SST online shoping

SST online shoping food items Beverages

11/07/2025

میختر ملتان کوئٹہ روڈ پر 12 افراد کو بس سے اتار کر قتل کردیا گیا اس بس میں دنیا پور کے دو سگے بھائی بھی قتل کردئیے گئے جو اپنے باپ کے جنازے میں شرکت کے لئے آرہے تھے
"ایک گھر تھا، جہاں قہقہے گونجتے تھے… ابم وہی گھر جنازوں کی گلی بن چکا ہے!"
ماں نے باپ کی میت کے سرہانے بیٹھ کر تکیے میں منہ چھپا تھا۔
"میرے بیٹے آ جائیں… پھر دفنا لینا… بس آخری دیدار ہو جائے…"
یہی ایک فقرہ وہ بار بار دہرا رہی تھی۔
محلے کی عورتیں دلاسے دے رہی تھیں: "اللہ صبر دے… بیٹے پہنچتے ہوں گے…"
فون آیا… "بی بی جی، معاف کرنا… دونوں بیٹے راستے میں…" "ہاں ہاں، پہنچ گئے؟" ماں بولی۔ "نہیں… مار دیے گئے ہیں…" خاموشی… اور پھر ایک ایسی چیخ، جو محلے کی چھتوں پر جا ٹکرائی…
💔
پھر کچھ گھنٹوں بعد دروازے پر شور ہوا۔
ایک گاڑی، پھر دوسری… اور پھر… ایمبولینس… ماں دوپٹے کے پلو سے آنسو پونچھتی، جلدی سے دروازے تک پہنچی… "میرے بچے آ گئے؟"
دروازہ کھلا… آگے ان کے بیٹے نہیں، ان کے جنازے تھے دو سفید کفن… خون آلودہ، خاموش… جنہیں چند لمحے پہلے ماں دعاؤں کے سائے میں روانہ کر چکی تھی۔

ماں وہیں دروازے پر گرتی چلی گئی۔ چیخ نکلی، لیکن آواز کہیں گم ہو گئی۔

👣
پہلا جنازہ صحن میں رکھا گیا — چھوٹا بیٹا… جو ہمیشہ ماں کا ہاتھ پکڑ کر سوتا تھا…

دوسرا جنازہ بھی رکھ دیا گیا — بڑا بیٹا… جس نے وعدہ کیا تھا: "امی، اس بار عید پر کچھ لے کر آؤں گا…" اور اندر…
تیسرا جنازہ پہلے سے موجود تھا — باپ، جن کے جنازے کے لیے بیٹے آ رہے تھے…
ماں اپنے ہاتھوں سے بچوں کے چہرے کھولتی گئی، اور ہونٹوں سے بس اتنا بولتی رہی:

"ابا کو تم نے کندھا دینا تھا نا…؟
کیوں ساتھ جا رہے ہو بیٹا…؟
چھوڑ کر کیوں جا رہے ہو…؟"
پھر اُس نے تینوں جنازوں کے قریب بیٹھ کر ہاتھ جوڑ لیے، اور زمین پر ماتھا رکھ دیا
"میرے اللہ! مجھے بھی اٹھا لے… یہ دنیا اب میرے لیے نہیں…"

🌑
دروازے پر بھیڑ تھی، اندر خاموشی… چار جنازے اٹھنے تھے…
باپ، دو بیٹے… اور چوتھا جنازہ انسانیت کا…

اے ربّ العالمین!
یہ ماں اب صرف اولاد سے نہیں، پوری دنیا سے تھک چکی ہے… اس پر رحم فرما! ان مظلوموں کو شہداء میں شامل فرما! اور ان درندوں کو دنیا میں ذلیل، آخرت میں جہنم کا ایندھن بنا! آمین، آمین، آمین!

25/07/2023

ایک بار ضرور پڑھیں
ایک صبح کسی صاحب کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی چوری ہوگئی۔ لیکن شام ڈھلتے ہی وہی گاڑی صاف ستھری حالت میں مکمل پالش کے ساتھ اسی جگہ کھڑی پائی گئی جہاں سے چوری ہوئی تھی۔ اور گاڑی کے اندر ایک خط پڑا تھا جس پر تحریر تھا:
میں تہہِ دل سے معذرت خواہ ہوں کہ مجھے یہ قدم اٹھانا پڑا۔ میری بیوی کی ڈیلیوری کے باعث حالت تشویش ناک تھی۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں آپا رہا تھا کہ کیسے اسے ہسپتال پہنچاؤں۔ بس اس وجہ سے میں نے چوری جیسا گھناؤنا قدم اٹھایا مگر میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں اور امید کرتا ہوں آپ مجھے میری اس حرکت پر معاف کر دیں گے۔
میری طرف سے آپ اور آپ کی فیملی کے لیے ایک عدد تحفہ۔ آج رات کے شو کی ٹکٹیں اور ساتھ میں کچھ کھانے پینے کی چیزیں بھی قبول کیجیے۔ یہ سب اس مدد کے بدلے میں ہے جو آپ کی گاڑی کے ذریعے سے ہوئی۔

گاڑی کا مالک یہ سب پڑھ کر مسکرایا۔ بغیر محنت گاڑی بھی دھلی دھلائی ملی اور مفت میں رات کے شو کی ٹکٹیں۔

رات کو جب فیملی فلم دیکھ کر واپس آئی تو ان کے گھر ڈکیتی کی واردات کی جاچکی تھی۔ پورا گھر سامان سے خالی کیا جاچکا تھا اور وہیں پر ایک خط پڑا ملا جس پر لکھا تھا:
امید ہے فلم پسند آئی ہوگی۔

یہی سلوک حکومت کا غریب عوام کے ساتھ چل رہا ہے پٹرول 5 روپے سستا کر کے بجلی 16 روپے یونٹ مہنگی کر ڈالی اور عوام خوش بعد میں پتا چلا کہ یہ تو فلم ہے
کتاب حکومت کی چالاکیاں سے ماخوذ

ہتھکڑیوں میں جکڑا ہوا یہ شخص کوئی مفرور یا اربوں کے گپلے میں مطلوب نہیں ہے۔‏یہ نوجوان محمد بلال ہیں ان کا جرم یہ ہے کہ ا...
11/07/2023

ہتھکڑیوں میں جکڑا ہوا یہ شخص کوئی مفرور یا اربوں کے گپلے میں مطلوب نہیں ہے۔
‏یہ نوجوان محمد بلال ہیں ان کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں پرچوں اور نوکریوں کی خرید و فروخت کا ثبوتوں کے ساتھ انکشاف کیا تھا۔
نوکریاں بیچنے والوں نے اپنے اثر و رسوخ استعمال کرکے محمد بلال کو گرفتار کرایا،ان کو ہتھکڑیاں ڈالی گئی،ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔
ان کی آواز کا گلہ دبایا گیا ۔
اس ملک میں کرپشن جرم نہیں ہے کرپشن کے خلاف بات کرنا جرم ہے۔

مفت کی دوائی لیکن ہزاروں کا فائدہ مکئی کے فصل میں ایک خود رو پودا ہوتا ہے اردو زبان میں اسے پتا نہیں کیا بولتے ہیں اسے پ...
11/07/2023

مفت کی دوائی
لیکن ہزاروں کا فائدہ
مکئی کے فصل میں ایک خود رو پودا ہوتا ہے اردو زبان میں اسے پتا نہیں کیا بولتے ہیں
اسے پھچاننے کی علامت یہ ہے کہ وہ کپڑوں کے ساتھ چمٹ جاتے ہیں
ترکیب۔۔۔ان بھرٹوں کا آدھا کلو لیکر ایک کلو پانی میں گرم کریں جب پانی ایک پاؤ بچ جائے تو اسے اتار کر محفوظ کر لیں
استعمال۔۔۔۔15 قطرے روزانہ ناشتے سے پھلے دھی کے ساتھ لیں
اللہ کے فضل سے بواسیر ،کتنی ہی خطرناک ہو بلکل ختم ہو جائے گی ۔۔۔۔
درجنوں مریضوں پر آزمائی ہوئی ہے sst

جیکوبینJacobins   ایشیاء میں پائی جانے والی فینسی کبوتروں کی ایک قسم  جسے بطور پالتو پرندہ پالا جاتا ہے۔ یہ مختلف دیدہ ز...
11/07/2023

جیکوبین
Jacobins
ایشیاء میں پائی جانے والی فینسی کبوتروں کی ایک قسم جسے بطور پالتو پرندہ پالا جاتا ہے۔ یہ مختلف دیدہ زیب رنگوں میں پائے جاتے ہیں۔ انھیں پہاڑی کبوتروں کی تجرباتی نسل کشی کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

ان کی پہچان گردن پر سر کو چھپاتی پروں کی جھالر ہے۔ انھیں یہ نام ڈومنیکا کے مخصوص راہبوں کے نام پر دیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے ڈائیٹ کوک، سیون اَپ اور دیگر مصنوعات میں عام استعمال ہونے والے سویٹنر ’اسپارٹی...
10/07/2023

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے ڈائیٹ کوک، سیون اَپ اور دیگر مصنوعات میں عام استعمال ہونے والے سویٹنر ’اسپارٹیم‘ کو رواں ماہ انسانوں میں کینسر کا ممکنہ باعث قرار دیے جانے کا امکان ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے زیرتحت کام کرنے والے انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر (آئی اے آر سی) کی جانب سے ممکنہ طور پر جولائی میں اس حوالے سے سفارشات جاری جاری کی جائیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی اے آر سی کی جانب سے 14 جولائی کو اسپارٹیم کو کینسر کا خطرہ بڑھانے والا ممکنہ جز قرار دیا جا سکتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کی غذائی اجزا کے حوالے سے قائم ماہرین کی کمیٹی کی سفارشات 14 جولائی کو جاری کی جائیں گی

اجلاس میں بتایا جائے گا کہ ایک پراڈکٹ جیسے اسپارٹیم کو ایک شخص کتنی مقدار میں استعمال کر سکتا ہے اور اس حوالے سے کن قوانین کی ضرورت ہےاسپارٹیم ایسی مٹھاس ہے جس میں کم کیلوریز پائی جاتی ہیں، جو عام چینی سے 200 گنا زیادہ میٹھا ہوتا ہےیہ کولڈ ڈرنک، ڈائیٹ ڈرنکس ،چیونگم اور بعض اوقات دہی میں بھی شامل ہوتا ہے، جن مصنوعات میں اسپارٹیم سب سے زیادہ اور عام پایا جاتا ہے ان میں ڈائیٹ کوک، کوک زیرو، پیپسی میکس اور سیون اپ فری شامل ہیں لیکن ابھی تک یہ سویٹنر تقریباً 600 مصنوعات میں موجود ہے۔سویٹنر کو کئی دہائیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے اور فوڈ سیفٹی کے اداروں نے اس کی منظوری بھی دی ہے لیکن اب ان مصنوعات میں استعمال ہونے والے اجزا پر تنازع شروع ہوگیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے زیرتحت کام کرنے والے انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر (آئی اے آر سی) اسپارٹیم اور کینسر کے بارے میں ایک ہزار 300 مطالعات کا جائزہ لے رہا ہے۔یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب مئی 2023 میں عالمی ادارہ صحت نے مصنوعی مٹھاس کو مضر صحت قرار دیا تھاعالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مصنوعی مٹھاس کے استعمال سے ٹائپ 2 ذیابطیس، قلبی امراض اور کم عمر میں موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔یاد رہے کہ لاکھوں لوگ روزانہ کافی، ڈائٹ سوڈا اور کھانے کی اشیا میں مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرتے ہیں، کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ چینی کے استعمال سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے اس لیے مصنوعی مٹھاس کو چینی کا بہترین متبادل مانا جاتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر برائے غذائیت اور فوڈ سیفٹی فرانسسکو برانکا نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی چینی کی جگہ مصنوعی مٹھاس استعمال کرنے سے صحت پر طویل مدتی فوائد نہیں پہنچتے اور وزن بھی کم نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا تھا کہ لوگ اگر چینی کا استعمال کم کرنا چاہتے ہیں یا متبادل ڈھونڈ رہے ہیں تو انہیں پھل استعمال کرنے چاہیے جس میں قدرتی مٹھاس شامل ہے.

یونان کے ساحل کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی الٹنے کے حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، اب تک کسی پاکستان...
17/06/2023

یونان کے ساحل کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی الٹنے کے حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، اب تک کسی پاکستانی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔

یونان کے ساحل کے قریب گزشتہ روز پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی تھی جس میں 750 افراد سوار تھے۔ حادثےمیں 78 افراد ہلاک اور 500 سے زائد افراد لاپتا ہوئے جبکہ سمندرمیں ڈوبنے والے 104 افراد کو بچالیا گیا۔

یونان میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بچ جانے والے 12 پاکستانیوں سے سفارتی عملے نے ملاقات کی، یونانی حکام نے 78 لاشیں نکالنے کی تصدیق کی ہے، جاں بحق افراد کی قومیت کا علم نہیں، تمام لاشیں ناقابل شناخت ہیں، ڈی این اے کے ذریعے شناخت کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی یونان کے ساحل میں کشتی ڈوبنے کی ابتدائی خبر موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حادثے 78 افراد ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ ہوئے, کشتی میں 310 پاکستانیوں کے بھی سوار ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سے 298 کی موت کا خدشہ بتایا جارہا ہے تاہم یونان میں پاکستانی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ اب تک 12 شہریوں کو زندہ بچا لیا گیا ہے

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں پاکستانیوں کی اموات کی تصدیق نہیں ہوئی، ڈی این اے اور دستاویزات کے بغیر تصدیق کرنا ممکن نہیں۔

‏عورت کیلئے شادی کیوں ضروری ہے؟ ایک عورت ماہر نفسیات کے پاس گئی اور کہا میں شادی نہیں کرنا چاہتی کیونکہ میں پڑھی لکھی ہو...
08/05/2023

‏عورت کیلئے شادی کیوں ضروری ہے؟

ایک عورت ماہر نفسیات کے پاس گئی اور کہا میں شادی نہیں کرنا چاہتی کیونکہ میں پڑھی لکھی ہوں، خود کماتی ہوں اور خود مختار ہوں اس لئے مجھے خاوند کی ضرورت نہیں ہے مگر میں بہت پریشان ہوں کیونکہ میرے والدین شادی کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
میں کیا کروں ؟
‏ماہر نفسیات نے کہا بےشک تم نے بہت کامیابیاں حاصل کرلی ہیں لیکن بعض دفعہ تم کوئی کام کرنا چاہو مگر نا کر سکو، کبھی تم سے کچھ غلط ہوگا، کبھی تم ناکام ہوجاؤ گی، کبھی تمھارے پلان ادھورے رہ جائیں گے، کبھی تمھاری خواہشیں پوری نہیں ہوں گی۔۔ تب تم کس کو قصوروار ٹھہراؤ گی ؟

‏کیا اپنے آپ کو قصور دو گی ؟
لڑکی۔ نہیں بالکل نہیں، اپنے آپ کو کیوں دوں گی ؟

ماہر نفسیات۔ بالکل یہی وجہ ہے کہ تمھیں ایک خاوند کی ضرورت ہوگی جسے اپنی غلطیوں کا ذمدار ٹھہرا سکو جس پر حکمرانی کر سکو ، جس سے سارے پیسے لے کر چند سو روپے تھما کر احسان کر سکو ، اسے لگے گا وہ آزاد ہے عین اسی وقت تم کال کر کے اسے یاد کروا سکو کہ وہ قیدی ہے ، مسلسل زیر بار رکھ سکو ، صرف نو ماہ میں ایک بچہ پیدا کر سکو پھر اس بچے سے اسے بلیک میل کرتی رہو ۔

کیا اب بھی تم شادی نہیں کرنا چاہو گی ؟

پوسٹ کو طنزو مزاح تک محدود رکھیں، سوہنیو کدی ہس وی لیا کرو 😂

*جناح  ہسپتال ( JPMC )  کراچی پاکستان میں**اسٹیج ون  اور  اسٹیج ٹو  ، کینسر کا**کامیاب  ترین ، فوری اور تقریباً یقینی عل...
06/05/2023

*جناح ہسپتال ( JPMC ) کراچی پاکستان میں*
*اسٹیج ون اور اسٹیج ٹو ، کینسر کا*
*کامیاب ترین ، فوری اور تقریباً یقینی علاج بلکل مفت*
*وہ بھی چند گھنٹوں میں*
*کراچی جناح اسپتال میں درجنوں وارڈ ہیں جہاں مختلف شعبوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں*
*لیکن جناح ہسپتال کراچی میں ایک ایسا وارڈ بھی ھے جہاں کینسر کے مفت علاج کی سہولت دنیا بھر میں کہیں اور میسر نہیں ہے*
*یہ ایک ایسا جادوئی طریقہ علاج ھے جو کہ صرف چند گھنٹے میں کیسنر سے مکمل نجات دلا دیتا ھے*
*نہ سرجری ھوتی ھے نہ ھی کوئی تکلیف*
*یہاں کی خاص بات یہ ھے کہ پچاس لاکھ روپے کے اس انتہاٸی مہنگے علاج پر مریض کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ھوتا*
*ذکر ھو رھا ھے سائبر نائف کا یہ ایک ایسا روبوٹ ہے جو الله کے فضل و کرم سے ٹیومر کا جڑ سے خاتمہ کردیتا ھے*
*سائبر نائف سے بیک وقت بارہ سو زاویوں سے شعاعیں نکلتی ہیں*
*جسکے باعث ٹیومر کا خاتمہ ، ریڈیو سرجری کی نسبت زیادہ آسان اور محفوظ ھوتا ھے*
*اسکی کامیابی کی شرح ننانوے فیصد % 99 تک ھے*
*یہاں علاج کے لیئے نہ تو کسی کی سفارش کی ضرورت ھے اور نہ ھی کوئی طویل انتظار کی اذیت*
ڈاکٹرز کے مطابق *اسٹیج ون اور اسٹیج ٹو* کے کینسر کے مریضوں کا آسان ترین اور فوری علاج سائبر نائف سے ممکن ھے
مریض کی آنکھوں کے سامنے *بغیر بے ہوش کیۓ* روبوٹ اپنا کام انجام دیتا ھے اور چند ھی گھنٹوں میں مریض صحتیاب ھو کر اسپتال سے روانہ ھو جاتا ھے
*ساٸبر ناٸف سے ھونے والا علاج تو حیران کن ھے ہی ، مگر ساتھ ھی اس ادارے کا قیام بھی کسی معجزے سے کم نہیں*
*قریباً سات سال قبل*
*ایک پاکستانی کا امریکا میں سائبر نائف کے ذریعے کامیاب علاج ھوا*
*صحت یاب ھونے والے اس نوجوان نے چالیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سائبر نائف روبوٹ کو پاکستان لانے کی خواہش کا اظہار اپنے دوستوں اور ساتھیوں سے کیا*
*خواھش کو حقیقت کا روپ دینے کے لیئے پاکستان ایڈ اینڈ فاؤنڈیشن میدان میں اتری کارواں آگے بڑھتا رہا اور قافلہ بنتا گیا*
*آخر میں جب سات آٹھ کروڑ کا خسارہ رھا تو عبدالستار ایدھی صاحب نے بھاری رقم عطیہ کر دی کہ اس سے غریبوں کا مفت علاج ممکن ھو گا*
*پانچ سال کے دوران اب تک پانچ ھزار افراد سائبر نائف سے مستفید ھوئے ہیں*
*جن میں بیرون ملک سے آنے والے مریض بھی شامل ہیں*
*خاص بات یہ ہے کہ دنیا میں فی الحال تقریباً ڈھائی سو ( 250 ) سائبر نائف روبوٹس ہیں*
*ان میں صرف پاکستان وہ واحد ملک ھے جہاں پچاس لاکھ روپے کی سرجری بالکل مفت کی جاتی ھے*
*یہی نہیں اس ادارے میں روز بروز جدید ترین ٹیکنالوجی کا اضافہ بھی ھو رھا ھے*
*حال ھی میں یہاں بیٹ اسکین مشین بھی نصب کردی گئی ھے*

*پتہ*
*ساٸیبر ناٸف وارڈ*
*جناح ہسپتال ( JPMC )*
*کراچی ، پاکستان*

CYBER KNIFE
JPMC
Karachi ۔ Pakistan
Phone number
( 92 ) 0213-5140111

سگریٹ پینے والوں کو بڑا ریلیف مل گیا, فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں آضافہ واپس, پرانی شرح بحال
06/05/2023

سگریٹ پینے والوں کو بڑا ریلیف مل گیا, فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں آضافہ واپس, پرانی شرح بحال

04/05/2023

Address

Toba Tek Singh
0044

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SST online shoping posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share