13/05/2024
ہیڈ لائن: فکر سخن اصلاحی و شعری نشست
ادب سے سیاست ختم ہونی چاہیے سمیرا ساجد ناز بانی و چئیر پرسن فکر سخن
ہیڈ لائن۔ " مرا پیغام محبت ہے جہاں تک" پہنچے،عبدالجبار انجم ایگزیکٹو ممبر فکر سخن،
ہیڈ لائین :صف بندی کا خاتمہ ہونا چاہیے شاعر آزاد ہوتا ہے،مقبول احمد شاکر(سابقہ سی ای او ایجوکیشن)
ہیڈ لائنز:شو بٹالوی سیالکوٹ کا بیٹا تھا اور پنجابی کا بہت بڑا شاعر,سرفراز صفی
ہیڈ لائنز:شاعری کے لیے پڑھا لکھا ہونا ضروری نہیں،اتالیق و سرپرست اعلیٰ فکر سخن تنویر احمد تنویر
ہیڈ لائنز:شاعری آرٹ ہے اور آرٹ ڈیفائن نہیں ہوسکتی٫مظفر ممتاز ایگزیکٹیو ممبر فکر سخن
سمیرا ساجد ناز بانی فکر سخن اور ان کی تمام ٹیم کی انتھک محنت اور کاوشوں سے شہر اقبال سیالکوٹ میں 11 مئی بروز ہفتہ 2024ء علمی ادبی و سماجی تنظیم فکرِ سخن کےزیرِ اہتمام اردو زبان و ادب کی ترقی و ترویج کے لیے اصلاح سخن ماہانہ تنقیدی و اصلاحی نشست کا انعقاد کیا گیا
جسکی صدارت مقبول احمد شاکر صاحب نے کی اصلاح سخن میں اتالیق جناب تنویر احمد تنویر صاحب نے شاعری کے بنیادی ارکان کے متعلق بتایا ڈاکٹر ساحل سلہری صاحب نے نثر پر بات کی اور مظفر ممتاز صاحب نے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے لاہور سے مہمان خاص سرفراز صفی تشریف لائے جن کا مشہور زمانہ گیت جھلیا جی نو جی ہندی اے، ہور محبت کی ہوندی اے،افاق کی بلندیوں کو چھو رہاہے قلعہ دیدار سنگھ سے عصمت اللہ سیکھو اور رمضان تائب ،آزاد حسین آزاد کراچی سے اور شہر سیالکوٹ سے نامور شعراء کرام نے شرکت کی جن میں اعجاز اعزائی،رحمان امجد مراد،افتخار شاہد،دلشاد احمد،پروفیسر اختر حسین،پروفیسر انجم آصف،عبدالرزاق خاکی،عبدالستار,رانا عثمان،فریحہ باجوہ،ثوبیہ راجپوت،عمران علی حیدر،ضیغم عباس،ایوب شفیقی و دیگر شامل تھے تمام شرکاء نے اصلاح سخن کی نشست میں بھرپور شرکت کر کے اس بات کا ثبوت دیا کہ فکر سخن کا یہ فیصلہ وقت کی ضرورت ہے
سمیرا ساجد ناز صاحبہ نے شاعری میں علم العروض کی اہمیت کو سمجھتے ہوۓ نئے لکھنے والے شعراء کرام کو بحور و اوزان سیکھانے کے لیے بہترین سینئر اساتذہ مہیا کیے سمیرا ساجد صاحبہ اور ان کی پوری ٹیم کا تمام ادبی و علمی تنظیموں کے نام یہی پیغام ہے کہ ادب میں سیاست نہیں ہونی چاہیے سب کو مل جل کر اردو و پنجابی زبان اور شاعری کی ترقی و ترویج کے لیے کام کرنا چاہیے ایگزیکٹو ممبر جبار انجم صاحب نے اصلاح سخن کے لیے شبانہ روز محنت کی اور سب کو پیغام دیا کہ ہمارا کسی تنظیم کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں یہ پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے۔