10/10/2025
غلام حیدر، گلگت بلتستان کے علاقے خپلو، وادی چھوربٹ سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر سنگ تراش ہیں۔ وہ اس قدیم فن کے آخری زندہ استاد سمجھے جاتے ہیں، جس میں پتھروں کو تراش کر برتن اور آرائشی اشیاء بنائی جاتی ہیں۔ یہ ہنر ان کے خاندان میں نسل در نسل منتقل ہوتا آیا ہے۔ اپنے بھائی روزی علی کے انتقال کے بعد، غلام حیدر نے اس فن کو زندہ رکھا، جو اس علاقے کے ثقافتی ورثے کی خوبصورت علامت ہے۔