Baltistan Dry Fruit

Baltistan Dry Fruit Organic Dry Fruits from the Land of Apricot Baltistan Organic Dry Fruit From The Land of Apricot Baltistan

Pure Salajeet Available from
03/09/2016

Pure Salajeet Available from

Organic Dry Appricot From Land Of Appricot  Order Now
03/09/2016

Organic Dry Appricot From Land Of Appricot
Order Now

Dry Appricot Avaiable! Order Now
03/09/2016

Dry Appricot Avaiable! Order Now

03/09/2016
100% Pure Salajeet Available
03/09/2016

100% Pure Salajeet Available

Wild Thyme Available at
02/09/2016

Wild Thyme Available at

02/09/2016

عناب کو چینی کھجور بھی کہا جاتا ہے ۔یہ پھل جب کچا ہوتا ہے تو ہرے رنگ کا ہوتا ہے اور پکنے کے بعد اس کا رنگ سرخ اور جامنی ہو جاتا ہے ۔ یہ ایک لو کیلوری فروٹ ہے جس کا ذائقہ سیب سے ملتا جلتا ہوتا ہے اس پھل کا استعما ل نیا نہیں بلکہ یہ پھل ۴۰۰۰ سال سے ہربل دوائیں بنانے کے لئے چین میں کثرت سے استعمال ہو رہا ہے ۔ عناب میں وٹامن اے ،سی ،بی ۶،بی ۱۲،سوڈیم ،زنک ،فاسفورس ،میگنیشیم ،کیلشیم ،کاربو ہائڈریٹس ، پروٹین ،کولیسٹرول ،فائبر اور نیاسن پایا جا تا ہے ۔یہ پھل کچا بھی کھایا جاتا ہے لیکن پکانے اور سکھانے سے اس کی افادیت میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔
عنا ب کی افادیت

۱۔ خون کے امراض

عناب کے عرق میں خون کو صاف کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔یہ خون کی بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد دیتا ہے حتیٰ کہ خون کے کینسر ( لیکیومیا ) میں بھی انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے ۔دو چمچ عناب میں ۵.۰ ملی گرام ( نیاسن ) پایا جاتا ہے جو خون کے بہاؤ کو موثر بناتا ہے ۔عناب سرخ خلیات کی تعداد کو توازن میں رکھتا ہے ۔خون بناتا ہے اور اینیمیا میں انتہائی مفید ہے ۔
ایسے افراد جو آئرن کی کمی کا شکار ہوتے ہیں اور آئرن کے سپلیمنٹ کھاتے ہیں یا خون کی کمی کے باعث تکان ،ذہنی اور جسمانی کمزوری اور اعصابی تناؤ کا شکار ہوتے ہیں انھیں عناب کا استعمال کرنا چاہئے کیوں کہ اس میں فاسفورس اور آئرن وافر مقدار میں ہوتا ہے
عناب میں الکلائڈ پایا جاتا ہے جو ہمارے جسم کو ڈٹوکسفائی کرتا ہے اور نقصان دہ ٹوکسنز کو خارج کرتا ہے ۔
۲۔ جلد کے امراض

ہماری جلد دراصل ہمارے جسم کے اندرونی نظام کی عکاسی کرتی ہے ۔اگر ہمارا جسم صحت مند ہے تو یقینی طور پر ہماری جلد بھی صحت مند نظر آئے گی ۔لہذا جلد پر تجربے کرنے سے بہتر یہ ہوتا ہے کہ ہم صحت پر توجہ دیں ۔نوجوان لڑکے لڑکیاں اکثر ایکنی اور ایکزما سے پریشان نظر آتے ہیں ان کے لئے عناب بیوٹی ایڈ ہے
ایسی خواتین جو اپنی عمر چھپانے کے لئے ہر طرح کے حربے استعمال کر کے تھک چکی ہوں اُنھیں عناب کا استعمال کر نا چاہئے ۔ یہ بہترین اینٹی ایجنگ ایجنٹ ہے ۔یہ ہی وجہ ہے کہ بیوٹی کریموں میں زیادہ تر عناب کا استعمال کیا جاتا ہے ۔یہ جلد کو تازگی اور دلکشی دیتا ہے ۔جلد پر ہونے والی خارش ،چنبل ،داد سن برن اور خشکی کو دور کرتا ہے ۔یہ جلد کی سوجن ،سرخی کو کم کرتا ہے اور جلنے کے نشانات مٹاتا ہے ۔خسرہ اور چیچک کے دانوں کے نشانات مٹاتا ہے ۔
جن لوگوں کا خون گرم ہوتا ہے ان کی جلد پر دانے نمودار ہو جاتے ہیں ،ایسے میں طرح طرح کی کریمیں استعمال کرنے سے دانے نکلنا بند نہیں ہوتے بلکہ جلد مزید خراب ہو جاتی ہے ۔ایسے میں عناب کے دس سے بارہ دانے پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ پیا جائے تو خون کی گرمی کم ہوتی ہے اور چہرے پر تازگی آتی ہے
عناب ،گل منڈی اور پنیر بوٹی کے پانچ پانچ دانے لے کر پانی میں بھگو کر ہلکا سا جوش دیں اور اس کا پانی استعمال کریں ۔یہ پانی جلد پر ہونے والی خارش اور خارش سے پڑنے والے نشانات کو دور کرتا ہے اور جلد کی ٹائٹنگ کے لئے بھی مفید ہے ۔

۳۔ نزلہ ،زکام اور کھانسی

چونکہ عناب وٹامن سی ،اے اور پوٹاشیم سے بھر پور ہوتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف قوت مدافعت بڑھاتا ہے بلکہ موسمی بخار ،سردی اور خشک اور بلغمی کھانسی سے بھی بچاتا ہے خشک عناب اگر دار چینی ،ادرک یا پودینہ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو گلے کی سوزش کو دور کرتا ہے ،زکام کے باعث بیٹھی آواز کو جلد بہتر کرتا ہے
یہ اینٹی آکسیڈنٹ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے اس لئے فلو کھانسی میں مفید ہے
عناب کا جوشاندہ نزلہ اور کھانسی میں بہت مفید ہوتا ہے ۔دو گلاس پانی میں دو چمچ عناب ،ایک دار چینی کا ٹکڑا ،۴ سے پانچ لونگ ڈال کر جوش دیا جائے اور اوپر سے شہد ڈالکر پیا جائے تو نزلہ اور سینے کی جکڑن کو دور کرتا ہے اور گلے کی خراش میں راحت ملتی ہے ۔ ۔ اس جوشاندہ کے استعمال سے موسمی فلو سے بھی حفاظت ہو جاتی ہے اس جوشاندہ کو وزن کم کرنے کے لئے روز رات کے کھانے کے بعد استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

۴۔ نظام ہاضمہ

قبض اور پیٹ کے دیگر امراض میں یہ پھل انتہائی مفید ہے ۔خشک عناب کا سفوف ہاضمہ بہتر بناتا ہے اور بھوک کھولتا ہے

۵۔ اعصاب کی مضبوطی

یہ پھل اعصابی نظام کو قوت دیتا ہے ایسے افراد جو کسی مستقل پریشانی ،صدم یا غم کا شکار ہوں اور ان کے اعصاب کمزور ہو گئے ہوں عناب کے مستقل استعمال سے ان کو فرحت ملے گی ۔اس ہی لئے اسے اینٹی ڈیپریسنٹ کہا جاتا ہے

02/09/2016

عنابی قہوہ سو فیصد کمالات کے ساتھ (ایڈیٹر حکیم طارق محمود مجذوبی چغتائی)
ادھر کسی کو زکام یا نزلہ ہوا چھینکیں آئیں دما غ کمزور ہوا ، قبل از وقت بڑھا پا ہوا ، نگاہ کمزور ہوئی ، نیند کی کمی ، دما غی الجھنیں، ٹینشن ، ڈپریشن ہوا ، الرجی دھیڑ ہوئی یاخواتین نے چپکے سے کان میں اپنی نسوانی تکلیف لیکوریا کا مسئلہ بیا ن کیا، بس والدہ مر حو مہ نے فوراً اسی قہوے کی تر کیب اور اس سے شفایابی کے کئی واقعات سناناشروع کردئیے۔ حتیٰ کہ عالم یہ ہوا کہ ادھر گھر میں کسی کو کوئی تکلیف ہوئی نہیں اور گھر والو ں نے پہلے کہنا شروع کر دیا کہ اب اما ں جی وہی قہوہ بتائیں گی۔ قارئین اس وقت تو اس کا احسا س نہ ہوا کہ یہ کیا عظیم نعمت ہے ۔ جب کچھ جڑی بو ٹیو ں کی تحقیق اور ریسر چ کی طر ف میلا ن ہو ااور علا ج معالجے کی لا ئن میں چلنا شروع کیا تو احساس ہوا کہ واقعی یہ کوئی علا ج ہے ۔ بندہ نے ایک تجر بہ کا ر معا لج جو کہ کراچی کے مصروف ترین علاقے میں پریکٹس کر تے تھے ، اس قہو ہ کا تذکرہ کیا انہیں اجزا او ر فوائد کے بارے میں اچھا لگا تقریباً ایک سال کے بعد ملے تو فوراً کہنے لگے کہ اس قہوہ کے فوائد اتنے اتنے اتنے (حتیٰ کہ لفظ اتنے کو اتنی دفعہ دہرایا کہ سانس پھول گیا) فائدے ملے کہ آپ کی والدہ مر حومہ کو روزانہ سورئہ یٰسین کا ثواب پہنچانا شروع کر دیا ۔ بندہ نے ان سے سوال کیا کہ اس کے کچھ فوائد جو آپ کے تجر با ت میں آچکے ہیں مجھے بھی بتائیں۔ کہنے لگے ۔ دائمی نزلہ اور زکام کا تھکا ما را ہوا اور دواﺅں سے عاجز کوئی مریض ایسا نہیں کہ میرے پا س آیا ہو اسے میں نے یہ قہوہ چند دنو ں کے لیے دیا ہو اوروہ شفا یا ب نہ ہوا ہو۔ بعض کو دنو ں میں،بعض کو ہفتو ں میں لیکن فائدہ ضرور ہو ا۔ ایسے مریض جنہیں چھینکیں بکثرت آتی تھیں انہیں لاجوا ب فائدہ ہو ا۔ خوا تین اور مر د جن کا چہرہ دانوں ، کیل مہاسو ں سے بھرا ہوا تھا ۔ انہو ں نے بھروسے سے استعمال کیا ہواور انہیں فائدہ نہ ہوا ہو ، ممکن ہی نہیں ۔ گلا بیٹھ گیا ہو آواز خراب ہو یا پھٹ گئی ہو، میں نے جسے بھی دیا نقد رزلٹ ملے۔ حتیٰ کہ جو ڑو ں کے درد ، شو گر کے پرانے مریضوں اور ہیپاٹائٹس کے بگڑے مریضو ں کے لیے یہقہوہ دیا اورانہیں خوب فائدہ ہو ا۔ ایک صا حب جوڑو ں کے درد میں عرصہ سے مبتلا تھے ، مجھے کیس کی سمجھ نہیں آرہی تھی ، میں نے دن میں 4 بار یہی قہوہ پینے کا مشورہ دیا ، مریض چند ہفتو ں میں بالکل تندرست ہو گیا۔ یہ صرف ایک مریض کی کہا نی ہے ورنہ ایسے بے شمار واقعات ہیں۔ چونکہ کرا چی کی زندگی صنعتی اورمشینی ہے ، بے خوا بی اور را ت کو نیند نہ آنے کے بے شمار مریض ملے ، انہیں میں نے دن میں 3 سے4 با ر یہ عنا بی قہو ہ پینے کا مشورہ دیا اور مریض تندرست ہو گئے ۔ ڈپریشن ، ٹینشن ،ا یگزائٹی اورسٹریس اس وقت لاعلاج مر ض کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں ۔ایسے تمام مریضوں کو عنا بی قہوہ جو کہ ہر مو سم اور ہر عمر میں یکساں مفید ہے استعمال کرا یا اور کراماتی فوائد دیکھے ۔ ہا ئی بلڈ پریشر سے دائمی نجا ت اور چھٹکارے کےلئے اس قہوے سے بڑھ کر کوئی فارمولا میرے تجربے میں نہیں آیا ۔ بلا مبالغہ ہزاروں لا علا ج اورزندگی سے تنگ مریضو ں کو استعمال کرایا۔ ایسے لو گ جو منہ کے چھالو ں میں مبتلا تھے انہیں تو بہت ہی فائدہ ہوا ۔ دفتری اور کا ر وبا ری زندگی یا مشکلا ت میں الجھے اور گھریلو پریشانیو ں میں مبتلا خواتین جب ہر ٹانک سے عاجز آگئیں تو انہیں جب بھی عنا بی قہوہ دیا گیا، نئی زندگی، نیا ولولہ اور جسم میں نئی روح ملی اور صحت و تندرستی کا حسین امتزاج ملا۔ دن میں چند بار یہ قہوہ چاہے میٹھا ملائیں یا نہ ملا ئیں ، استعمال کریں اور فوری فوائد حاصل کریں ۔ تھکا ہو اجسم،ٹوٹی ہوئی جان اور روکھا خشک کمزور چہرہ ، گلابی اور شادابی میں نکھر جاتاہے ۔ الغر ض معدے کی تیزابیت اور گیس بھی اس سے بہتر ہو تی ہے ۔ آئیے والدہ مر حومہ کے عنا بی قہوے کے فوائد سے نفع حاصل کریں۔ جو الرجی چاہے سینے کی ہو یا نا ک کی ہو یاجلد کی ہو ۔ کمز وری نگا ہ کی ہو یا دما غ کی ہو، ہر لحاظ سے فائدہ مند ہے ۔ ھوالشا فی : عنا ب (بغیر کیڑے کے کھا ئے ہو ئے ) ، سپتا ن چھوٹی چھوٹی (بغیر کیڑے کے کھا ئے ہوئے ) بہی دانہ (جو وا قعی اصلی ہو)ہم وزن لے کر ہلکا کو ٹ کر قہوہ کی شکل میں محفوظ رکھیں ۔ تر کیب : 1-½ کپ پانی میں ½چمچ قہو ے کاسفوف ڈال کر اتنا اُبالیں کہ ایک کپ پانی بچے پھر اس کو نیم گرم پئیں چاہیں تو اکٹھا بنا کر تھر ماس میں ڈال کر سا را دن پی سکتے ہیں ۔

13/07/2016

عناب کے کرشمے

موسم بدلنے کی وجہ سے جلد کی حساسیت بہت بڑھ جاتی ہے ۔ عناب کے دانے ان تکالیف کے لئے عرصہ دراز سے استعمال ہو رہے ہیں ۔

بڑوں کے لئے ساتھ دانے عناب کے رات کوایک پیالی پانی میں بھگودیجئے اور صبح میں چھان کر پی لیجئے ۔ بیس اکیس دن پینے خون کی خرابی دور

ہوجاتی ہے ۔ نزلہ ، زکام ، کھانسی ، اگر الرجی سے ہو تو اس کا جوشاندہ پینے سے ٹھیک ہو جاتا ہے ۔ تین چار ہفتہ پی لیا جائے تو الرجی ٹھیک ہو جاتی ہے ۔
عناب کا شربت گرمیوں میں استعمال کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے

13/07/2016

ہمالیہ قراقرم کے پہاڑوں سے حاصل کردہ گلگت بلتتستان کی خالص سلاجیت
’’’’’’’ہزاروں بیماریوں کا قدرتی علاج’’’’’
منی بیک گارنٹی کے ساتھ ابھی اہنے گھر پر خریدنے کے لیے رابطہ کریں

Address

Alamdar Road
Skardu
16100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baltistan Dry Fruit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share