Timergara Club

Directions Contact the business

Timergara Club visit for fun only, Here i w'll show u, funny portrait,moments,jokes that w'll put a smile on ur face ahaha,& feel free to inbox us ur dp for dp contest.

11/10/2026
08/10/2026
ملاکنڈ ڈویژن میں ناجائز ٹیکس نامنظور!پاکستان پیپلز پارٹی نے ملاکنڈ ڈویژن میں نافذ کیے جانے والے غیر منصفانہ ٹیکسوں کے خل...
05/10/2026

ملاکنڈ ڈویژن میں ناجائز ٹیکس نامنظور!

پاکستان پیپلز پارٹی نے ملاکنڈ ڈویژن میں نافذ کیے جانے والے غیر منصفانہ ٹیکسوں کے خلاف ٹریڈ یونین کی 7 اکتوبر کی احتجاجی تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

ملاکنڈ ڈویژن کے عوام اور تاجر پہلے ہی شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہیں، اس لیے یہاں کسی بھی نئے یا ناجائز ٹیکس کا نفاذ عوام کے لیے مزید مشکلات کا باعث بنے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام عہدیداران اور کارکنان 7 اکتوبر کو ٹریڈ یونین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے اور ٹیکسوں کے خاتمے تک اس جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیں گے۔

عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں!
ملاکنڈ ڈویژن پر ناجائز ٹیکس نامنظور!

04/10/2026

My young Leader

02/10/2026

تیمرگرہ ہسپتال کے لیے مختص ایک ارب 26 کروڑ روپے عوامی مفاد پر خرچ کیے جائیں!
تیمرگرہ ہسپتال کے لیے مختص ایک ارب 26 کروڑ روپے کے استعمال کے حوالے سے عوامی سطح پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سرکاری فنڈز کو محض رنگ و روغن اور ظاہری تزئین و آرائش تک محدود رکھنے کے بجائے ایسے منصوبوں پر خرچ کیا جائے جن سے مریضوں اور عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے۔
رنگ و روغن اور تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ تیمرگرہ ہسپتال کی ایمرجنسی کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے، جدید طبی آلات فراہم کیے جائیں، ضروری طبی سہولیات کی کمی دور کی جائے اور مریضوں کو بہتر علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
اسی طرح تیمرگرہ بیوٹیفکیشن منصوبے اور فٹ پاتھوں کی تعمیر پر ہونے والے اخراجات کے حوالے سے بھی عوامی سطح پر سوالات موجود ہیں۔ متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے کہ ان منصوبوں پر خرچ ہونے والی رقوم کی تفصیلات عوام کے سامنے لائیں اور سرکاری فنڈز کے استعمال میں شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بنائیں۔
یہ کسی فرد یا جماعت کا نہیں، بلکہ مریضوں، غریب عوام اور ضلع دیر پائیں کے شہریوں کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے۔
صوبائی وزیرِ صحت، سیکرٹری صحت اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے پُرزور مطالبہ ہے کہ تیمرگرہ ہسپتال کے لیے مختص فنڈز اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا شفاف جائزہ لیا جائے، اخراجات کی تفصیلات سامنے لائی جائیں اور دستیاب وسائل کو عوام کی حقیقی ضروریات کے مطابق استعمال کیا جائے۔
ہمارا مطالبہ واضح ہے: نمائشی کاموں کے ساتھ صحت کی بنیادی سہولیات کو ترجیح دی جائے۔ عوامی پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا چاہیے۔
عوامی سہولت، شفافیت اور جواب دہی ہی حقیقی عوامی خدمت کی بنیاد ہیں۔

02/10/2026

پاکستان پیپلز پارٹی این اے 7 تحصیل خال سلطان خیل درہ کے عوام کے مطالبے کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ گوفلم پل وقت کی اہم ضرورت ہے، لہٰذا نئے پل کی تعمیر خال کے بجائے گوفلم کے مقام پر کی جائے۔
خال کی روز بروز بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث سلطان خیل درہ کے عوام کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گوفلم پل کی تعمیر سے نہ صرف عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر آئے گی بلکہ علاقے کے لوگوں کی مشکلات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔
صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے گوفلم پل کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔

Address

Timergara
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Timergara Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Timergara Club:

Shortcuts

Share

Category