سرگودھا کے شوقین

سرگودھا کے شوقین ہم آپکو اس پیج پر ضلع سرگودھا اور سرگودھا کے ملحقہ علاقوں کے شوقین حضرات کا شوق کروائیں گے۔

سرگودھا — وہ شہر جو راتوں کو سوتا نہیں، خواب جیتا ہےکہتے ہیں سرگودھا چھوٹا شہر ہے…مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ شہر دل، جنون اور...
24/04/2025

سرگودھا — وہ شہر جو راتوں کو سوتا نہیں، خواب جیتا ہے

کہتے ہیں سرگودھا چھوٹا شہر ہے…
مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ شہر دل، جنون اور خوابوں میں بہت بڑا ہے۔

جہاں گجرات، گوجرانوالہ، جھنگ، بہاولپور، سب رات گئے خاموشی اوڑھ لیتے ہیں —
سرگودھا تب اپنی اصل چمک دکھاتا ہے۔

یہاں کے 12 بلاک کی رات کبھی ختم نہیں ہوتی —
جہاں چائے کے کپ، قہقہوں کی گونج، اور روشنیاں پوری رات جوان رہتی ہیں۔

خیام چوک میں لوگ صرف کھانا نہیں کھاتے،
بلکہ اپنی تھکن، اپنی سوچیں اور اپنی حسرتیں بانٹتے ہیں۔
یہ وہ جگہ ہے جہاں رات کا ہر لمحہ یاد بن جاتا ہے۔

47 پُل پہ بیٹھ کر
بندہ اگر خاموشی سے آنکھیں بند کرے —
تو وہ شہر کی روح کو محسوس کرتا ہے۔

سیٹلائٹ چوک کی رونق کچھ اور ہی کہانی سناتی ہے —
جہاں رات کے پچھلے پہر بھی زندگی کی روشنی مدھم نہیں پڑتی۔

کوئین روڈ پہ گزرتی گاڑیوں کی روشنی اور ہلکی موسیقی
اس بات کا ثبوت ہے کہ خواب صرف نیند میں نہیں، جاگتی آنکھوں سے بھی دیکھے جاتے ہیں۔

اور لاری اڈہ...
وہاں سے صرف بسیں نہیں جاتیں،
بلکہ ہزاروں لوگ اپنے خوابوں کی منزل کی طرف نکلتے ہیں —
اور واپس آتے ہیں، پھر سے کچھ نیا جیتنے کے لیے۔

یہ شہر اُن جوانوں کا ہے جو
دن بھر دوڑتے ہیں، پسینے میں بھیگتے ہیں،
اور رات کو لائٹوں کے نیچے اپنے کل کے خواب سینچتے ہیں۔

یہاں کے لوگ لاہور کی شوخی نہیں،
مگر وفاداری میں یکتا ہیں۔
یہاں کراچی کا شور نہیں،
مگر خاموشی میں بھی انقلاب چھپا ہوتا ہے۔

سرگودھا ایک شہر نہیں، ایک کیفیت ہے۔
یہ اُن لوگوں کا ہے جو گھٹن میں بھی تازگی ڈھونڈتے ہیں،
جو تھکن میں بھی مسکراتے ہیں،
اور سناٹے میں بھی بولتے ہیں۔

تو اگر کوئی سمجھے کہ سرگودھا پیچھے ہے…
تو سمجھ لو کہ وہ صرف نقشہ دیکھ رہا ہے، اصل دھڑکن نہیں۔

سرگودھا کے شوقین Anas Bajwa Aseel's Anas Bajwa Aseel's
#سرگودھا

30/03/2025

Please Say Masha ALLAH 💞💕💗

30/03/2025

Say Masha ALLAH 💗💞💕

سرگودھا کے شوقین
30/03/2025

سرگودھا کے شوقین

✍️ مدد کب لینی چاہئے ؟

ایک بات میں نے سکول ایج میں سیکھ لی تھی کہ بغیر انتہائی ضرورت کے کسی کی مدد نہیں لینی۔

شہر کے دوسرے کونے پر کام ہو تو بھی کسی کی جاب سے چھٹی کروا کر اس کی ہمراہی میں نہیں جانا۔ میرا کام ہے مجھے کرنا ہے۔

اس ایک عادت کی وجہ سے میں منتیں ترلے کر کر کے اپنے کاموں کے لئے دوسروں کا وقت لینے کی التجائیں کرنے سے آ زاد ہو گئی تھی۔

اکثر دیکھا گیا ہے کہ ہم بغیر انتہائی ضرورت کے مدد مانگتے ہیں۔ مدد تو مل جاتی ہے لیکن کوشش کریں کہ جتنا ممکن ہو کسی کو زحمت نہ دیں ۔

ہاں جہاں بالکل ہی عاجز ہوں وہاں مدد کی درخواست کر سکتے ہیں۔

آ پ کو پیاس لگی ہے کسی کو آ واز دے کر اس سے پانی نہ منگوائیں۔۔اللہ تعالیٰ نے آ پکو سکت دی ہے خود اٹھ کر پانی پی لیں۔ جب سکت نہیں ہو گی تب پی لینا دوسروں کے ہاتھوں سے۔

یہ بہت چھوٹی مثال ہے۔۔اسے آ پ اپنی زندگی کے ہر گوشے پر اپلائی کر سکتے ہیں۔

چھوٹی چھوٹی باتیں جو متعلقہ گروپس میں پوچھی جا سکتی ہیں ان کے لئے کسی کو ڈائریکٹ میسج کر کے نہ پوچھیں۔
گوگل اور انٹرنیٹ موجود ہے , سب سے پہلی مدد اسی سے لیں ۔

جتنا ممکن ہے جتنا خود کو مشقت میں ڈال سکتے ہیں اتنا ڈالیں۔ سیکھنے کا بہترین طریقہ ایکٹوٹی بیسڈ لرننگ ہے۔ ہاتھ سے کیا ہوا کام نہیں بھولتا۔ کوشش کریں بار بار کریں۔ جب سو بار کوشش کر کے بھی سمجھ نہ آ ئے تب پوچھیں۔ اس وقت آ پکا سوال ایک ذہین سوال ہو گا۔ جواب دینے والے کو بھی اچھا لگے گا۔

کجا یہ کہ دریافت کریں
میں کچھ کرنا چاہتا ہوں بتائیں میں کیا کروں؟

آ پ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آ پ کیا کر رہے ہیں اور اس سفر میں کس جگہ ڈیڈ لاک ہے اور اس ڈیڈ لاک کو توڑنے کے لئے مدد مانگیں ۔

مدد مانگنے کا بھی وقت ہوتا ہے، ہر وقت بلا ضرورت مانگنے والا
اپنا احترام کھو دیتا ہے۔

مالی مدد بھی انتہائی ضرورت کے لئے مانگیں ۔عزیزوں کی شادی میں جانا ، شادی کرنا ، شاپنگ کرنا ، مہمانداری کرنے کے لئے رقم درکار ہےیہ سب ایمرجنسی نہیں ہے۔

اچانک کوئی صحت کا مسئلہ ہو گیا یہ ایمرجنسی ہے۔

بغیر ایمرجنسی مالی مدد نہ لیں ۔ مدد مل بھی گئی تو احترام جاتا رہے گا۔..

08/02/2025

Ever great memory of my Hobby
Builder Bhai

سرگودھا کے شوقین
08/02/2025

سرگودھا کے شوقین

Ever great memory of my Hobby
Builder Bhai

08/02/2025

میرا مشغلہ مرغ بانی ہے۔
میں نسلوں سے ذیادہ اچھے خوبصورت اور مکمل اصیل پرندے کے شوق ترجیح دیتا ہوں۔

Address

Bhagtanwala Sargodha
Sargodha
40100

Telephone

+923363439400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سرگودھا کے شوقین posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category