Umar Fishing Sports

Directions Contact the business

Umar Fishing Sports Fishing Tackle Shop, All Kind of Fishing equipment are available on reasonable prices

27/05/2026
29/09/2024

جب آپ شاپنگ کرنے لگیں یا کوئی مشورہ لینے، دینے والا مرحلہ درپیش ہو تو یہ دعائیں پڑھ لیا کیجیے۔ جزاک اللہ و خیرا
#قراةالعین زینب ایڈووکیٹ

29/09/2024

ایک دل دہلا دینے والی تصویر
جب ایک 14سالہ بچی اپنے اسکول کے trip کے دوران اولڈ ایج ہوم گئیں تو وہاں اپنی دادی اماں کو دیکھ کر رو پڑیں کہ ماں باپ نے بچی سے جھوٹ بولا تھا کہ وہ اپنے کسی عزیز کے پاس رہتی ہیں کیا ہم اپنے ماں باپ کو دو وقت کی روٹی اور کپڑے بھی مہیا نہیں کر سکتے ؟ میری تو برداشت سے باہر ہے یہ تصویر .تصویر کو 10 سکینڈ کے لئے ضرور دیکھیں اور سوچیں کہ آپ اپنے ماں باپ کے ساتھ کیسا سلوک کر رہے ہیں..!!
منقول
#قراةالعین زینب ایڈووکیٹ

29/09/2024

ایک بار شوہر نے اپنی بیوی سے 250 روپے قرض لیا۔
چند روز بعد شوہر نے دوبارہ 250 لیا۔۔۔

کچھ دن بعد، بیوی نے پیسے واپسی کا مطالبہ کیا

شوہرنے کہا کہ مجھے کتنے واپس کرنے ہیں ؟

بیوی نے حساب لگا کر کہا کہ 4100

شوہر: وہ کیسے۔۔۔۔۔؟

بیوی کا حساب
2 5 0
+ 2 5 0
-----------------
4 10 0

شوہر اس کے بعد سے سوچ میں۔۔۔۔۔کہ یہ
کس اسکول سے پڑھ کر آئی ہے؟

لیکن شوہر بھی ایسا ویسا نہیں تھا اس نے 400
واپس کر دیئے، اور بولا کہ اب کتنے بچ گئے ؟
پھر
بیوی نے اپنی ریاضی دوبارہ استعمال کی۔

4 1 0 0
- 4 0 0
----------------
0100

شوہر نے 100۔
دے دیئے اور بولا اپنا حساب مکمل

دونوں خوش سے زندگی گزار رہے ہیں...

لیکن ریاضی کا قتل ہوا۔

شوہر ریاضی سے لڑا
بیوی سے نہیں۔۔۔

*اخلاقی سبق*

بیماری سے لڑیں، بیمار سے نہیں

گناہ سے لڑیں، گناہگار سے نہیں

حالات سے لڑیں، اپنے آپ سے نہیں
#قراةالعین زینب ایڈووکیٹ

29/09/2024

زمین کی پیمائش کے طریقے
بہت ضروری معلومات ہیں، ضرور پڑھیں۔
خرید فروخت میں استعمال ہونے والی بنیادی زمینی پیمانے درج ذیل ہیں:
ایک کرم 5.5 فٹ کے برابر
ایک مرلہ 9 مربع کرم کے برابر (272.25 مربع فٹ) (30.25 گز)
ایک کنال 20 مرلہ کے برابر (5,445 مربع فٹ)
ایک کلہ 8 کنال کے برابر (43,560 مربع فٹ = 1 ایکڑ)
بعض علاقوں میں ایکڑ 9 کنال کا ہوتا مثلا ٹوبہ ٹیک سنگھ
ایک بیگھا 4 کنال کے برابر
ایک مربع 25 کلہ کے برابر (1,089,000 مربع فٹ = 25 ایکڑ)
دو قدیم پیمانے

ایک بیسا = 15 مربع کرم؛ 12 بیسا = 1 کنال (605 گز)
ایک بیگھا = 20 بیسا - 1008 مربع یارڈ - 842.68 مربع میٹر (1000 گز)
تمام علاقوں میں ایک جیسی میعاری پیمائش کے لیے کرم یا گتھا 66 انچ مانا جاتا ہے۔
ایک مربع کرم یا سرسائی = 3.3611111 مربع گز
نو (9) سرساہیاں یا ایک مرلہ = 30.249999 مربع گز (30.25 مربع گز)
20 مرلے یا ایک کنال = 604.99996 مربع گز (605 مربع گز)
160 مرلے یا 8 کنال = 4839.99998 مربع گز (4840 مربع گز)
بعض متحدہ علاقوں میں معیاری پیمائش علاقائی ہے، جس کو کچھ غیر متحد علاقے امرتسر، گوادر اسپور (سوائے، شاہ پور ہل سرسلی اور پٹھانکوٹ تحصیل میں چک اندر)، فیروز پور
منقول
#قراةالعین زینب ایڈووکیٹ

29/09/2024

یہ معلومات واقعی بہت مفید ہے اور بہت سے لوگ اسے نہیں جانتے۔

ہر ٹائر کی رفتار کی حد ہوتی ہے اور اس کی ایک مدتِ معیاد بھی ہوتی ہے جو اس پر لکھی ہوتی ہے۔ یہ معلومات ٹائر کی دیوار پر درج ہوتی ہے۔

مثال کے طور پر، اگر آپ کو ٹائر پر "1423" لکھا ہوا ملے، تو اس کا مطلب ہے کہ یہ ٹائر سال 2023 کے چودھویں ہفتے میں بنایا گیا ہے۔
ٹائر کی معیاد عام طور پر 2 سے 4 سال ہوتی ہے، اس کے بعد اسے تبدیل کر دینا چاہیے۔

ہر ٹائر کی رفتار کی ایک حد ہوتی ہے جو ایک حرف سے ظاہر ہوتی ہے:

حرف "L" کا مطلب ہے کہ ٹائر کی زیادہ سے زیادہ رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

حرف "M" کا مطلب ہے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ۔

حرف "N" کا مطلب ہے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ۔

حرف "P" کا مطلب ہے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ۔

حرف "Q" کا مطلب ہے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ۔

حرف "R" کا مطلب ہے 170 کلومیٹر فی گھنٹہ۔

اور حرف "H" کا مطلب ہے کہ ٹائر 210 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار برداشت کر سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اکثر ٹائر تیز رفتاری کے دوران پھٹ جاتے ہیں، کیونکہ وہ مقررہ رفتار سے زیادہ دباؤ برداشت نہیں کر سکتے۔
لہٰذا، ہمیشہ اپنے ٹائر پر درج حرف چیک کریں اور رفتار کا خیال رکھیں تاکہ آپ حادثے سے بچ سکے
منقول
#قراةالعین زینب ایڈووکیٹ

Address

Banni Chowk Rawalpindi
Rawalpindi
051

Opening Hours

Monday 09:00 - 23:00
Tuesday 09:00 - 23:00
Wednesday 09:00 - 23:00
Thursday 09:00 - 23:00
Friday 09:00 - 23:00
Saturday 09:00 - 23:00
Sunday 09:00 - 23:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umar Fishing Sports posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Umar Fishing Sports:

Shortcuts

Share

Category