BaS, 1"13"7, CHaHiye

Call Directions Contact the business

BaS,  1"13"7,  CHaHiye like page

30/08/2026

#

29/08/2026

سپولہ اسٹوپا (Sphola Stupa) خیبر پاس کے علاقے میں موجود گندھارا دور کی ایک اہم بدھ مت کی یادگار ہے۔

یہ زرعی گاؤں کے قریب، علی مسجد اور لنڈی کوتل کے درمیان ایک بلند پتھریلی جگہ پر واقع ہے۔

اس کی تعمیر کی قطعی تاریخ معلوم نہیں، تاہم مختلف آثارِ قدیمہ کے حوالوں میں اسے عموماً کوشان دور، تقریباً دوسری سے چوتھی صدی عیسوی سے جوڑا جاتا ہے۔

اس کی خاص پہچان پتھروں سے بنی ہوئی تہہ دار بنیاد اور اس کے اوپر موجود گنبد نما حصہ ہے۔

تاریخی ریکارڈ کے مطابق یہاں سے گندھارا فن سے متعلق مجسمے اور دیگر آثار بھی ملے، جن میں سے بعض پشاور میوزیم میں محفوظ ہیں۔

19ویں اور 20ویں صدی کی پرانی تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ وقت کے ساتھ اس یادگار کا بڑا حصہ تباہ ہوا، حالیہ برسوں میں بھی اس کے تحفظ اور مرمت کی ضرورت سامنے آتی رہی ہے۔
سپولہ اسٹوپا اس بات کی ایک اہم یادگار ہے کہ خیبر پاس کی تاریخ صرف جنگوں اور فوجی گزرگاہوں تک محدود نہیں، بلکہ یہ خطہ کبھی گندھارا تہذیب اور بدھ مت کے ثقافتی ورثے کا بھی حصہ تھا۔

24/07/2026

گزشتہ 40 سال سے افغانیوں نے کابل جان کابل جان کہتے تھے اور جب سے پاکستان حکومت نے جانے کو کہا تو کابل جان سے جہنم جان بن گیا کیوں واجہ بتا دیں

06/07/2026

23/06/2026

23/06/2026

کون سی نماز ایسی ہے جس میں اذان اور اقامت نہیں ہوتی؟

23/06/2026

Dawood Hassan Khan

ایئر ڈیفنس سسٹم کے سائیڈ افیکٹس زمانہ امن میں کم و بیش تمام ممالک اپنے حساس ایئر ڈیفنس سسٹم کو آف رکھتے ہیں تاکہ وہ مساف...
02/03/2026

ایئر ڈیفنس سسٹم کے سائیڈ افیکٹس

زمانہ امن میں کم و بیش تمام ممالک اپنے حساس ایئر ڈیفنس سسٹم کو آف رکھتے ہیں تاکہ وہ مسافر جہازوں کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے جنگی جہازوں کےلیے خطرہ نہ بنے۔ اگر کبھی اسے جنگی مشقوں یا جانچ پڑتال کےلیے آن کیا جاتا ہے تو احتیاط مسافر ہوائی جہازوں کو وہاں سے دور ہٹا دیا جاتا ہے اور اس کےلیے باقاعدہ پہلے سے نوٹم جاری کیا جاتا ہے۔

حالیہ گلف کی لڑائی کے دوران تمام ممالک اپنے حساس ایئر ڈیفنس سسٹم کو چوبیس گھنٹے آن رکھے ہوئے ہیں تاکہ وہ بیرونی خطرات سے بچ سکیں۔ ایران کا ایئر ڈیفنس سسٹم مقابلتا کمزور اور کم حساس ہے اور یہی وجہ ہے کہ اپنے ملکی حدود کے اندر دندناتے دشمن ممالک کا ایک جنگی جہاز بھی گرانے میں ناکام رہا۔

ادھر گلف کے عرب ممالک کے ہاں بہترین اور حساس ایئر ڈیفنس ایکٹو ہیں جو انہیں چوبیس گھنٹے ایران سے حملہ آور میزائلز اور پروجیکٹائلز سے محفوظ رکھ رہے ہیں مگر یہی حساس ایئر ڈیفنس سسٹمز گلف ریجن میں اڑان بھرتے امریکی جنگی جہازوں کےلیے سنگین خطرہ ثابت ہورہے ہیں۔ کویت کی ایئر ڈیفنس سسٹم نے اب تک تین امریکی جنگی جہاز مار گرائے ہیں۔ امریکیوں کے مقابلے میں اسرائیلی جنگی جہاز شام اور عراق کی ایئر اسپیس سے گزر کر ایران پر حملہ آور ہورہے ہیں جہاں کوئی ایئر ڈیفنس ایکٹو نہیں۔

دوران جنگ بیرونی خطرات سے بچاؤ کےلیے ایئر ڈیفنس سسٹم ہمیشہ ایکٹو رہتا ہے۔ کویت کو ایرانی میزائلز اور پروجیکٹائلز سے بچاؤ کےلیے ائر ڈیفنس سسٹم مجبورا آن رکھنا پڑ رہا یے، بصورت دیگر ان کے چھوٹے سے ملک کا کباڑا ہوجائے گا۔ اب یہی ایئر ڈیفنس سسٹم امریکی جہازوں کےلیے ایک خطرہ بن گیا ہے۔ جو بھی طیارہ اس کے رینج میں حرکت کرتا دکھائی دیتا ہے، یہ فورا اس پر میزائل داغ دیتا ہے۔

اب یہاں ایک طرح سے قدرت ایران کی مدد کر رہا ہے۔

Address

Peshawar

Telephone

03009014082

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BaS, 1"13"7, CHaHiye posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BaS, 1"13"7, CHaHiye:

Shortcuts

Share