Zuhoor Book Center

Zuhoor Book Center Books are not my Profession Its My Passion ! All Kind of Books Available in Urdu, English, Farsi, Arabi .... !

🟦 Fresh Arrival !🟥 New Book !’’علیؑ چشمہ حریت ہے۔ منبع توانائی ہے مگر وہ لوگ جو علیؑ کی محبت کا دم بھرتے ہیں غلامی میں ج...
21/08/2026

🟦 Fresh Arrival !
🟥 New Book !

’’علیؑ چشمہ حریت ہے۔ منبع توانائی ہے مگر وہ لوگ جو علیؑ کی محبت کا دم بھرتے ہیں غلامی میں جکڑے ہوئے ہیں۔ ضعف اور انحطاط کا شکار ہیں اس تضاد کا سبب کیا ہے ؟ - عدم معرفت ، ہم علیؑ کی حقیقی معرفت نہیں رکھتے محبت کی قدر و قیمت اور معنویت معرفت کے حوالے سے مقرر ہوتی ہے جہاں معرفت نہیں ہے وہاں محبت بے اثر ہے بے قیمت ہے ، وہ چاہنے والوں کی زندگی میں کوئی تبدیلی رونما نہیں کرتی ۔ بے معرفت محبت بے اثر بے قیمت شے ہے۔ قرآن کی اگر معرفت حاصل نہ ہو سکے اگر اس کی تلاوت بصیرت کے ساتھ نہ کی جائے تو پھر قرآن اور کسی اور کتاب میں کوئی اور فرق نہیں ہے قرآن بے شک سر چشمہ ہدایت ہے لیکن اس ہدایت کے حصول کے لیے معرفت ناگزیر شرط ہے۔ علیؑ بھی اپنے پیروکاروں کو آگاہی، عظمت، عزت اور آزادی کی دولت عطا کرتے ہیں۔ مگر کب جب وہ یہ پہچان سکیں کہ علیؑ کون تھے.
عشق و ایمان کی روح معرفت ہے۔ یہ معرفت ہے جو محبت کو جوش عمل اور جذبہ تعمیر عطا کرتی ہے۔

ڈاکٹر علی شریعتی

کتاب: علیؑ اور تنہائی

قیمت: 150 روپے
___________________________

*رابطہ لنک گروپ/ کال / وٹس ایپ:*

https://chat.whatsapp.com/D75OYBzvM7tEt8QafI3l24

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)

*جو ڈسٹری بیوٹرز / دوکاندار یا دیگر افراد منگانا چاہیں وہ اپنا آرڈر درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر بک کراسکتے ھیں۔*
(03337888287)
____________________________

اس بہترین کتاب کو گھر بیٹھے منگوانے کے لیے پیج پر دئیے گئے واٹس ایپ نمبر پر اپنا نام، پتہ اور رابطہ نمبر بھیجیں اور دو سے تین دن میں کیش آن ڈلیوری کی سہولت سے حاصل کریں۔ شکریہ

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)
ایڈرس: ظٌہور بٌک سینٹر علمدار روڈ کوئٹہ پاکستان !

Call / SMS / WhatsApp #
0812662961 - 03337888287
(Home Delivery All Over Pakistan)
Plz Like⤵️Share⤵️Tag⤵️Invite ⤵️
www.facebook.com/ZuhoorBookCenter
------------------------------------------------

🟦 Fresh Arrival !🟥 New Book !’’یادت باشد‘‘ شہید حمید سیاھکالی کی زندگی، جدوجہد، ایمان، محبت اور شہادت کی ایک ایسی داستان...
20/08/2026

🟦 Fresh Arrival !
🟥 New Book !

’’یادت باشد‘‘ شہید حمید سیاھکالی کی زندگی، جدوجہد، ایمان، محبت اور شہادت کی ایک ایسی داستان ہے جو قاری کو محض ایک شخصیت سے متعارف نہیں کراتی بلکہ اسے مقصد، قربانی اور ذمہ داری کے ایک نئے مفہوم سے روشناس کراتی ہے۔
یہ کتاب خاص طور پر نوجوانوں کے لیے ایک فکری اور روحانی سفر ہے، ایسا سفر جو انسان کو سوچنے، اپنے مقصد کو پہچاننے اور زندگی کو کسی بلند تر مقصد کے لیے وقف کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
اگر آپ ایسی کتاب پڑھنا چاہتے ہیں جو دل کو چھوئے، سوچ کو جگائے اور عمل کی طرف متوجہ کرے تو ’’ماروِ ما‘‘ آپ کے مطالعے میں ضرور شامل ہونی چاہیے۔

کتاب: یادت باشد — شہید حمید سیپاہکانی کی داستان

قیمت: =/850 روپے
___________________________

*رابطہ لنک گروپ/ کال / وٹس ایپ:*

https://chat.whatsapp.com/D75OYBzvM7tEt8QafI3l24

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)

*جو ڈسٹری بیوٹرز / دوکاندار یا دیگر افراد منگانا چاہیں وہ اپنا آرڈر درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر بک کراسکتے ھیں۔*
(03337888287)
____________________________

اس بہترین کتاب کو گھر بیٹھے منگوانے کے لیے پیج پر دئیے گئے واٹس ایپ نمبر پر اپنا نام، پتہ اور رابطہ نمبر بھیجیں اور دو سے تین دن میں کیش آن ڈلیوری کی سہولت سے حاصل کریں۔ شکریہ

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)
ایڈرس: ظٌہور بٌک سینٹر علمدار روڈ کوئٹہ پاکستان !

Call / SMS / WhatsApp #
0812662961 - 03337888287
(Home Delivery All Over Pakistan)
Plz Like⤵️Share⤵️Tag⤵️Invite ⤵️
www.facebook.com/ZuhoorBookCenter
------------------------------------------------

18/08/2026

قرآن مجید کے علاوہ کوئی ایسی کتاب جو ہر شخص کو پڑھنی چاہیئے ؟

🟦 Fresh Arrival !🟥 New Book !زیرِنظر کتاب مردانگی کا سلیقہ سرزمین ایران سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر نفسیات اور خاندانی...
16/08/2026

🟦 Fresh Arrival !
🟥 New Book !

زیرِنظر کتاب مردانگی کا سلیقہ سرزمین ایران سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر نفسیات اور خاندانی امور جناب محسن پور احمد خمینی کی فارسی تصنیف "ہنر مرد بودن" کا اردو ترجمہ ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں خاندانی امور خصوصاً میاں بیوی کے آپس کے تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم مطالب کو بڑے سادہ اور عام فہم الفاظ میں بیان کیا ہے۔ شوہر کو اپنی بیوی سے کس طرح کا برتاؤ رکھنا چاہیے یہ ایسا موضوع ہے جس پر ضرورت کے باوجود ہمارے معاشرے میں بہت کم بات کی جاتی ہے۔
میاں بیوی کے درمیان ازدواجی تعلق ایک فطری عمل ہے، جس کے لیے دونوں کی فطرت میں باہمی میلان اور کشش رکھی گئی ہے تاکہ یہ تعلق گہری محبت کے زیر سایہ اپنے مطلوبہ مقاصد اور اہداف کی تکمیل کر سکے۔
دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، جس طرح اس میں دوسرے شعبہ ہائے زندگی کی رہنمائی اور سعادت کے لیے واضح احکامات اور روشن تعلیمات موجود ہیں اسی طرح ازدواجی زندگی اور میاں بیوی کے باہمی تعلقات کے متعلق بھی نہایت صریح اور منصفانہ ہدایات بیان کی گئی ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر شادی شدہ جوڑا پرسکون زندگی گزار سکتا ہے۔
اگرچہ اس کتاب کے مخاطب مرد حضرات ہیں یعنی اس میں شوہر کے بیوی سے برتاؤ کے اصولوں پر روشنی ڈالی گئی ہے اور کتاب ایرانی معاشرے کے حوالے سے لکھی گئی ہے تاہم اس میں بیان کردہ اسلامی تعلیمات مردوں سے مخصوص نہیں بلکہ سب کے لیے یکساں مفید ہیں۔
لہٰذا اگر ہم اپنے گھروں کو امن و اطمینان کا گہوارہ بناتے ہوئے ایک پُرسکون ازدواجی زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو ہمیں سیرتِ رسول اکرمؐ، ائمہ اہل بیتؑ اور بزرگانِ دین کے طرزِ حیات کو اپنے لیے نمونہ عمل بنانا ہوگا جو ہمارے لیے ہر موڑ پر دنیا و آخرت کی سرفرازی کا ضامن ہے۔
زیرِنظر کتاب مردانگی کا سلیقہ اسی خواہش اور ضرورت کے پیش نظر اردو دان طبقہ کے لیے پیش کی جا رہی ہے تاکہ شادی شدہ جوڑے خصوصاً نوجوان طبقہ اِن رہنما اُصولوں پر عمل پیرا ہو کر کامیاب ازدواجی زندگی کا آغاز کر سکے۔

کتاب: مردانگی کا سلیقہ
(شوہر کے بیوی سے برتاؤ کے سنہری اُصول)

تالیف: محسن پور احمد خمینی/ راضیہ خسروی
ترجمہ: سید کوثر عباس موسوی

عمدہ ہارڈ بائنڈنگ | بہترین کاغذ
ضخامت ۳۱۸ صفحات
قیمت: 800
___________________________

*رابطہ لنک گروپ/ کال / وٹس ایپ:*

https://chat.whatsapp.com/D75OYBzvM7tEt8QafI3l24

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)

*جو ڈسٹری بیوٹرز / دوکاندار یا دیگر افراد منگانا چاہیں وہ اپنا آرڈر درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر بک کراسکتے ھیں۔*
(03337888287)
____________________________

اس بہترین کتاب کو گھر بیٹھے منگوانے کے لیے پیج پر دئیے گئے واٹس ایپ نمبر پر اپنا نام، پتہ اور رابطہ نمبر بھیجیں اور دو سے تین دن میں کیش آن ڈلیوری کی سہولت سے حاصل کریں۔ شکریہ

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)
ایڈرس: ظٌہور بٌک سینٹر علمدار روڈ کوئٹہ پاکستان !

Call / SMS / WhatsApp #
0812662961 - 03337888287
(Home Delivery All Over Pakistan)
Plz Like⤵️Share⤵️Tag⤵️Invite ⤵️
www.facebook.com/ZuhoorBookCenter
------------------------------------------------

🟦 Fresh Arrival !🟥 New Book !کتاب ہٰذا "سورہ حمد" کی تفسیر پر مشتمل ہے۔ اس تفسیر کا اصلی متن انقلاب اسلامی ایران کے شہید...
12/08/2026

🟦 Fresh Arrival !
🟥 New Book !

کتاب ہٰذا "سورہ حمد" کی تفسیر پر مشتمل ہے۔ اس تفسیر کا اصلی متن انقلاب اسلامی ایران کے شہید رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے دروس سے ماخوذ ہے، جو آپ نے زندگی کے تین مختلف ادوار میں (انقلاب اسلامی سے قبل، صدارت کے دوران اور ولایت فقیہ کے منصب پر فائز ہونے کے بعد) ارشاد فرمائے۔ ان دروس کو کتابی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔
ان تمام خطبات میں قرآن کریم کے فہم و تفہیم کے لیے ایک خاص ہمہ گیر اور زندہ رٙوشِ کار فرما نظر آتی ہے، جس کے تحت اس مقدس کتاب کو صرف ایک ادبی متن ہی نہیں بلکہ فرد کی روحانی تربیت اور ایک عادلانہ توحیدی معاشرے اور تہذیب کی تعمیر کے لیے ایک لازمی دستور العمل کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ شہید آیت اللہ خامنہ ای قرآن کریم کو ایک زندہ و متحرک رہنما کتاب کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اور تفسیر کرتے ہیں جو موجودہ چیلنجوں اور مشکلات کے حل کے ساتھ ساتھ اسلامی دنیا اور پوری انسانیت کے لیے ایک نظریہ اور مستقبل کا واضح نقشہ پیش کرتا ہے۔
اردو ترجمے کی اس سعی کا بنیادی مقصد جوان اردو دان طبقے تک شہید رہبر معظم کی ان قیمتی تعلیمات کو پہنچانا ہے۔ ابتدائی طور پر اس کام کا اہم سنگ بنیاد مولانا سید آغا علی رضا کی سرپرستی میں انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ اسلامک سٹڈیز کے شعبہ ترجمہ نے رکھا، جن کے عزم و حوصلے نے اس کام کا راستہ ہموار کیا ابتدائی ترجمے کی ذمہ داری ہمارے برادر مولانا مدثر مہدی نے اپنے مقالہ برائے ایم اے کے طور پر مولانا عون حیدر عمران کی نگرانی اور مولانا طالب حیدر کی علمی جائزے کے تحت ادا کی۔ اس کے بعد مولانا فصاحت حسین نے اس کام پر ایک وسیع اور مبسوط نظرثانی و تدوین کا کام سر انجام دیا، جس میں آپ نے شہید رہبر معظم کی تفسیری روش پر ایک تفصیلی پیش لفظ، شہید رہبر کا تعارفی خاکہ اردو قارئین کے لیے وضاحتی حواشی اور سورہ حمد کے متعلق شہید رہبر کے دیگر بیانات سے مزید اضافی اقتباسات(جو اصل فارسی متن میں شامل نہیں تھے) کا اضافہ کر کے اس کام کو ایک زیادہ جامع اور معتبر علمی مرجع کی صورت عطا کر دی۔ ابتدائی مسودے کی تصحیح کے لیے ہم مولانا مدثر ترمذی کے شکر گزار ہیں۔ ان باہمی کاوشوں کے نتیجے میں یہ کتاب ایک سادہ ترجمے سے بڑھ کر ایک مفید اور مستند علمی ذخیرہ بن گئی ہے۔
سید علی نقی زیدی (منجانب اُسوہ بکس)

-------------------------------
کتاب: تفسیر سورہ حمد

مولف: شہید رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای

ترجمہ: مولانا مدثر مہدی
تصحیح و اضافات: مولانا فصاحت حسین

اعلیٰ کاغذ | خوبصورت طباعت
ضخامت ۱۷۶ صفحات

قیمت: =/600 روپے
___________________________

*رابطہ لنک گروپ/ کال / وٹس ایپ:*

https://chat.whatsapp.com/D75OYBzvM7tEt8QafI3l24

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)

*جو ڈسٹری بیوٹرز / دوکاندار یا دیگر افراد منگانا چاہیں وہ اپنا آرڈر درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر بک کراسکتے ھیں۔*
(03337888287)
____________________________

اس بہترین کتاب کو گھر بیٹھے منگوانے کے لیے پیج پر دئیے گئے واٹس ایپ نمبر پر اپنا نام، پتہ اور رابطہ نمبر بھیجیں اور دو سے تین دن میں کیش آن ڈلیوری کی سہولت سے حاصل کریں۔ شکریہ

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)
ایڈرس: ظٌہور بٌک سینٹر علمدار روڈ کوئٹہ پاکستان !

Call / SMS / WhatsApp #
0812662961 - 03337888287
(Home Delivery All Over Pakistan)
Plz Like⤵️Share⤵️Tag⤵️Invite ⤵️
www.facebook.com/ZuhoorBookCenter
------------------------------------------------

🟦 Fresh Arrival !🟥 New Book !زیرِنظر کتاب نسوانیت کا سلیقہ سرزمین ایران سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر نفسیات اور خاندانی...
09/08/2026

🟦 Fresh Arrival !
🟥 New Book !

زیرِنظر کتاب نسوانیت کا سلیقہ سرزمین ایران سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر نفسیات اور خاندانی امور جناب محسن پور احمد خمینی کی فارسی تصنیف "ہنر زن بودن" کا اردو ترجمہ ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں خاندانی امور خصوصاً میاں بیوی کے آپس کے تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم مطالب کو بڑے سادہ اور عام فہم الفاظ میں بیان کیا ہے۔ بیوی کو اپنے شوہر سے کس طرح کا برتاؤ رکھنا چاہیے یہ ایسا موضوع ہے جس پر ضرورت کے باوجود ہمارے معاشرے میں بہت کم بات کی جاتی ہے۔
دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، جس طرح اس میں دوسرے شعبہ ہائے زندگی کی رہنمائی اور سعادت کے لیے واضح احکامات اور روشن تعلیمات موجود ہیں اسی طرح ازدواجی زندگی اور میاں بیوی کے باہمی تعلقات کے متعلق بھی نہایت صریح اور منصفانہ ہدایات بیان کی گئی ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر شادی شدہ جوڑا پرسکون زندگی گزار سکتا ہے۔
اکثر لوگ پُرسکون ازدواجی زندگی گزارنے کی نیت سے اس نئے سفر کا آغاز تو کرتے ہیں لیکن اپنے غلط طرزِ عمل اور فطری قوانین سے غفلت کے نتیجے میں طرح طرح کی مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہو کر اپنا سکون و اطمینان غارت کر لیتے ہیں جس سے نہ صرف وہ خود بلکہ اُن کے گھر والے اور کئی دوسرے خاندان بھی پریشانیوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔
لہٰذا اگر ہم اپنے گھروں کو امن و اطمینان کا گہوارہ بناتے ہوئے ایک پُرسکون ازدواجی زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو ہمیں سیرتِ رسول اکرمؐ، ائمہ اہل بیتؑ اور بزرگانِ دین کے طرزِ حیات کو اپنے لیے نمونہ عمل بنانا ہوگا جو ہمارے لیے ہر موڑ پر دنیا و آخرت کی سرفرازی کا ضامن ہے۔
زیرِنظر کتاب نسوانیت کا سلیقہ اسی خواہش اور ضرورت کے پیش نظر اردو دان طبقہ کے لیے پیش کی جا رہی ہے تاکہ شادی شدہ جوڑے خصوصاً نوجوان طبقہ اِن رہنما اُصولوں پر عمل پیرا ہو کر کامیاب ازدواجی زندگی کا آغاز کر سکے۔

کتاب: نسوانیت کا سلیقہ
(بیوی کا شوہر سے برتاؤ کے سنہری اُصول)

تالیف: محسن پور احمد خمینی
ترجمہ: سید کوثر عباس موسوی

عمدہ ہارڈ بائنڈنگ | بہترین کاغذ
ضخامت ۲۴۰ صفحات
قیمت: 700
___________________________

*رابطہ لنک گروپ/ کال / وٹس ایپ:*

https://chat.whatsapp.com/D75OYBzvM7tEt8QafI3l24

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)

*جو ڈسٹری بیوٹرز / دوکاندار یا دیگر افراد منگانا چاہیں وہ اپنا آرڈر درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر بک کراسکتے ھیں۔*
(03337888287)
____________________________

اس بہترین کتاب کو گھر بیٹھے منگوانے کے لیے پیج پر دئیے گئے واٹس ایپ نمبر پر اپنا نام، پتہ اور رابطہ نمبر بھیجیں اور دو سے تین دن میں کیش آن ڈلیوری کی سہولت سے حاصل کریں۔ شکریہ

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)
ایڈرس: ظٌہور بٌک سینٹر علمدار روڈ کوئٹہ پاکستان !

Call / SMS / WhatsApp #
0812662961 - 03337888287
(Home Delivery All Over Pakistan)
Plz Like⤵️Share⤵️Tag⤵️Invite ⤵️
www.facebook.com/ZuhoorBookCenter
------------------------------------------------

کتاب ہٰذا کا ہم نے کشکول زیدی نام رکھا ہے۔ اس کے لکھنے کی غرض فقط یہ ہے کہ کوئی بھئ چیز بری نہیں ہوتی بلکہ اس کا استعمال...
08/08/2026

کتاب ہٰذا کا ہم نے کشکول زیدی نام رکھا ہے۔ اس کے لکھنے کی غرض فقط یہ ہے کہ کوئی بھئ چیز بری نہیں ہوتی بلکہ اس کا استعمال برا ہوتا ہے۔ کتاب ہذا در حقیقت واٹس ایپ میں آئے ہوئے میسجز ہیں جن کو ہم نے اس میں صرف اہم اہم کو یہاں پہ ذکر کیا ہے اور کوشش کی ہے کہ ہم واضح کرسکیں کہ واٹس ایپ اور دیگر چیزوں کو صحیح استعمال کریں۔
اس کتاب میں بعض میسجز میں ایڈریس موجود تھے اور بعض میں نہیں تھے تو جس گروپ سے میسج آیا تھا اس کا نام ذکر کردیا ہے۔ یقیناََ قارئیں محترم ان واقعات اور مفید باتوں اور دلنشین گفتار و احادیث وغیرہ کو پڑھ کر لطف اندوز ہوں گے۔
العبد سید علی افضل زیدی قمی

کتاب: کشکولِ زیدی
تین جلدوں پر مشتمل بہترین سبق آموز واقعات و تجربات کا مجموعہ

تالیف: سید علی افضل زیدی قمی

جلد اول ١٥٩ صفحات
جلد دوم ١٩٨ صفحات
جلد سوم ٢٠٨ صفحات

مکمل حوالہ جات | وائٹ پیپر کوالٹی

رعایتی قیمت مکمل سیٹ: =/900 روپے
_____________
رابطہ لنک گروپ/ کال / وٹس ایپ:
https://chat.whatsapp.com/D75OYBzvM7tEt8QafI3l24
(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)
جو ڈسٹری بیوٹرز / دوکاندار یا دیگر افراد منگانا چاہیں وہ اپنا آرڈر درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر بک کراسکتے ھیں۔
(03337888287)

_______________
اس بہترین کتابوں کو گھر بیٹھے منگوانے کے لیے پیج پر دئیے گئے واٹس ایپ نمبر پر اپنا نام، پتہ اور رابطہ نمبر بھیجیں اور دو سے تین دن میں کیش آن ڈلیوری کی سہولت سے حاصل کریں۔ شکریہ
(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)
ایڈرس: ظٌہور بٌک سینٹر علمدار روڈ کوئٹہ پاکستان !
Call / SMS / WhatsApp #
0812662961 - 03337888287
(Home Delivery All Over Pakistan)
Plz Like⤵️Share⤵️Tag⤵️Invite ⤵️
www.facebook.com/ZuhoorBookCenter
------------------------------------------------

07/08/2026

آیت اللہ سید عبدالحسین دستغیب شیرازی کی ایسی کتاب جسے آپ نوجونوں کو recomend کرنا چاہے ؟

🟦 Fresh Arrival !🟥 New Book !کتابِ سلیم بن قیس ہلالی تاریخِ اسلام کی اولین اور قدیم ترین مکتوبات میں سے ہے۔ جس کا انتساب...
05/08/2026

🟦 Fresh Arrival !
🟥 New Book !

کتابِ سلیم بن قیس ہلالی تاریخِ اسلام کی اولین اور قدیم ترین مکتوبات میں سے ہے۔ جس کا انتساب سلیم بن قیس ہلالی کی طرف کیا جاتا ہے کہ یہ اس کی کتاب ہے اور اس پر ادلہ بھی بیان کیے جاتے ہیں اس تحقیقی کتاب میں مولف نے نہ صرف کتاب سلیم کی تاریخی حیثیت، اور اسناد پر جرح کا جائزہ پیش کیا ہے بلکہ اس کے اسباب پر علمی دلائل اور معتبر اقوالِ علماء کو بنیاد بنایا ہے۔ جب علمِ رجال سے کسی حدیث یا روایت کی سند دیکھی جاتی ہے اور اس پر تحقیق کی جاتی ہے تو عموماً اس کو بیان کرتے ہوئے صاحبِ فن کی طرح اصطلاحات کا بھی استعمال ہوتا ہے اور کچھ مشکل الفاظ کا چناؤ کیا جاتا ہے لیکن اس کتاب کو جتنا ممکن ہو سکا ہے آسان کر کے لکھا گیا ہے تاکہ جب ایک قاری اس کتاب کو پڑھیں تو آسانی سے اس سے استفادہ کر سکے اس کتاب پر کیے گئے اعتراضات کو بھی ذکر کر کے ان کے جوابات دیے گئے ہیں، خصوصاً جرح و تعدیل کے حوالے سے رواة کی توثیق کے معاملے کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب کی تدوین میں بہت سی کتب سے استفادہ کیا گیا ہے جس کا ذکر صاحبِ کتاب نے اپنے مقدمے میں بیان کیا ہے مجھے اُمید ہے کہ مومنین کرام برادر سید ساجد بخاری صاحب کی اس تحقیق سے استفادہ کریں گے۔
سید حسین رضا نقوی(حوزہ علمیہ کربلا معلیٰ)
________________________

کتاب: توثیق الاصل من الاصول المعتبرة
(توثیق کتاب سلیم بن قیس ہلالی)

تصنیف و تحقیق: سید ساجد حسین بخاری النقوی

ایک بہترین اور تحقیقی کتاب
مکمل حوالہ جات کیساتھ
ضخامت ۲۰۰ صفحات

رعایتی ہدیہ: 1000
___________________________

*رابطہ لنک گروپ/ کال / وٹس ایپ:*

https://chat.whatsapp.com/D75OYBzvM7tEt8QafI3l24

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)

*جو ڈسٹری بیوٹرز / دوکاندار یا دیگر افراد منگانا چاہیں وہ اپنا آرڈر درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر بک کراسکتے ھیں۔*
(03337888287)
____________________________

اس بہترین کتاب کو گھر بیٹھے منگوانے کے لیے پیج پر دئیے گئے واٹس ایپ نمبر پر اپنا نام، پتہ اور رابطہ نمبر بھیجیں اور دو سے تین دن میں کیش آن ڈلیوری کی سہولت سے حاصل کریں۔ شکریہ

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)
ایڈرس: ظٌہور بٌک سینٹر علمدار روڈ کوئٹہ پاکستان !

Call / SMS / WhatsApp #
0812662961 - 03337888287
(Home Delivery All Over Pakistan)
Plz Like⤵️Share⤵️Tag⤵️Invite ⤵️
www.facebook.com/ZuhoorBookCenter
------------------------------------------------

🟦 Fresh Arrival !🟥 New Edition ! کتاب ہٰذا واقعہ کربلا پر لکھی گئی سب سے قدیمی مقتل کی کتاب ہے۔ اس لیے تاریخ اور سیرت کے...
02/08/2026

🟦 Fresh Arrival !
🟥 New Edition !

کتاب ہٰذا واقعہ کربلا پر لکھی گئی سب سے قدیمی مقتل کی کتاب ہے۔ اس لیے تاریخ اور سیرت کے محققین اسے "مادرِ مقاتل" کہتے ہیں۔

اس کتاب کی 5 بڑی خصوصیات ہیں:
1) سب سے قدیم ماخذ
ابی مخنف 157ھ میں فوت ہوئے۔ یعنی واقعہ کربلا کے صرف 96 سال بعد۔
انہوں نے اُن لوگوں سے روایات لیں جو خود کربلا میں موجود تھے یا شہداء کے بیٹوں سے سُنا تھا۔ اس وجہ سے اس کی روایات کو سب سے قریب سمجھا جاتا ہے۔
2) سند کے ساتھ روایت
ابی مخنف مؤرخ بھی تھے اور محدث بھی۔ وہ ہر واقعہ کے ساتھ کہتے ہیں: "حدثنی فلان عن فلان"۔
امام طبری نے اپنی "تاریخ طبری" میں کربلا کا ٪90 حصہ براہِ راست ابی مخنف سے نقل کیا ہے۔
3) غیر جانبدارانہ انداز
انہوں نے صرف شیعہ روایات نہیں لیں بلکہ کوفہ، شام، مدینہ کے مختلف راویوں سے سُنا۔
اس لیے سنی اور شیعہ دونوں علماء اسے ماخذ مانتے ہیں۔
4) تفصیل اور ترتیب
کتاب میں یہ چیزیں ترتیب سے ملتی ہیں:
مسلم بن عقیل کی شہادت اور کوفہ کے حالات
امام حسینؑ کا مکہ سے کربلا تک کا سفر
خطبات، مذاکرات، خطوط
10 محرم کے دن کی لمحہ بہ لمحہ تفصیل
شہداء کے نام اور ان کی شہادت کا طریقہ
اہل بیتؑ کی اسیری اور کوفہ و شام کا سفر
5) باقی کتابوں کی بنیاد
بعد میں آنے والی تمام مقتل کتابیں جیسے:
اللہوف، نفس المہموم، مقتل خوارزمی، بحارالانوار سب نے ابی مخنف کو اپنا بنیادی ماخذ بنایا ہے۔

اہم نوٹ: اصل کتاب موجود نہیں: بدقسمتی سے ابی مخنف کی اصل کتاب ہمارے پاس مکمل نہیں ملی۔ جو کچھ ہے وہ طبری، بلاذری، ابن اعثم اور دیگر مؤرخین کی کتابوں میں "نقل" کی شکل میں محفوظ ہے۔
جمع کردہ نسخے: جدید دور میں علماء نے مختلف کتابوں سے ابی مخنف کی روایات جمع کر کے "مقتل ابی مخنف" کے نام سے شائع کیا ہے۔ اگر یہ کتاب آپ کے پاس موجود نہیں ہے تو آپ بہت بڑے علمی زخیرے سے محروم ہیں۔
____________________________

کتاب: مقتل ابی مخنف
مصنف: ابو مخنف لوط بن یحییٰ بن سعید الازدی متوفی 157ھ

مترجم: مولانا سید ظفرحسین نقوی

عمدہ ہارڈ بائنڈنگ | بہترین کاغذ| ۳۹۶ صفحات

رعایتی ہدیہ: =/900
___________________________

*رابطہ لنک گروپ/ کال / وٹس ایپ:*

https://chat.whatsapp.com/D75OYBzvM7tEt8QafI3l24

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)

*جو ڈسٹری بیوٹرز / دوکاندار یا دیگر افراد منگانا چاہیں وہ اپنا آرڈر درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر بک کراسکتے ھیں۔*
(03337888287)
____________________________

اس بہترین کتاب کو گھر بیٹھے منگوانے کے لیے پیج پر دئیے گئے واٹس ایپ نمبر پر اپنا نام، پتہ اور رابطہ نمبر بھیجیں اور دو سے تین دن میں کیش آن ڈلیوری کی سہولت سے حاصل کریں۔ شکریہ

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)
ایڈرس: ظٌہور بٌک سینٹر علمدار روڈ کوئٹہ پاکستان !

Call / SMS / WhatsApp #
0812662961 - 03337888287
(Home Delivery All Over Pakistan)
Plz Like⤵️Share⤵️Tag⤵️Invite ⤵️
www.facebook.com/ZuhoorBookCenter
------------------------------------------------

Address

Near Askari Bank Alamdar Road Quetta
Quetta
87300

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 21:00

Telephone

+923337888287

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zuhoor Book Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zuhoor Book Center:

Shortcuts

Share

Category