Sasti Deals

Sasti Deals اسلامک پوسٹ

16/03/2024

انفرادی طور پر مہنگائی، غربت، inflation وغیرہ سے نبٹنے کے دو طریقے ہیں۔

1۔ اپنی چادر کا سائز دیکھیں اور اس کے مطابق پاؤں پھیلائیں۔
2- اس چادر کا سائز بڑا کرنے کے لیے حتی المقدور کوشش کرتے رہیں۔

ہمارے باپ داداؤں نے بہت مشکل حالات میں زندگیاں گزاری ہیں جبکہ آج آسائش کا دور ہے۔ جس وجہ سے حالات تنگ ہو گئے۔

بنیادی بات یہ ہے کہ کسی کو امپریس کرنے کے لیے غیر ضروری اخراجات بالکل مت کریں۔ اگر اپ افورڈ نہیں کر سکتے تو شادی پر بہت سارے کھانے بنانے اور ڈھیر سارا جہیز دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اس بات کا یقین رکھیں کہ اپ کا بلا وجہ کا خرچہ لوگوں کے چند منٹ کی ڈسکشن سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔

اگر اپ افورڈ نہیں کر سکتے تو قل خانی پر ڈھیرو ڈھیر کھانے کھلانے کی کوئی ضرورت نہیں۔

اگر کار افورڈ نہیں کر سکتے تو موٹر سائیکل پر سینہ تان کر بیٹھیں اور فخر سے سفر کریں۔

اگر موٹر سائیکل کا پٹرول افورڈ نہیں کر سکتے تو موٹر سائیکل لینے کی ضرورت نہیں ہے، سائیکل پر سفر کریں۔ خودداری ہر چیز سے زیادہ قیمتی ہے۔

اگر اپ افطار میں فروٹ افورڈ نہیں کر سکتے تو فروٹ کے بغیر افطار کرنے سے نہ تو اپ کے ثواب میں کوئی کمی ائے گی اور نہ ہی افطار پہ کوئی فرق پڑے گا۔

اگر اپ خاتون خانہ ہیں تو یہ اپ کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو اپنے باپ کی محنت کے متعلق بتاتی رہیں اور انہیں رزق حلال کی قدر دلاتی رہیں۔

انہیں بتائیں کہ لوگوں کے کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہیں اپنے باپ کے بارے میں حسن ظن دلاتی رہیں تاکہ وہ اپنے باپ کی قدر کریں اس کی عزت کریں اور اس سے محبت کریں۔

اگر اپ بجلی کا بل افورڈ نہیں کر سکتے تو اے سی کی بجائے چھت والے پنکھے کی ہوا میں سونے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ہمارا جسم اڈپٹو ہے اسے جس چیز کی عادت ڈالیں گے ویسا ہی خود کو ڈھال لے گا۔

اور دوسرا پوائنٹ اپنی چادر کا سائز بڑا کریں۔ اگر اپ اپنی چادر کا سائز بڑا کرنا چاہتے ہیں تو دو باتوں پر خاص دھیان دیں۔

1۔ قابلِ بھروسہ بنیں۔ اتنے قابل، ایماندار اور کام کے ساتھ پروفیشنل رہیں کہ لوگ اپ پر اعتماد کریں۔ اگر اپ کے ذمہ ایک کام لگا ہے تو اسے پورے جلد جان سے مکمل کریں۔ ورڈ اف ماؤتھ مارکیٹنگ کا ایک بہت بڑا چینل ہے۔
جو انسان اپ سے کچھ کام کروائے تو وہ اپ کا گرویدہ ہو جائے۔

لوگ اپ کو ایک ذمہ دار انسان کے طور پر پہچانیں۔ لوگ اپنا کام اپنا کاروبار اپ کے حوالے کر کے مطمئن محسوس کریں۔

یاد رکھیں دنیا میں سب سے زیادہ پیسہ لوگوں کو درپیش مسائل کا حل پیش کرنے میں ہے۔ اور اسے ہی انٹرپرنیورشپ کہتے ہیں۔

2- ریسرچ ریسرچ ریسرچ: اپنے اپ کو ہر وقت اپڈیٹ رکھنے میں لگے رہیں۔ اپ کو باقیوں کی نسبت 90 فیصد زیادہ پریکٹیکل نالج ہونا چاہیے۔ اور یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب اپ اپنی فیلڈ میں بہت زیادہ ریسرچ کریں گے۔

یاد رکھیں پریکٹس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ اپ دن رات کتابیں پڑھتے رہیں مہنگے سے مہنگے ادارے میں داخلہ لے لیں مہنگے سے مہنگا کورس لے لیں جب تک اپ اپنے اپ کو پریکٹس کا عادی نہیں کریں گے اپ کامیاب نہیں ہو سکتے۔

یہ یاد رکھیں کہ اپ کے 90 فیصد کمپیٹٹرز اہمیت ہی نہیں رکھتے وہ صرف اپ کے ایک گھنٹہ ڈیلی پریکٹس کی مار ہیں۔

اور سب سے اہم اور ضروری بات اللہ تعالی پر سخت قسم کا توکل رکھیں اور دعا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کریں۔

منقول

16/03/2024

انسان کی زندگی کے کچھ پہلو خوفناک خواب کی طرح ہوتے ہے جنہیں وہ کبھی خود بھی یاد نہیں کرنا چاہتا اور دوسرے لوگ اس بات کا ذکر کرتے ہے تو دل کرتا کہ وہ کہی چھپ جائے یا خود کو دفن کر دے
تاکہ لوگ بھول جائے اس کے بارے میں
لیکن ایسا نہیں ہوتا زندگی کی تلخ حقیقتیں کبھی پیچھا نہیں چھوڑتی وہ ہمیشہ سایہ بن کر ساتھ رہتی ہے قبر تک اور مرنے کے بعد سارے قصے تمام ہوجاتے ہے

15/03/2024

تمھارا یقین تمھیں کہاں سے کہاں تک لے جا سکتا ہے اگر تمھیں اس بات کا زرا سا بھی علم ہو جائے تو تم کبھی بھی مایوس نہ ہو....تم کبھی اپنے سے پچھلی کہانیوں کو پڑھ کر دیکھنا کہ جتنی بھی کہانیاں مکمل ہوئی ہیں وہ یقین رکھنے والوں کی ہی ہیں....
صبر کرنے والوں کے یقین پختہ ہوتے ہیں...یقین وہ ہوتا ہے جب تم خود کو یہ سمجھا لیتے ہو کہ اللہ جو بھی فیصلہ کرے گا وہ بہترین ہوگا....گھبرانا نہیں ہے تم نے تمہارے لیے جلد ہی تمھارے صبر کے بدلے میں معجزے ہونگے اور جلد ہی اتنا دے دیا جائے گا کہ تمہارا دل مطمئن ہو جائے گا...
یقین رکھو جو ابھی تک سنبھالتا آیا ہے وہ آگے بھی سنبھال لے گا جو اب تک نوازتا آیا ہے وہ آگے بھی یقینا نوازے گا...
بس ڈرو نہیں تم تک وہی لایا جاتا ہے جس کا ہونا بہتر ہوتا ہے....اس وقت تم جان نہیں پاتے لیکن آہستہ آہستہ وقت سب سمجھا دیتا ہے تو بس اپنے حوصلے بلند رکھو اور اپنی امیدیں عرش والے سے وابستہ کرلو۔

14/03/2024

‏جب عثمانی ترکوں کے پاس کوئی مہمان آتا تو وہ اس کے سامنے قہوہ اور سادہ پانی پیش کرتے

اگر مہمان پانی کی طرف ہاتھ بڑھاتا وہ سمجھ جاتے کہ مہمان کو کھانے کی طلب ھے تو پھر وہ بہترین کھانے کا انتظام کرتے
اور اگر وہ قہوہ کی طرف ہاتھ بڑھاتا تو وہ جان لیتے کہ مہمان کو کھانے کی حاجت نہیں ھے
اگر کسی گھر کے باہر پیلے رنگ کے پھول رکھے نظر آتے تو اس کا مطلب ہوتا کہ اس گھر میں مریض موجود ھے آپ اس مریض کی وجہ سے گھر کے باہر شور شرابہ نہ کریں اور عیادت کو آسکتے ہیں
اور اگر گھر کے باہر سرخ پھول رکھتے ہوتے تو یہ اشارہ ہوتا کہ گھر میں بالغ لڑکی ہے لہذا گھر کے آس پاس بازاری جملے نہ بولے جائیں
اور اگر آپ پیغامِ نکاح لانا چاہتے ہیں تو خوش آمدید۔
گھر کے باہر دو قسم کے ڈور بیل (گھنٹی نما) ہتھوڑے رکھے ہوتے
ایک بڑا ایک چھوٹا
اگر بڑا ہتھوڑا بجایا جاتا تو اشارہ ہوتا کہ گھر کے باہر مرد آیا ھے لہذا گھر کا مرد باہر جاتا تھا
اور اگر چھوٹا ہتھوڑا بجتا تو معلوم ہوتا کہ باہر خاتون موجود ہے لہذا اس کے استقبال کے لئیے گھر کی خاتون دروازہ کھولتی تھی
عثمانی ترکوں کے صدقہ دینے کا انداز بھی کمال تھا
کہ
ان کے مالدار لوگ سبزی فروش یا دوکانداروں کے پاس جا کر اپنے نام سے کھاتہ کھلوا لیتے تھے
اور جو بھی حاجت مند سبزی یا راشن لینے آتا تو دوکاندار اس سے پیسہ لیئے بغیر اناج و سبزی دے دیتا تھا یہ بتائے بغیر کہ اس کا پیسہ کون دے گا
کچھ وقت بعد وہ مالدار پیسہ ادا کر کے کھاتہ صاف کروا دیتا
اگر کسی عثمانی ترک کی عمر تریسٹھ سال سے بڑھ جاتی اور اس سے کوئی پوچھتا کہ آپکی عمر کیا ہے؟
تو وہ
نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حیاء و ادب کرتے ہوئے یہ نہ کہتا کہ میری عمر تریسٹھ سال سے زیادہ ہوگئی
ہے
بلکہ یہ کہتا
بیٹا ہم حد سے آگے بڑھ چکے ہیں
کیسا ادب کیسا عشق تھا ان لوگوں کا
کیسی بہترین عادات تھی ان لوگوں کی
یہی وجہ تھی کہ عالم کفر نے سلطنت عثمانیہ کے غداروں سے مل کر ٹکڑے کر ڈالے ۔

میرا دل کرتا ہے کہ اس پوسٹ کو میں ہر مسلمان تک پہنچاوں تاکہ تمام مسلمان اپنی تاریخ کو پڑھیں اور پھر سے یہ اصول اپنایں انشاءاللہ
اللہ پاک ہم سب کو صراط المستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین اللھم آمین.

13/03/2024

اب تو گھڑی پہننے کا رواج کم ہوگیا ہے. لیکن کچھ عرصہ پہلے آٹومیٹک گھڑیوں کا ایک عروج گزرا ہے. اس کے بعد ڈیجیٹل یا بیٹری سے چلنے والی گھڑیاں آئیں. ان گھڑیوں میں اکثر وقت آگے پیچھے ہوجاتا تھا. جتنی پرانی گھڑی ہوتی اتنا ہی یہ اسکا مسئلہ ہوتا. تب معیاری وقت کے مطابق اس کو دوبارہ سیٹ کیا جاتا. اور وقت کے ساتھ اسکا تال میل دوبارہ بن جاتا.

بلکل ایسے ہی جسم میں بیالوجیکل گھڑیاں ہوتی ہیں. جسم کا بنیادی معیاری وقت کا گھڑیال دماغ میں ہوتا ہے. تقریباً 20 ہزار نیورانز سے بنی یہ گھڑی دماغ کے hypothalamus میں ہوتی ہے. جسم کی باقی ساری چھوٹی بڑی گھڑیاں اسی ماسٹر کلاک کے ساتھ تال میل بناتی ہیں. ہمارا سونا جاگنا جسم کے مختلف افعال کی ٹائمنگ مختلف جسمانی نظام ماسٹر کلاک کے ساتھ جوڑ بنا رہے ہوتے ہیں.

جب ہم تیز رفتار سواری میں ٹائم زون بدل دیتے ہیں. جیسے جہاز میں مختصر وقت میں کسی دوسرے ٹائم زون میں چلے جائیں تو ہمیں jet lag ہوتا ہے. ہمارا نظام ہضم متاثر ہو جاتا ہے. ذہنی اور جسمانی پرفارمنس کم ہو جاتی ہے. موڈ چینج اینزائٹی ہوتی ہے. اور شروع میں سونے جاگنے کے اوقات متاثر ہوتے ہیں. اور پھر جسم نئے ٹائم زون کے حساب سے اپنے آپ کو سیٹ کر لیتا ہے.

ایسے ہی سال کے گیارہ مہینوں میں ایمانی اور جسمانی شکست و ریخت کی وجہ سے ہمارے تال میل بگڑ جاتے ہیں. اسی کی برپائی کیلئے اللہ رب العزت نے ایک مہینہ رمضان کا دیا ہے. رمضان کی مکمل ترتیب سے تکمیل کر کے نہ صرف ہم ایمانی گھڑیوں کے ٹائم سیٹ کرتے ہیں. بلکہ جسمانی گھڑیاں بھی اپنے ماسٹر کلاک کے ساتھ واپس بہترین انداز میں synchronize ہو جاتی ہیں.

اللّٰه رب العزت ہم سب کو اس ماہ رمضان کی برکات سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے.

13/03/2024

کیا آپ رزق کی وجہ سے پریشان ہیں۔۔۔

میں نے روزگار کمانے کا طریقہ ایک بندر والے سے سیکھا تھا ۔ یہ میرے کیریئر کا آغاز تھا ۔ میں بھی ہر مڈل کلاس نوجوان کی طرح بڑے خواب اور محدود وسائل کا شکار تھا ۔ اس روز فٹ پاتھ پر مجھے وہ بندر نچانے والا نظر آیا ۔اس نے بندر کا بچہ گودمیں اٹھا رکھا تھا اور لوگوں کو تماشا دکھا رہا تھا ۔ تماشا دیکھنے والے بہت تھے لیکن پیسے بہت کم لوگوں نے دیئے لیکن وہ مداری بڑی بے پرواہی اور خوشی سے آگے چل پڑا۔ میں کچھ دیر اسے دیکھتا رہا اور پھر اچانک میرے ذہن میں بجلی سی کوندی ۔ میں نے پوچھا بھائی اس کام سے کتنا کما لیتے ہو گے لوگ تو کچھ دے نہیں رہے۔ تمھیں پریشانی نہیں ہوئی کہ محنت بھی کی اور کچھ کمایا بھی نہیں۔
مجھے اس روز مداری نے کہا تھا :سائیں خدا جانور کو بھوکا نہیں رکھتا ، اسے تو رزق ملنا ہی ہے ۔اب یہ میرا پابند ہے تو اس کی وجہ سے مجھے بھی رزق مل جاتا ہے ۔
مجھے اس روز مداری نے کہا تھا :سائیں خدا جانور کو بھوکا نہیں رکھتا ، اسے تو رزق ملنا ہی ہے ۔اب یہ میرا پابند ہے تو اس کی وجہ سے مجھے بھی رزق مل جاتا ہے ۔
میں اس ان پڑھ مداری کی بات سن کر چونک اٹھا تھا ۔
ہمارے یہاں روزگار کمانے کے لیے چاپلوسی اور خوشامد کا سہارا لیا جاتا ہے ۔ پڑھے لکھے نوجوانوں میں بھی یہ سوچ رائج ہے کہ اگر مالک یا افسر کی خوشامد کریں گے اور اسے خوش رکھیں گے تو روزگار کی پریشانی نہیں ہو گی ۔ ہم کسی ایک انسان پر انحصار کرنے لگتے ہیں ۔ ہمیں لگتا ہے کہ باس یا مالک خوش ہو گا تو رزق میں اضافہ ہو گا ۔ بونس ملے گا یا کم از کم ملازمت برقرار رہے گی ۔ ہم بھول جاتے ہیں کہ رازق خدا ہے اور رزق کا وعدہ اللہ کا ہے ۔ روزگار کے معاملے میں ہمارے کیریئر کے آغاز سے ہی زوال کا سفر شروع ہو جاتا ہے ۔ مرد کی زندگی میں دو لمحے ایسے آتے ہیں جب اس پر رزق اور قسمت کا در کھلتا ہے ۔ ایک نکاح اور دوسرا اولاد کی پیدائش ۔ اس کا فارمولا مختصر سا ہے۔ نکاح کے ساتھ ہی آپ کی زندگی کا رخ بدلتا ہے ۔پہلے صرف آپ کی قسمت اور روزگار تھا ،اب آپ سے ایک ذی روح منسلک ہے جس کا رزق اور ضروریات آپ کہ ذمہداری ہے ۔ اس کے حصہ کا رزق آپ کے ذریعےآنا ہے ۔ جب آپ کسی کے رزق کا وسیلہ بنتے ہیں تو خدا آپ کے رزق کی ترسیل میں رکاوٹ دور کر دیتا ہے ۔
یہی صورت حال اولاد کی ہے ۔ بچہ اس قابل نہیں ہوتا کہ وہ خود کما یا کھا سکے ۔ اس کا انحصار آپ پر ہے،خدا کسی بات پر آپ سے ناراض ہو سکتاہے لیکن وہ اس بچہ سے ناراض نہیں جس نے آپ کے یہاں جنم لیا ہے وہ اس بچے کو ہر صورت رزق پہنچائے گا ۔یہ رزق آپ کے ذریعے آنا ہے تو یقینا آپ اپنا حصہ اٹھا کر آگے دیں گے اس لیے آپ کا رزق کشادہ ہو جاتا ہے ۔

رزق کمانے کے دو راستے ہیں ایک چاپلوسی اور خوشامدہے جس میں آپ کا انحصار کسی دوسرے پر ہوتا ہے ، دوسرا رزق کی ترسیل ہے جس میں کسی دوسرے کا انحصار آپ پر ہوتا ہے ۔آج کل پڑھے لکھے نوجوانوں نے پہلا راستہ اپنا رکھاہے ۔ اس میں دو رائے نہیں کہ فی زمانہ خوشامد ، چاپلوسی ،جھوٹ کو کامیابی کی علامت سمجھا جانے لگا ہے لیکن رکیے ۔ ایک منٹ اپنے ارد گرد نظر ڈالیں ،آپ کو ایسا ایک بھی کامیاب شخص "خوش" نہیں ملے گا ۔ ایک عجیب سی بے مقصد بھاگ دوڑ ، ٹینشن ، پریشانی اور جھنجھلاہٹ ان کی زندگی کا حصہ بن چکی ہو گی ۔ ایسے لوگ مصنوعی اور پریشان کن زندگی کا شکار ہیں اس روز مجھے معلوم ہوا ،رزق میں تنگی ہو تو کسی اور کے رزق کی ذمہداری اٹھا لیں ۔ کسی غریب کے گھر راشن بھیجنا شروع کر دیں ، کوئی جانور پالیں اور اس کی اچھی دیکھ بھال شروع کر دیں ، چھت پر پرندوں کو مسلسل بلاناغہ باجرہ ڈالنے لگ جائیں ،کسی بیوہ یا غریب کے بچوں کی سکول فیس کی ذمہ داری اٹھا لیں ۔غرض کوئی ایک ایسا کام پکڑ لیں جس کی بنیادی ذمہداری اللہ کی ہو ۔آپ اس کا وسیلہ بن جائیں ۔جب تک سلسلہ چلتا رہے گا ، مالک آپ کا رزق کشادہ رکھے گا ۔
ع~م

13/03/2024

اشفاق احمد کہتے ہیں جس پہ کرم ہے، اُس سے کبھی پنگا نہ لینا۔ وہ تو کرم پہ چل رہا ہے۔ تم چلتی مشین میں ہاتھ دو گے، اُڑ جاؤ گے۔
کرم کا فارمولا تو کوئی نہیں ۔اُس کرم کی وجہ ڈھونڈو۔
جہاں تک میرا مشاہدہ ہے، جب بھی کوئی ایسا شخص دیکھا جس پر ربّ کا کرم تھا، اُسے عاجز پایا۔
پوری…
…عقل کے باوجود بس سیدھا سا بندہ۔
بہت تیزی نہیں دکھائے گا۔
اُلجھائے گا نہیں۔
رستہ دے دے گا۔
بہت زیادہ غصّہ نہیں کرے گا۔
سادہ بات کرے گا۔
میں نے ہر کرم ہوئے شخص کو مخلص دیکھا ـــ اخلاص والا۔۔۔ غلطی کو مان جاتا ہے۔ معذرت کر لیتا ہے۔ سرنڈر کردیتا ہے۔
جس پر کرم ہوا ہے…
…ناں، میں نے اُسے دوسروں کے لئے فائدہ مند دیکھا۔
یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کی ذات سے نفع ہو رہا ہو، اور اللہ آپ کے لئے کشادگی کو روک دے؛ وہ اور کرم کرے گا۔
میں نے ہر صاحبِ کرم کو احسان کرتے دیکھا ہے۔
حق سے زیادہ دیتا ہے۔
اُس کا درجن 13 کا ہوتا ہے، 12 کا نہیں۔
اللہ کے…
…کرم کے پہیے کو چلانے کے لئے آپ بھی درجن 13 کا کرو اپنی زندگی میں۔
اپنی کمٹمنٹ سے تھوڑا زیادہ احسان کیا کرو۔ نئیں تو کیا ہو گا؟ حساب پہ چلو گے تو حساب ہی چلے گا
دل کے کنجوس کے لئے کائنات بھی کنجوس ہے۔
دل کے سخی کے لئے کائنات خزانہ ہے۔
جب زندگی کے معاملات اَڑ جائیں؛…
…سمجھ جاؤ تم نے دوسروں کے معاملات اَڑاۓ ہوۓ ہیں۔
آسانیاں دو؛ آسانیاں ملیں گی
اللہ پاک ھم سب کو آسانیاں عطا فرمائیں اور تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین.

آمین یارب العالمین 🙏🙏
11/03/2024

آمین یارب العالمین 🙏🙏

07/03/2024

جانتے ہیں "وٙاجبُرنِی" کا مطلب کیا ہوتا ہے ؟
جب دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھتے ہیں نا،
تو اس دعا میں کہتے ہیں:

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاھْدِنِیْ وَاجْبُرْنِیْ وَعَافِنِیْ وَارْزُقْنِیْ وَارْفَعْنِیْ

جب کبھی انسان کو کہیں چیرا لگ جائے،
گرم خون تیزی کے ساتھ بھل بھل بہہ رہا ہو،
شدت سے رگوں کو کاٹ دینے والا درد ہو رہا ہو تو ایسے میں اگر کوئی اس جلتے ہوئے زخم پر ٹھنڈے مرہم کا پھاہا رکھ دے۔۔۔
تو اس مرہم رکھنے کے عمل کو کہتے ہیں وٙاجبُرنِی۔

جب بندہ اللہ سے دونوں سجدوں کے درمیان والی پوزیشن میں بیٹھ کر دل سے کہتا ہے کہ "واجبُرنِی"
تو اس وقت وہ اپنی جسمانی، ذہنی اور روحانی ہر طرح کی شکستگی کا مرہم الله سے مانگ رہا ہوتا ہے،

انسان کے سارے زخموں کےمرہم نماز میں موجود ہوتے ہیں ۔۔۔

اللّہ تعالیٰ ہی ہر غم کو مٹاتا ہے اور ختم کرتا ہے💗وہ یقین رکھنے والوں کو بکھرنے نہیں دیتا...پھر انکی زندگی میں آسانیاں پ...
07/03/2024

اللّہ تعالیٰ ہی ہر غم کو مٹاتا ہے اور ختم کرتا ہے💗
وہ یقین رکھنے والوں کو بکھرنے نہیں دیتا...پھر انکی زندگی میں آسانیاں پیدا کرتا جاتا ہے...اس کی محبت تو ہر قسم کے لالچ سے پاک ہے...وہ تو یہ چاہتا ہے تم نیک راہ اختیار کرو....شیطان کا ٹھکانہ تو جہنم ہے...اس لیے وہ تمہیں اس کے ساتھ سے بچانا چاہتا ہے...تمہارا دل وہی ہے جو اس کے شکنجے سے آزاد کرتا ہے...اس لیے اس کی طرف لوٹنا ہی تمہارے لیے بہترین ہوگا..!!🌸♥️

Address

Sargodha

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sasti Deals posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share