے کیمیکل کی مدد سے سفید رنگ کا محلول بنا کر بھی بیچنا شروع کر دیا ہے جو کہ صحت کے لیے سخت نقصان دہ ہوتا ہے- اس کی نشانی یہ ہوتی ہے کہ جب اس دودھ کو گرم کیا جاتا ہے تو فوری طور پر اس کا رنگ ہلکا پیلا ہوجاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ دودھ نہیں ہے بلکہ صرف کیمیکل ہیں-

یہ تمام طریقے دودھ کو جانچنے کے وہ آسان طریقے ہیں جن کا استعمال گھر بیٹھے کیا جا سکتا ہے-
لائــــــــــک اور کمنٹس سے اپنی موجودگی
کا احساس دلاتے رہیں
شکریہ

02/08/2023
18/02/2023

دودھ والے جانوروں کی خریداری کے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری۔ یا جانوروں کی سلیکشن اور دودھ کی پیداوار:-

جانوروں کی خریداری اور سلیکشن ہی کسی بھی ڈیری فارم کے پرافٹ اور نقصان کی سمت کا تعین کرنے میں سب سے اہم چیز ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جانوروں کا انتخاب کن بنیادوں پر کیا جائے۔

1۔آنکھ:-
آنکھوں کو روح اور جسم کی کھڑکی بھی کہا جاتا ہے۔
جانور خریدتے وقت سب سے پہلے جانور کی آنکھوں کا اچھی طرح مشاہدہ بہت اہم ہے۔ جانور کی آنکھیں اسکی صحت کا پتہ دیتی ہیں اگر آنکھیں روشن، صاف شفاف اور چمکدار ہوں تو اسکا مطلب جانور صحتمند اور چاق وچوبند ہے۔ آنکھوں کا غیر روشن ہونا پانی وغیرہ کا بہنا جانور کی صحت کی خرابی اور جانور کے streesیا دبائو میں ہونے کی نشانی ہے۔

جسمانی ساخت:-
دوسری چیز جانور کی کمر اور ریڑھ کی ہڈی میں بہت زیادہ گھمائو یا کمان کی طرح نہیں ہونی چاہیے خصوصا امپورٹد نسل کی گائیوں میں کمر اور ریڑھ کی ہڈی کا سیدھا ہونا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ جانور کو اگر سامنے کی طرف سے دیکھا جائے تو اسکا سامنے کا حصہ پچھلے حصے کی نسبت پتلا ہونا ضروری ہے۔ یا سامنے کی نسبت پیچھے کی سائیڈ زیادہ پھیلی ہوئی ہونی چاہیے۔ جانور کی pelvic width یا کولہوں کی ہڈی کی طرف سے چوڑا ہونا دودھ کی زیادہ پیداوار اور جانور کی فرٹیلٹی کا ایک نمایاں اشارہ ہے۔

گردن اور سر:-
سر اور گردن کی آسانی کے ساتھ حرکت اور گھمائو وغیرہ بھی جانور کی صحت کے بہتر ہونے کی نشانی ہے۔ لمبی گردن جانور کی اچھی نسل کی پہچان ہے۔

حوانہ udder:-
حوانہ دودھ کی پیداوار میں سب سے اہمیت کا حامل ہےاور اکثر بڑا حوانہ دودھ کی زیادہ پیداوار کا ضامن نہیں ہوتا جانور کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا مشاہدہ ضروری ہے کہ حوانہ زیادہ لٹکا ہو نہ ہو۔ حوانے کی چوڑائی زیادہ ہونی چاہے۔ حوانہ اچھی طرح پیٹ کے ساتھ جڑا ہونا ضروری ہے۔ دوشاخہ کی طرح کی ملک وینز پیٹ کے ساتھ نظر آنی چاہییں۔خون کی شریانیں بھی نمایاں ہوں حوانے میں کسی بھی قسم کی سوجن یا،سختی نہیں ہونی چاہیے۔ حوانے کا رنگ نارمل ہو زیادہ لال یا گلابی رنگ کسی انفیکشن کا عندیہ ہو سکتا ہے۔

تھن:-
اگلا اہم مشاہدہ تھنوں کا ہے اس کیلیے تھنوں کے نیچے اپنی ہتھیلی رکھیں اگر چاروں تھن ایک ساتھ ہتھیلی کو ٹچ کریں تو اسکا مطلب سارے تھن برابر ہیں۔ چھوٹے سائز کے تھنوں کو ہرگز ترجیح نہ دی جائے۔ اس کے ساتھ تھنوں میں برابر فاصلہ تھنوں کا لچکدار اور نیچرل کلر کا ہونا صحتمند حوانہ اور اچھے جانور کی نشانی ہے۔

ٹانگیں اور کھر:-
جانور کی ٹانگوں اور کھر کا صحتمند ہونا جانور کے نیچرل رویے پر اچھا اثر ڈالتا ہے۔لنگڑا پن جانور کی پیداواری صلاحیت کو متاثر کرنے کا باعث بن سلتا ہے کیونکہ جانور کے جسم میں ہلکی سی تکلیف اس کے آرام کو متاثر کر کہ جانور میں دبائو stress پیدا کر کہ دودھ کی پیداوار کو متاثر کر دیتی ہے۔اس لیے اس مشاہدے میں جانور کا،آسانی سے کھڑا ہونا چلنا اور آسانی سے بیٹھنا وغیرہ شامل ہے۔

معدہ:-
انگلیوں کی مدد سے پسلیوں کے درمیان معائنہ کریں اگر ایک ساتھ دو انگلیاں جانور کی پسلیوں کے درمیان آسانی سی چلیں تو اسکا مطلب جانور کی بڑی جسمانی ساخت اور زیادہ پیداوری صلاحیت کا ہونا ہے۔

گوبر:-
جانور کی خریداری کے وقت گوبر کو زیادہ تر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ جانور کا گوبر نارمل حالت میں نہ زیادہ پتلا اور نہ ہی زیادہ سخت ہو۔ اس کے علاوہ ایک اہم چیز گوبر میں خوراک کے غیر ہضم شدہ زرات کی موجودگی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ جانور کے معدے کے ہضم کرنے کی صلاحیت کا پتہ دیتی ہے جانور جتنی اچھی طرح خوراک ہضم کرے گا اتنا ہی وہ بہتر انداز میں خوراک کو جسم کا حصہ بنا کر دودھ کی زیادہ پیداوار کا باعث بنے گا۔ گوبر میں موجود غیر ہضم شدہ خوراک کی موجودگی معدے میں موجود کسی خامی کی نشانی ہو سکتی ہے۔

سانس لینا:-
نارمل اور صحتمند جانور بالکل نارمل حالت میں سانس لیتے ہیں۔ جانور کا تیز تیز یا،آواز کے ساتھ سانس لینا stressاور کسی اور بیماری کی موجودگی طرف اشارہ کرتی ہے۔

کھال:-
جانور کی کھال کی باریکی زیادہ دودھ دینے والے جانوروں کی نشانی ہے اس کے ساتھ ساتھ کھال کا چمکدار اور صحتمند ہونا جانور کی اچھی صحت کو ظاہر کرتا ہے۔ اگر جانور کی کھال کی باریکی جانچنی مقصود ہو تو اسکی دم کو نچلی طرف جہاں سے بال شروع ہوتے ہیں وہاں سے موڑ کر دیکھیں دم کا آسانی سے زیادہ سے زیادہ مڑنا کھال کی اتنی ہی زیادہ باریک ہونے کی علامت ہے۔

منہ:-
دانتوں اور مسہوڑوں کی اچھی صحت اور نیچرل رنگ صحتمند جانور کی نشانی ہوتی ہے۔

دم:-
دم کا باریک اور لمبا ہونا بھی ایک اچھے جانور کی نشانی ہوتی ہے۔

12/02/2023

ونڈا 100 روپے کلو۔
توڑی 30 روپے
ملازم 7 روپے
حویلی کرایہ 7 روپے
بجلی بل 5 روپے
ری سیل 50 روپے
میڈیسن تیل مصالحہ 5 روپے
ایک کلو دودھ پیدا کرنے کے لئے یہ اخرجات ہے
204 روپے میں ایک کلو دودھ پیدا ہوتا ہے
اور ریٹ بڑھانے کا نام آئیں تو غریب عوام کا خیال کریں

06/01/2023

اسلام علیکم تمام گروپ ممبران اور بھائیوں کو اکثر لوگ جب گائے میں سیمن رکھوا دیتے ہیں پھر پوچھتے ہیں کہ یہ سیمن کون سا ہے لوکل ہے ایمپورٹیڈ ہے؟
لوکل سیمن سٹرا ہمیشہ موٹا ہوتا ہے اس پر لکھائی بہت واضح ہوتی ہے ۔
ایمپورٹیڈ سیمن سٹرا ہمیشہ پتلا ہوتا ہے ، اس پر بل کا نام ، اس کا دودھ دینے کا ریکارڈ ،اس کے آباؤ اجداد کے بارے میں میں ساری معلومات ہوتی ہے اگر آپ لوگ تھوڑا سا گوگل پر سرچ کرلیں تو آپ کو ساری (TPI) یعنی Total Progressive Index مل جائے گی اس کو غور سے پڑھیں
اپنے ڈاکٹر سے مطالبہ کریں جو سیمن رکھنے آتا ہے اس سے کہے کہ ایمپورٹیڈ سیمن رکھے گائے 🐄 میں ۔
اچھے ڈاکٹر کے پاس ہمیشہ کیٹ لوگ ہوگا موبائل فون میں یہ کیٹ لوگ کی بک ہونگی
پاکستان میں اکثر لوگ کراس بریڈ گائے کا فارم بنا رہے اور رکھی ہوئی ہے ، اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ کراس بریڈ گائیوں میں ایمپورٹیڈ ہولیسٹین فریزن سیمن رکھواے جس سے دوغلی نسل کی اچھی پیداوار والی گاے حاصل ہوں ۔

جب آپ دوغلی نسل کی گائے سے ایمپورٹیڈ سیمن رکھوا کر بچھڑی حاصل کرلیتے ہیں تو پھر اس بچھڑی میں دوبارہ ایمپورٹیڈ ہولیسٹین فریزن سیمن رکھواے تاکہ آپ کے پاس اعلی دودھ کی پیداوار والی گاے حاصل ہو
پھر جب بچھڑی سے ایک اور بچھڑی آجاے تو اس میں پیور چولستانی سیمن کا استعمال کریں تاکہ ہمیں ہمارے ماحول کے مطابق بہترین دودھ والی گاے حاصل ہو جو گرمی، بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کی حامل ہو جو انکے خلاف لڑ سکے ۔
ہمیشہ اچھے اور قابل اعتماد ایمان دار ڈاکٹر سے سیمن رکھواے ہر راہ چلتے ڈاکٹر سے سیمن مت رکھواے اور ان سے سوال کیا کریں کہ ہمیں آئندہ اپنے جانوروں میں یہ نسل چاہیے جس کے تھن مٹھ بھر ہو ، جس کا ملکنگ فیٹ اچھا ہو ۔
ہمارا مان نا یہ کہ ہمیشہ پاکستان کی کراس گائیوں میں ایمپورٹیڈ ہولیسٹین فریزن سیمن رکھواے
ہولیسٹین فریزن کی دنیا کی سب سے زیادہ پسندیدہ گائے 🐄 ہے جو اپنے غضب دودھ دینے کی وجہ سے پوری دنیا میں ایکسپورٹ کی جاتی ہے ، برازیل نے انڈیا کی گیر میں ہولیسٹین فریزن کا کراس بنا کر گیر لینڈوں گائے متعارف کرائی اور دنیا کی مارکیٹ میں اس کی اہمیت بتائی اور پاکستان میں گیرلینڈوں کا سیمن 12000٫15000 روپے کا ہے اس میں بھی بہت بڑا دھوکا دیتے ہے جو ایک غریب کسان کی پونچھ سے بہت دور ہے
اللہ پاک نے ہمیں چولستانی گائے جیسی نعمت سے نوازا ہے کیوں نہ ہم اپنی کراس بریڈ گائے بناے جس سے ہمیں بھرپور دودھ حاصل ہوں ہولیسٹین فریزن اور چولستانی گائے کا کراس بچہ بہت ہی زبردست ہے اور ہمیں ڈیری فارمنگ میں کسی حد تک کامیابی مل سکتی لہٰذا ڈیری فارمنگ کو سیکھے اور اس کی اہمیت کو سمجھے دھوکے بازوں سے دور رہے جب آپ کے پاس معلومات ہوگی فارمنگ کے بارے میں جدید طریقوں سے آگاہ ہونگے تو کوئی بھی آپ کو دھوکہ نہیں دے پائگا یہ گروپ بنایا ہی اسی لیے گیا ہے کہ آپ لوگوں کی رہنمائی کی جائے ،
پانچ وقت نماز پڑھے ، اللہ پاک کا خوف رکھے اپنے اندر ایک دن ہم سب نے مرنا ہے اور اس دنیا کا حساب دینا ہے 😭

آج کی بہترین بچھڑی کل کی اچھی گائے 🐄🐄🐄

16/12/2022

*دودھ اتارنے کیلئے استعمال ہونے والے انجیکشن آکسی ٹوسن کا کردار، استعمال اور اس کے نقصانات*

1- *آکسی ٹوسن Oxytocin کا کردار*

آکسی ٹوسن Oxytocin یونانی زبان کا وہ لفظ جس کے معنی "سہولت، آرام اور تیزی سے پیدائش کے" ہیں۔ آکسی ٹوسن بچے کی ڈلیوری کے وقت ہونے والی دردوں یا لیبر Pain کے دوران دماغ سے قدرتی طور پر خارج ہونے والا ہارمون ہے جو رحم کے پھیلاٶ اور سکڑاٶ کے لیے تحریک پیدا کرتا ہے اس کے علاوہ جب دودھ پینے والا بچہ تھنوں پر منہ مارتا ہے تو اس وقت بھی آکسی ٹوسن خارج ہو کر میمری گلینڈ کے Secretory ٹشوز میں تحریک پیدا کر کے دودھ کو تھنوں میں اتار دیتا ہے۔ آکسی ٹوسن میں 8 امائینوایسڈز کی 1 ترتیب کے ساتھ موجودگی اسے پروٹین کی طرح کا ہارمون بناتی ہے جو خون کے زریعے خارج ہونے والے مقام سے اپنی ضرورت کی جگہ پہنچتا ہے۔
اس ہارمون کا بنیادی کام سوڈیم آئینز کو مسلز کے اندر سرایت کرا کر ڈلیوری کے وقت رحم کے عضلات کے پھیلاٶ اور سکڑاٶ کے عمل کو کنٹرول کر کہ بچے کو برتھ کنال میں دھکیل کر ڈلیوری کے عمل کو تیزی اور سہولت سے مکمل کرانا ہے۔ اس کے علاوہ اس ہارمون کا مقصد دودھ پیدا کرنے والے سیلز Alveoli کے اردگرد پائے جانے والے رکے ہوئے مسلز اور سیلز میں انتشار اور کھنچاٶ وغیرہ پیدا کر کے دودھ کو تھنوں میں اتارنا ہے۔

2- *آکسی ٹوسن Oxytocin کا استعمال*

بدقسمتی سے یہ انجیکشن پاکستان کے ہر گائوں دیہات میں بغیر کسی پریشانی کے ہرچھوٹے بڑے جنرل سٹور یا کریانہ کی دوکانوں پر بغیر کسی ڈاکٹر کے نسخے کے باآسانی دستیاب ہے۔ لوگوں میں اس انجیکشن کی سمجھ کااندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جن کو اسکا نام نہیں آتا، وہ دوکاندار سے دودھ اتارنے والا، پسمانے والا یا سنگھانے والا انجیکشن کہ کر حاصل کرتے ہیں، اسکی بنیادی وجہ عام لوگوں کو وقتی فائدہ کا پتہ ہونا اور بعد کے نقصانات سے لاعلمی، زیادہ دودھ کا لالچ، دودھ نکالنے کے وقت میں کمی اور آسانی، کٹڑوں اور بچھڑوں کا دودھ بچانا وغیرہ اہم ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے زیادہ تر عوام اس انجیکشن کے جانوروں کے ساتھ انسانی صحت کے نقصانات سے بھی واقف نہیں ہیں۔

3- *آکسی ٹوسن Oxytocin کے جانوروں پر نقصانات*

سب سے پہلے اس انجیکشن کا جانوروں میں صبح، شام کا استعمال دودھ اتارنے کے عمل کو تکلیف دہ بنا دیتا ہے کیونکہ اسکے استعمال سے یوٹرس سکڑتی اور پھیلتی ہے جو بزات خود 1 تکلیف دہ عمل ہے اس وجہ سے یہ ایک غیر اخلاقی طریقہ ہے۔اس انجیکشن کے صبح شام بے دریغ استعمال کی وجہ سے پیدا ہونے والی صبح شام کی یوٹرس Contraction جانور میں بلآخر بانجھ پن پیدا کر دیتی ہے جس سےنارمل جانوروں سے لیکر اچھی نسل کی بھینس یا گائے بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو کر گوشت کے بھاٶ بیچ دی جاتی ہے، جانور کی نارمل زندگی بھی اس ہارمون کے بے دریغ استعمال سے کم ہوجاتی ہے، جانورکا زیادہ دفعہ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہونا بھی اسی ہارمون کا مرہون منت ہےکیونکہ آکسی ٹوسن کا اندھادھند استعمال جانوروں میں ہارمون کے بیلنس کو خراب کر دیتا ہے، یہ انجیکشن ساڑو Mastitis کا باعث بھی بنتا ہے کیونکہ ہارمون میں بگاڑ دودھ کی اجزائے ترکیبی کو قائم رکھنے والے سیلز میں بھی خرابی پیدا کر دیتا ہے جسکا نتیجہ ساڑو کی صورت میں سامنے آتا ہے، اسکے علاوہ جانور کے حوانے کا بیلنس خراب ہونا بھی اسی انجیکشن کی زیادتی کا ہی شاخسانہ ہے۔

4- *آکسی ٹوسن Oxytocin کے انسانی صحت پر اثرات*

دودھ کے ساتھ انسانی جسم میں داخل ہونے کے بعد یہ ہارمون برے طریقے سے انسانی صحت پر اثر ڈالتا ہے۔ آکسی ٹوسن سے نکالا گیا یہ دودھ انسانی جسم میں موجود ہارمونز کے بیلنس کو بھی خراب کر دیتا ہے، اس ڈسٹربینس کی سب سے بڑی مثال بچوں اور بچیوں کا بہت جلدی بلوغت کی عمر کو پہنچ جانا ہے، ریسرچ کے مطابق اس سائنسی ایجاد کے بعد لڑکیوں کی بالغ ہونے کی عمر 16 سال سے کم ہو کر 10 سال تک پہنچ چکی ہے، چھوٹی عمر کے لڑکوں میں Gynaecomastia یعنی نوعمر لڑکوں کے سینوں پر عورتوں کی طرح کے ابھار پیدا ہونا، اسکے علاوہ چھوٹے بچوں کی کمزور بینائی، آنکھوں کی کمزوری، چھوٹی سی عمر میں چہرے اور جسم کے دوسرے حصوں پر بالوں کا اگاٶ، جسم میں طاقت کا محسوس نا ہونا، ہر وقت کمزوری محسوس ہونا بھی آکسی ٹوسن کے اثرات ہیں۔ حاملہ خواتین کے اس دودھ کے استعمال سے پیدا ہونے والے بچے میں پیدائشی نقص، قوت مدافعت کی شدید کمی اور ڈلیوری کے وقت خون کا زیادہ اخراج بھی اسی انجیکشن کے دودھ کا شاخسانہ ہے۔ یہ تمام نقصانات انسانوں اور جانوروں کی صحت کی خرابی کا چھوٹا سا نمونہ ہیں مگر اصل میں یہ نقصانات اپنی Slow Poisning اور ہارمون ڈسٹربینس کی وجہ سے کہیں زیادہ ہوسکتے ہیں۔
اس پوسٹ کی وساطت سے آپ تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ اچھی نسل کے جانوروں کو بچانے اور پاکستان میں جانوروں کی پیداوار کو بڑھانے کے ساتھ انسانی صحت کے نقصانات کو بھی مدنظر رکھ کر اس عمل میں اپنا کردار ادا کریں.
اس تحریرکو زیادہ سے زیادہ شیرکریں تاکہ کسان بھائی اس انجیکشن کے جانوروں اور انسانوں پر منفی اثرات سے آگاہ ہوں اور اس کے استعمال سے بچ سکیں شکریہ۔

Address

Muhalla Marzuk Achini Bala Peshawar
Peshawar
25010

Telephone

+923156626673

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hayatabaad Milk Supplier Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hayatabaad Milk Supplier Peshawar:

Shortcuts

Share