28/04/2023
عمران خان کی عدالت میں پیشی کے تناظر میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ عمران خان کی عدالتوں میں پیشی کے دوران سکیورٹی کے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق ’عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے موقع پر امن و عامہ کے پیش نظر جی ٹین پراجیکٹ موڑ اور عون محمد رضوی روڈ پر ڈائیورشن دی گئی ہے۔ شہری دوران سفر متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔‘