Kitab Nagar

Kitab Nagar Online Book Store

12/01/2025

نہ تھا کچھ تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا
ڈُبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا

ہُوا جب غم سے یوں بے حِس تو غم کیا سر کے کٹنے کا
نہ ہوتا گر جدا تن سے تو زانو پر دھرا ہوتا

ہوئی مدت کہ غالبؔ مرگیا، پر یاد آتا ہے
وہ ہر اک بات پر کہنا کہ یوں ہوتا تو کیا ہوتا

مرزا غالب

12/01/2025

جو شخص اپنا موڈ
کسی کتاب سے،
کسی خوبصورت گیت سے،
شاعری سے،
کسی کہانی سے،
شیشے کے سامنے ڈانس کرنے سے،
گرم چائے یا کافی کی پیالی سے،
اپنے ساتھ بیٹھ کے مسکرانے سے مینیج کر لینے کا فن سیکھ جاتا ہے
اسے دنیا میں کوئی ہرا نہیں سکتا۔

ایک کہاوت

12/01/2025

بیاض کشفی

شکیل بدایونی

میرے ہم نفس میرے ہم نوا مجھے دوست بن کے دغا نہ دے
میں ہوں درد عشق سے جاں بہ لب مجھے زندگی کی دعا نہ دے

میرے داغ دل سے ہے روشنی اسی روشنی سے ہے زندگی
مجھے ڈر ہے اے مرے چارہ گر یہ چراغ تو ہی بجھا نہ دے

مجھے چھوڑ دے مرے حال پر ترا کیا بھروسہ ہے چارہ گر
یہ تری نوازش مختصر مرا درد اور بڑھا نہ دے

میرا عزم اتنا بلند ہے کہ پرائے شعلوں کا ڈر نہیں
مجھے خوف آتش گل سے ہے یہ کہیں چمن کو جلا نہ دے

وہ اٹھے ہیں لے کے خم و سبو ارے او شکیلؔ کہاں ہے تو
ترا جام لینے کو بزم میں کوئی اور ہاتھ بڑھا نہ دے

11/01/2025

جس انسان کے پیالے میں ناشکری کے سوراخ ہوں اُس کی خواہشات کا پیالہ کبھی بھی نہیں بھرتا۔

10/01/2025

میں لَکھ ہساواں لوکاں نوں
میں لَکھ وٹاواں جوگ

میرا اَنگ اَنگ چیخاں ماردا
مینوں اندرو کها گے سوگ

میں چار جماعتاں کی پڑهیا
مینوں طعنے مارن لوگ

میرا تَن مَن روگی یار دا
میرے جَگ تو وَکهرے روگ
__________________________🖤

جبین عشق

09/01/2025

غزل

تمہارے دھیان میں مہکے ہوئے ہیں ہم تو بس ہیں
تمہاری چشمِ حیراں میں بسے ہیں ہم تو بس ہیں

ہمارے قول کو سمجھیں نہ سمجھیں، آپ پر ہے
اگر ہم کہہ رہے ہیں، آپ کے ہیں ہم، تو بس ہیں

ہماری ہاں سے یا ناں سے نہیں کچھ ہونے والا
اگر اک دوسرے کے واسطے ہیں ہم تو بس ہیں

کبھی تو یہ اداسی ختم بھی ہو گی ہماری
کبھی تو وہ کہیں گے، آپ کے ہیں ہم تو بس ہیں

یہ آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل ہُوا کرتا ہے اکثر
کہیں ایسا نہ ہو جب سامنے ہیں ہم، تو بس ہیں

اگرچہ وہم ہے یہ، وہ ہمیں بھولا نہیں ہے
مگر اس وہم کو سچ مانتے ہیں ہم تو بس ہیں

ہم اُس کے پاس بھی ہیں وہ میسّر بھی ہے ناہیدؔ
یہی اک جھوٹ خود سے بولتے ہیں ہم تو بس ہیں

ناہید ورک
شعری مجموعہ: کوئی نہیں دوست
ناشر: بک کارنر جہلم


ناول : چھٹکیمصنف : عارف خٹکقیمت : 1000 روپےآرڈر کے لیے انباکس کریں۔
23/03/2022

ناول : چھٹکی
مصنف : عارف خٹک
قیمت : 1000 روپے
آرڈر کے لیے انباکس کریں۔

23/03/2022
Big 3D ABC Material : WoodPrice : 800Rs Without Delivery Charges&Big 3D abc small lettersMaterial : WoodPrice : 800Rs Wi...
19/03/2022

Big 3D ABC
Material : Wood
Price : 800Rs
Without Delivery Charges
&
Big 3D abc small letters
Material : Wood
Price : 800Rs
Without Delivery Charges

Address

Lahore Road Sheikhupura
Qila Sheikhupura

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kitab Nagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category