Full тiмє мαѕтi

Full тiмє мαѕтi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Full тiмє мαѕтi, Book shop, lalazar, Rawalpindi.

19/11/2024
04/02/2024

جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتا اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ھے آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں....!

#ثـنــــاء
سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.
اے ﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں.

#تعـــــــوذ
أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں

#تســـــمیہ
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.
ﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے


الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO
*تمام خوبیاں, تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے, نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے, روزِ جزا کا مالک ہے, ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں, ہمیں سیدھا راستہ دکھا, ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا, ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراھوں کا.


قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌO اللَّهُ الصَّمَدُO لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْO وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌO
آپ فرما دیجئے ک: وہ ﷲ ھے جو یکتا ہے, ﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہے, نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمعسر ہے.

#رکـــــــوع
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.
پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا.

#قـــــومہ
سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.
ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی.

رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.
اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں.

#سجـــــــدہ
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی.
پاک ہے میرا پروردگار جو بلند تر ہے.

#تشـــــــہد
التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ.
تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں ﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور ﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور ﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں.

#درودِ_اِبــــراہیـمی
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو، تین یا چار رکعت والی نماز کے قعدہ اخیرہ میں ہمیشہ درودِ ابراہیمی پڑھتے جو درج ذیل ہے:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اے ﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.
اے ﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.


درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھیں :
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَءَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُo
*اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لے، اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا...

20/01/2024

یا اللہ میری اور اس کی جوڑی کو
لوگوں کی بری نظر سے بچائے رکھنا
آمین

20/01/2024

ہمارے معاشرے میں شادی شدہ خواتین کو ٹریپ کرنے کا سلسلہ بہت تیزی سے پھیلتا جارہا ہے جس کا سب سے آسان طریقہ فیسبک ہے....میری ذاتی رائے کے مطابق ایک شادی شدہ خاتون کا فیسبک پر ہونا اُس کی تباہی کا پہلا مرحلہ ہے خاص کر وہ خواتین جو گروپس میں شامل ہوں...چلیں مان لیا آپ فیسبک کسی مقصد کے تحت استعمال کررہی ہو اُس کے لئے کچھ احتیاطی تدابیر اپنالیں.

سب سے پہلے آئی ڈی کا نام کسی مرد کے نام سے رکھیں اگر آپ کو یہ نہیں پسند تو اپنی آئی ڈی پر مکمل پرائیویسی لگادیں.....پروفائل لاک سب سے اچھا فیچر متعارف کرایا ہے فیسبک نے.... دوسرا میسنجر کا استعمال بالکل مت کریں یہاں کونسا آپ نے اپنے رشتہ داروں سے یا اپنے والدین" بہن بھائیوں سے بات کرنی ہے تیسرا اور سب سے اہم مسئلہ یہ جتنے سوالات والی پوسٹیں ہیں مثلاً

شوہر کہاں ہے؟ شوہر کو دیکھے کتنا وقت ہوگیا ہے شادی کب ہوئی ہے شادی سے ہو کتنے بچوں کی ماں ہو ایسے جتنے سوالات ہیں جس سے پتا لگایا جائے کہ آپ شادی شدہ عورت ہو ان کے جوابات مت دیں دیکھیے میری بہنو آپ کا شوہر اچھا ہے برا ہے کالا ہے گورا ہے امیر ہے غریب ہے جیسا بھی ہے وہی آپ کا رہبر ہے وہی آپ کا محافظ ہے وہی آپ کا محرم ہے وہی آپ کا جنت کا وسیلہ ہے وہی جہنم کی وجہ بن سکتا ہے اگر آپ نے بے وفائی کی... آپ جانتی ہو شادی شدہ عورت اگر بدکرادر ہو غیر مردوں سے تعلق بنائے کتنا بڑا گناہ ہے......!!!!

یہ جو نام نہاد گندے غلیظ مرد جو خواتین سے ایسے سوالات کرتے ہیں ان سے میں پوچھتا ہوں تم ہوتے کون ہو کسی سے ذاتی سوال کرنے والے تمہاری ماں بہن بیٹی سے کوئی ایسے سوالات کرے تم کو کیسا لگے گا؟؟ اپنی بہن بیٹیوں کے حقوق ادا کرو لوگوں کو اِن کی زندگیاں سکون سے جینے دو..!!!

میری بہن ذرا سوچو ایک لڑکا جو کنوارہ ہے بیس بائیس پچیس سال کا ہے وہ تم سے یہ سوالات کررہا ہے کیوں کررہا ہے؟ کیا وہ تمہارا ہمدرد ہے کیا وہ تمہارا محافظ ہے؟ ایک کنوارہ انسان شادی کے مسائل اور اُن کا حل کیسے بتاسکتا ہے؟ وجہ یہ ہے کہ وہ تمہاری پریشانی کا فائدہ اٹھاکر تمہیں ٹریپ کررہا ہے....!!!

آج سے وعدہ کرلو اپنے آپ سے اپنے اللہ سے کہ ہم اپنے کسی مرد کے ایسے سوالوں کے جوابات نہیں دیں گی.....یاد رکھنا میری بہن اگر آپ شادی شدہ ہوکر کسی غیر مرد سے تعلق بناتی ہو سب سے پہلے اللہ پاک کے ساتھ بے وفائی دوسرا والدین کے ساتھ تیسرا اپنے شوہر کے ساتھ.

تحریر بائے فل تائم مستی

new seen agiya eska kis kis ko cheay inbox ajao
20/01/2024

new seen agiya eska kis kis ko cheay inbox ajao

Address

Lalazar
Rawalpindi
46000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Full тiмє мαѕтi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category