Swabi HD Digital

Swabi HD Digital news swabi

06/09/2026

کیپٹن کرنل شیر خان شہید ( نشانِ حیدر) کے مزار پر دعائیہ تقریب

06/09/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی یمن ثناء 6 ستمبر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کررھی ھے

06/09/2026

صوابی۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب۔

یومِ دفاع و شہداء کے سلسلے میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ، میجر جنرل راؤ عمران سرتاج تھے۔

مہمانِ خصوصی میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کو سلامی پیش کی۔

اس موقع پر ملک و قوم کے لیے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی لازوال قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

صوابی: اعظم آباد پولیس اسٹیشن کے سامنے سڑک کے کنارے پل اندر سے کھوکھلا ہو گیا ہے، جس کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما...
05/09/2026

صوابی: اعظم آباد پولیس اسٹیشن کے سامنے سڑک کے کنارے پل اندر سے کھوکھلا ہو گیا ہے، جس کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ خطرناک صورتحال کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے سے فوری نوٹس لے کر پل کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

05/09/2026

اللہ رحم کرے 💔 یہ سن کر بہت دکھ ہوا۔

> ڈاگئ کا ایک نوجوان شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔ کاروبار بند ہونے کی وجہ سے گھر میں کھانے کے لیے آٹا تک موجود نہیں۔

05/09/2026

صوابی: مہرعلی میں صبح سویرے سکول جانے والی کمسن طالبات کو راستہ عبور کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کازوے نہ ہونے کے باعث بارش کا پانی راستے میں جمع ہے، جس سے طالبات کو مجبوراً پانی سے گزر کر سکول جانا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق بارش کے بعد راستہ عبور کرنا نہ صرف دشوار بلکہ کمسن بچیوں کے لیے خطرناک بھی ہے، جبکہ بارش کے پانی نے ان کی تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر کر دی ہیں۔

اہلِ علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مہرعلی میں فوری طور پر کازوے تعمیر کیا جائے تاکہ طلبہ و طالبات کو محفوظ راستہ فراہم ہو سکے۔

05/09/2026

صوابی رزڑ اور گرد نواح میں گرج چمک کے سات بارش جاری

04/09/2026

صوابی: نارنجی اور شیر درہ کے درمیان پل نہ ہونے کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ حالیہ شدید بارشوں کے بعد نالے میں طغیانی آنے سے دونوں گاؤں کے درمیان رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پل نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ، مریضوں اور عام شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ نارنجی شیر درہ کے درمیان پل کی تعمیر کا فوری مطالبہ پورا کیا جائے۔

04/09/2026

صوابی: شیردرہ میں خطرناک پہاڑی چٹان، دو مزدور بھائی اہلِ خانہ سمیت گھر چھوڑنے پر مجبور۔ شدید بارش کے بعد چٹان گھر کے اوپر سرکنے اور آوازیں آنے سے خاندان میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ متاثرہ خاندان نے حکومت سے فوری طور پر چٹان ہٹانے اور انہیں محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ #صوابی #شیردرہ #بارش #مزدور #خیبرپختونخوا

03/09/2026

دہ جمعی مبارکہ شپہ دہ یو پیرہ دہ اللّه نوم اولیكی اللّه

Address

Swabi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swabi HD Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share