11/03/2026
🖤😭 آج 21 رمضان… اور آسمان بھی سوگوار ہے
آج وہ دن ہے جب مسجدِ کوفہ خاموش ہو گئی،
عدل یتیم ہو گیا،
اور انسانیت اپنے سب سے بڑے محافظ سے محروم ہو گئی۔
امیرالمؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام
وہ ہستی جن کی تلوار نے اسلام کو قوت دی،
جن کے عدل نے مظلوموں کو سہارا دیا،
اور جن کے در سے کبھی کوئی خالی نہیں لوٹا۔
یتیموں کا سہارا چلا گیا…
مظلوموں کا مددگار چلا گیا…
اور حق کا سب سے بڑا علمبردار شہید ہو گیا۔
🖤 سلام ہو مولا علیؑ پر
وہ علیؑ جو محرابِ عبادت میں شہید ہوئے۔
وہ علیؑ جن کا نام قیامت تک حق کی علامت رہے گا۔
آج بھی دل یہی کہتا ہے:
"یا علیؑ… آپ کے بغیر تاریخ کا ہر صفحہ اداس ہے۔"
😭 شہادتِ امیرالمؤمنین حضرت امام علیؑ پر تمام عالمِ اسلام کو تعزیت۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون