04/02/2024
اب آگے کیا موسمی صورتحال رہے گی؟؟؟
السلام علیکم!حالیہ سلسلے سے جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ریکارڈ ہوئی اور اکثر مقامات پر مسلسل خشک موسم کا خاتمہ ہوا۔۔۔
اس وقت ایم جے او ویویو ویسٹرن پیسیفک پر سٹک چکی ہے اگر یہی صورت حال رہی تو فروری کے آخر میں ہی کوئی سسٹم اثرانداز ہو سکتا ہے اس سے پہلے امکان کافی کم ہے۔۔۔۔
البتہ 5 سے 7 کے دوران کچھ لوکل سسٹمز کے سبب ڈی جی خان،راجن پور اور رحیم یارخاں کے اضلاع میں بادل بننے بارش کا امکان موجود ہے۔۔۔زیادہ امکانات 6 سے 7 فروری کے دوران رہے گا ۔۔۔الیکشن ڈے پر موسم خشک اور صاف رہے گا۔۔۔
5 فروری کو کچھ علاقوں میں دھند چھانے کا امکان ہے۔۔۔۔5 سے 8 یا 9 فروری کے دوران سردی کی لہر اثرانداز ہو گی۔۔۔کورا پڑنے کا امکان بھی موجود ہے شدت زیادہ تو نہیں ہو گی بہرحال پڑنے کا امکان ہے۔۔۔۔
اگر کوئی مغربی سلسلہ اثرانداز نہ ہوا تو 9 فروری کے بعد درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو گا اور ہم موسم سرما سے موسم بہار میں داخل ہو جائیں گے۔۔۔۔اس بارے وقتاً فوقتاً آگاہ کرتے رہیں گے۔۔۔