Abana urdu books

Abana urdu books urdu books ,novels,poetry&many more

05/06/2026
قرآن جب نازل ہوا تھا تو کسی مدرسے کی الماری میں بند کتاب نہیں تھا،وہ بازاروں میں گونجتا تھا،گھروں میں سنا جاتا تھا،اور ع...
05/06/2026

قرآن جب نازل ہوا تھا تو کسی مدرسے کی الماری میں بند کتاب نہیں تھا،

وہ بازاروں میں گونجتا تھا،
گھروں میں سنا جاتا تھا،
اور عام انسانوں کے دلوں کو بدل دیتا تھا۔

قرآن نے کبھی یہ نہیں کہا کہ مجھے صرف چند مخصوص لوگ سمجھ سکتے ہیں۔

اس نے تو بار بار انسان کو سوچنے، غور کرنے اور سمجھنے کی دعوت دی ہے۔

قرآن سے دوری گمراہی کا سبب بن سکتی ہے،
مگر قرآن کی طرف رجوع کبھی گمراہی کا سبب نہیں بنتا۔

ہدایت پر کسی طبقے کی اجارہ داری نہیں ہوتی۔

سورج کی روشنی کی طرح،
قرآن کی روشنی بھی ہر اس شخص کے لیے ہے جو آنکھیں کھولنے پر آمادہ ہو۔

محترم حجاجِ کرام متوجہ ہوں! 🌙🤍وطن واپسی پر جب گھر والوں، عزیز و اقارب اور دوستوں کو اپنا سفرِ حج سنائیں تو الفاظ کے چناؤ...
04/06/2026

محترم حجاجِ کرام متوجہ ہوں! 🌙🤍

وطن واپسی پر جب گھر والوں، عزیز و اقارب اور دوستوں کو اپنا سفرِ حج سنائیں تو الفاظ کے چناؤ میں احتیاط فرمائیے…
کیونکہ حرمین شریفین کی ہر مشقت بھی رحمت اور ہر تھکن بھی عبادت ہوتی ہے۔ ✨

جملوں کے استعمال میں احتیاط کیجیئے!

❌ سیڑھیوں پر اتنا رش تھا کہ نکلنا "مصیبت" ہوگئی!!
✅ یوں کہیں کہ سیڑھیوں پر اتنا رش تھا کہ نکلنے میں "مشقت" ہوگئی!!

❌ طواف و سعی میں اتنا ازدحام تھا کہ "رُل" گئے!!
✅ یوں کہیں کہ طواف و سعی میں اتنا ازدحام تھا کہ "تھک" گئے!!

❌ لوگ راستوں میں ایسے بیٹھے تھے کہ چلنا "عذاب" ہوگیا!!
✅ یوں کہیں کہ لوگ راستوں میں ایسے بیٹھے تھے کہ چلنا "دشوار" ہوگیا!!

❌ ہر طرف سے راستے بند ملے کہ "ذلیل و خوار" ہوگئے!!
✅ یوں کہیں کہ ہر طرف سے راستے بند ملے کہ "راستہ لمبا" ہوگیا!!

❌ یہاں دکاندار بڑے چیٹر قسم کے ہیں!!
✅ یوں کہیں کہ یہاں دکاندار پکے کاروباری مزاج کے ہیں!!

یاد رکھیے…
حج اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔
لوگ عمر بھر ترستے ہیں اس در کی حاضری کے لیے، اس لیے وہاں کی تھکن، گرمی، رش اور انتظار کو شکایت نہیں بلکہ سعادت سمجھیں۔ 🤍

حرمین شریفین کی تکلیفیں بھی دنیا کی راحتوں سے قیمتی ہیں…
کیونکہ انہی راستوں پر چلتے ہوئے گناہ جھڑتے ہیں، دعائیں قبول ہوتی ہیں اور نصیب بدل جاتے ہیں۔ ✨

اپنے سفرِ حج کو ناشکری کے جملوں سے نہیں، بلکہ شکر، محبت اور ادب کے الفاظ سے یاد کیجیئے۔
کہ ان تکالیف پر بھی اجر کا وعدہ ہے۔ 🤲

03/06/2026

جو کرو گے اس کا بدلہ ضرور پاؤ گے

یہ رات گئی.... بات گئی
والا قانون.. اللہ کے ہاں نہیں چلتا

03/06/2026

*دعا دستک کی طرح ہوتی ہے، اور مسلسل دستک سے دروازہ کھل ہی جاتا ہے* ۔ 🩷

لوگوں کو آپ صالح اچھے لگتے ہیں لیکن جب آپ انہیں نیکی کا حکم کریں اور برائی سے روکیں تو آپ ان کو اچھے نہیں لگتے ۔۔۔۔یہی ر...
02/06/2026

لوگوں کو آپ صالح اچھے لگتے ہیں
لیکن جب آپ انہیں نیکی کا حکم کریں اور برائی سے روکیں تو آپ ان کو اچھے نہیں لگتے ۔۔۔۔
یہی رویہ پچھلی قوموں کا انبیاء علیہم السلام کے ساتھ تھا ( ترجمہ عربی قول)
لہٰذا اس بات سے نہ گھبرائیے
اور صبر کیجیے
اور دین کو مضبوطی سے تھام لیں
اور حلال و حرام کا حکم بتاتے ہوئے ہمیشہ لہجہ نرم مگر مؤقف مضبوط اختیار کریں ۔۔۔

01/06/2026

*اس طرح کے انسان بنیں*
`جس طرح کے انسان سے`
*آپ ملنے کی تمنا رکھتے ہیں*

01/06/2026

سبحان اللہ وبحمدہ
سبحان اللہ العظیم

نہیں کھیل اے داغؔ یاروں سے کہہ دوکہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے
01/06/2026

نہیں کھیل اے داغؔ یاروں سے کہہ دو
کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے

Endereço

Seia
Pinhanços
6270_141

Notificações

Seja o primeiro a receber as novidades e deixe-nos enviar-lhe um email quando Abana urdu books publica notícias e promoções. O seu endereço de email não será utilizado para qualquer outro propósito, e pode cancelar a subscrição a qualquer momento.

Entre Em Contato Com O Negócio

Envie uma mensagem para Abana urdu books:

Atalhos

Compartilhar

Categoria