18/08/2026
محفلِ جشنِ صبحِ نور 2026
عطاری گروپ آف کمپنیز اور کریسنٹ نووا انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام محفلِ جشنِ صبحِ نور 2026 نہایت عقیدت و احترام اور شایانِ شان انداز میں منعقد کی جائے گی۔
اس بابرکت محفلِ میلاد میں ملک بھر سے نامور اور معروف نعت خواں حضرات خصوصی شرکت فرمائیں گے اور بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے۔
اس روح پرور اور نورانی محفل میں تمام احباب کے لیے دعوتِ عام ہے۔ خواتینِ محترم کے لیے باپردہ اور علیحدہ انتظام بھی موجود ہوگا۔
تاریخ: 25 اگست 2026
شب: 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب
وقت: بعد از نمازِ عشاء
مقام: H بلاک، نیو سٹی فیز 2، واہ کینٹ
آئیے! اس بابرکت محفل میں عقیدت و محبت کے ساتھ شریک ہوں اور ذکرِ مصطفیٰ ﷺ سے اپنے دلوں کو منور اور اپنی روحوں کو معطر کریں۔
آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ سعادت ہوگی۔
انتظامیہ محفلِ جشنِ صبحِ نور 2026